DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan people make donations for flood victims of Rajan Pur and Sukkur
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور اور سندھ کے ضلع سکھر کے لیئے کلرسیداں کے شہریوں کی بھرپور امداد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02،ستمبر,2022)—جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور اور سندھ کے ضلع سکھر کے لیئے کلرسیداں کے شہریوں کی بھرپور امداد،سینکڑوں گھرانوں کو کھانے پینے کی اشیا کے علاؤہ خشک میوہ جات خیمے مچھردانیاں اور دوسرا سامان کثیر تعداد میں تقسیم کیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان،مقامی تاجر شیخ دانش لیاقت،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض کے فرزند شیخ عبدالھادی اور اکرام الحق قریشی نے راجن پور کے سینکڑوں متاثرین کی بھرپور مدد کی اس عمل میں الخدمت فاؤنڈیشن راجن پور کے میاں اسماعیل اور ان کے ساتھیوں نے بھرپور معاونت کی۔کلرسیداں سے ہی شیخ دانش لیاقت،شیخ حسن ریاض،شیخ سلیمان شمسی کی ہدایت پر سامان سے بھرا کنٹینر سندھ کے ضلع سکھر کے سیلاب متاثرین کے روانہ کیاگیا جبکہ کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کے سابق کونسلر معروف مسلم لیگی رہنما جبران صدر کیانی بھی امدادی سامان سے بھرے ٹرک لے کر راجن پور پہنچ گئے۔انہوں نے فاضل پور، روجھان جمالی اور دیگر علاقوں کے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا۔




