DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Al-Khidmat Welfare Trust sent lakhs of rupees aid and supplies to the flood victims from Kahuta city.

کہوٹہ شہر سے الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداد اور سامان بھیجوایا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2022)
کہوٹہ شہر سے الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداد اور سامان بھیجوایا عوام علاقہ کا سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف، راجہ تنویر احمد، راجہ فرخ ایوب، ملک عبدالقیوم،ملک سعید احمد، راجہ غلام حیدر اور تنظیم کے تمام عہدیداران، ورکنان کو خراج تحسین پیش کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہت بری صورت حال دیکھنے میں آئی ہے لوگ کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے پر مجبور ہیں الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے الحمدللہ ان پاکستان بھر جہاں جہاں سیلاب آیا ہے تمام جگہوں پر بھی امدادی سامان پہنچایا گیاہماری کوشش ہے کہ ان مشکل جگہوں پر امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ان تک کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہ پہنچ سکی ہوانہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں میں اشیاء خوردونوش، کپڑے، دوائیاں، خیمہ، چپل اور جو ضروریات زندگی میں چیزیں استعمال ہوتی ہیں وہ لوگوں تک پہنچارہے ہیں لہٰذا مخیر حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ اس کارِخیر میں الخدمت کا ساتھ دیں اور اپنے ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 3 September 2022)
Al-Khidmat Welfare Trust from Kahuta city sent millions of rupees of aid and supplies to the flood victims. Haji Malik Abdul Rauf, Raja Tanveer Ahmed, Raja Farrukh Ayub, Malik Abdul Qayyum, Malik Saeed Ahmed, Raja Ghulam Haider and all the officials of the organization sent millions of rupees of aid and supplies. Speaking to the media, ex-councilor Haji Malik Abdul Rauf said that a very bad situation has been seen in the flood-affected areas, people are forced to spend days and nights under the open sky. On behalf of Al-Khidmat Welfare Trust, Alhamdulillah, the relief goods have been delivered to all the places where floods have occurred in Pakistan. He further informed us that we are delivering food items, clothes, medicines, tents, slippers, and the things that are used in life to the people.

مجاہد آزادی کشمیرسید علی گیلانی کی پہلی برسی

First death anniversary of Mujahideen Azadi Kashmir Syed Ali Gillani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی نے مجاہد آزادی کشمیرسید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ سیدعلی گیلانی کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اٹل موقف تھا جس میں کبھی لچک پیدا نہیں ہونے دی اسی بنیاد پر وہ جموں و کشمیر کے عوام میں بہت مقبول ہوئے اور نوجوانوں میں انقلابی رہنما کے طور پر سامنے رہے کشمیری قوم سید علی گیلانی کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتی ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نام آزادی کی عظیم جدوجہد میں ہیرو کے طور پر ہمیشہ روشن رہے گا اور آب زر سے لکھی جانے والی کشمیر کی تاریخ میں انہیں ایک بہادر عظیم ہیرو کا اعلی مقام حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایکایس سلگتا ہوا مسئلہ ہے جس کا حل نہ صرف خطے کے پائیدار امن کے لئے بلکہ عالمی امن کے فروغ کے لئے بھی نہایت اہم اور ناگزیر ہے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظمیں مقبوضہ کشمیر کی عوام کا مسلہ حل کر نے میں اپنا حقیقی معنوں میں کردار ادا کریں۔

سیلاب زدگان کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑینگے

Flood victims will not be left alone

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2022)
معروف مسلم لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی کاموں میں دل کھول کرمدد کریں، سیلاب زدگان کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑینگے ناگہانی آفات سے ہونیوالی تباہی سے بچاؤ کاراستہ اللہ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار میں ہے،ماؤں،بہنوں،بچوں بوڑھوں کو مصیبت سے نکالنے کیلئے ہر پاکستان کو قومی وملی اور انسانی جذبے سے کام کرنا ہوگا،مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد اور انکی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کے ساتھ ہیں،پاک افواج کا سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور زندگی محفوظ بنانے میں سپر رول ہے،انسانیت کی خدمت کرنا اور دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دینا بھی عبادت ہے جو اللہ کی خوشنودی کیلئے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دن رات کوشان ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا شکار ہے، ملک کے عوام سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں،فلاحی تنظیموں کی سیلاب زدگان کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں،ملک کو مصیبت کی گھڑی سے نکالنے کیلئے ہر پاکستانی کو کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

راجہ ندیم احمدکو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد

 Raja Nadeem Ahmed congratulated on the birth of his son

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2022)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کبیر احمد جنجوعہ کا چیئرمین راجہ ندیم احمدکو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ مسلم لیگ ن ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کبیر احمد جنجوعہ،وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر، سابق کونسلر حاجی ربانی، کونسلر راجہ عاصم، راجہ ثاقب، سردار شاہد محمود،راجہ عمر آفتاب جنجوعہ نے معروف لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن جا کر ان کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور ان کے صاحبزادے کو صحت یابی والی دراز عمری کی دعا دی۔ چیئرمین راجہ ندیم احمد نے تمام احباب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button