DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Col Muhammad Shabbir Awan’s visit to Union Council Mator

کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ یونین کونسل مٹور کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2،ستمبر،2022)—
سینئر رہنما تحریک انصاف امیدوار حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ یونین کونسل مٹور کا دورہ انہوں نے،میرا، تھوہا خالصہ تین اہم مقامات پر حاضری سب سے پہلے تھوہا خالصہ میں بی،ایچ،یو ہسپتال کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مقامی شخصیات نے شرکت کی جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمود، راجہ فضل، راجہ، غلام مصطفٰی، ماسٹر سلطان پرویز، راجہ سعید افضل، راجہ یسینٰ، صبیدار زاہد، اورنگزیب، راجہ محمد سعید، نائیک افتخار، حاجی مشتاق،حاجی تاج، محمد ریاض، راجہ محمود، راجہ اخلاص، محمد لطیف، محمد رزاق، حاجی طالب،راجہ سجاد، اظہر محمود،راجہ اسرار، شاہجہان، محمد الیاس، سائیں فضل کریم، راجہ شاہد محمود، عدنان، ثقلین، سجاد سلطان،غلام مصطفٰی، راجہ قیصر،علی اصغر، راجہ داود،ظفر اقبال،راجہ طارق،راجہ شمس زمان، راجہ حیدر اور مرزا جاوید) نے شرکت کی اس کے بعد شہید کیپٹن نجم ریاض کی قبر پر حاضری دی اور فاتح کی اس کے بعد راجہ فرید کے گھر تشریف لے گئے جن کا جواں سالہ بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گیے اس سلسلے میں راجہ فرید سے اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کی وہاں سے میرا مٹور کونسلر علی نواز عرف کالا کے گھر حاضری دی وہاں پر مقامی افراد موجود تھے ان سے ملاقات کی سیاسی گفتگو بھی کی گئی وہاں سے ہوتے ہوے راجہ ذولفقار کی والدہ صاحبہ کی وفات پر دعا مغفرت کی اور آخر میں گزشتہ روز میرا سے ظفر کیانی صاحب کے نوجوان بیٹے کی وفات پر ان کے گھر میں جا کر دعا مغفرت اظہار تعزیت کی گئی تمام افراد نے مستقبل میں ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2nd September, 2022)—
A senior leader of Tehreek-e-Insaf, candidate of PP-7 Constituency Colonel Muhammad Shabbir Awan visited Tehsil Kahtta, Union Council Mator, he attended three important places, Maira, Thoha Khalsa. In which a large number of local personalities participated, including well-known political and social personalities Raja Mehmood, Raja Fazal, Raja, Ghulam Mustafa, Master Sultan Parvez, Raja Saeed Afzal, Subidar Zahid, Aurangzeb, Raja Muhammad Saeed, Naik Iftikhar, Haji Mushtaq, Haji Taj, Muhammad Riaz, Raja Mahmood, Raja Ikhlas, Muhammad Latif, Muhammad Razaq, Haji Talib, Raja Sajjad, Azhar Mahmood, Raja Asrar, Shahjahan, Muhammad Ilyas, Sain Fazal Karim, Raja Shahid Mahmood, Adnan, Saqlain, Sajjad Sultan, Ghulam Mustafa, Raja Qaiser, Ali Asghar, Raja Dawood, Zafar Iqbal, Raja Tariq, Raja Shams Zaman, Raja Haider and Mirza Javed) attended after that they visited the grave of martyred Captain Najam Riaz and Fatih After that, he visited the house of Raja Farid, whose young son was martyred in a road accident.

حضرت علامہ عبداللہ عابد (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے ختم نبوت کنویشن کا انعقاد

 Khatman-e-Nabowat convention held for Late Hazrat Allama Abdullah Abid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2،ستمبر،2022)—
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کے زیر اہتمام حضرت علامہ حفظ الرحمن عثمانی (مرحوم) اورحضرت علامہ عبداللہ عابد (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے ختم نبوت کنویشن کا انعقاد مولاناقاضی مشتا ق احمد امیرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع راولپنڈی،مولانا قاری محمد آمین،مولانا قاضی ہارون الرشیدجنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع راولپنڈی سمیت کثیر تعدا د علمائے دین اور معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مولاناقاضی مشتا ق احمد امیرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع راولپنڈی نے کہاکہ ختم نبوت پر عقیدے کے بغیر مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو تا حضور ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے عقیدئے ختم نبوت درحقیقت اسلام کے بنیادی عقائد میں وہ عقیدہ ہے، جس پر ایمان کے بغیر دین و اسلام کا تصور بھی محال ہے یہ دین کا بنیادی اور لازمی عقیدہ ہے قرآن مجید میں ذات باری تعالیٰ کے متعلق ”رب العالمین“ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے لئے ”رحمۃ للعالمین“ قرآن مجید کے لئے ”ذکر للعالمین“ اور بیت اللہ شریف کے لئے ”ھدی للعالمین“ فرمایا گیا ہے، اس سے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کی آفاقیت و عالمگیریت ثابت ہوتی ہے آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور بلخصوص حضرت علامہ حفظ الرحمن عثمانی (مرحوم) اورحضرت علامہ عبداللہ عابد (مرحوم)کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button