کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،01،ستمبر,2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ تمام سرگرمیاں ملتوی کرکے متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کریں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پورا ملک قدرتی آفت کی زد میں ہے کروڑوں لوگ بے گھر ہو کر کھلی فضا میں امداد کے منتظر ہیں۔پارٹی قائد نوازشریف کی ہدایت پر شہباز شریف مریم نواز بھی ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں۔لہذہ اب قیادت نے ہدایت کی ہے کہ کارکن متاثرین تک پہنچیں ان کی بھرپور مدد کریں حکومت ان کی جلد بحالی کے لیئے کوشاں ہے۔انہوں نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امدای کیمپ لگائیں اور متاثرین کی مدد کو یقینی بنائیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, September 2022)- The General Secretary of Muslim League-N Youth Wing, Rawalpindi district, Raja Talal Khalil, has urged the political workers to postpone all activities and help the flood victims. Talal Khalil said in a statement that the whole country is under the influence of natural calamity, and millions of people are homeless and waiting for help in the open air. Shehbaz Sharif Maryam Nawaz is also touring the country on the instructions of party leader Nawaz Sharif. Therefore, now the leadership He has directed that the workers should reach out to the victims and help them as much as the government is trying for their early rehabilitation.
کلر پولیس کی چیرہ دستیاں، دو نوجوانوں میں صلح کو پولیس نے تسلیم کرنے سے انکار کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا
Two were jailed after they refused to recognize the reconciliation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،01،ستمبر,2022)—کلر پولیس کی چیرہ دستیاں، دو نوجوانوں میں صلح کو پولیس نے تسلیم کرنے سے انکار کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا فدا حسین وغیرہ نے لڑائی جھگڑے حوالے سے ایک دوسرے خلاف کاروائی کے لیے درخواستیں دی جو اسسٹنٹ سب انسپکٹر نبیل بیگ کو انکوائری کے لئے مارک ہوئیں۔اے ایس آئی نبیل بیگ نے دونوں پارٹیوں کو تھانے طلب کیا، انکوائری بعد معززین کی موجودگی میں راضی نامے بعد فریقین کو گھر جانے کی ہدایت کی گئی۔جوں ہی فریقین واپس روانہ ہونے لگے تو نبیل بیگ اے ایس آئی نے اہلکار کو بھیج کر دونوں فریقوں کو دوبارہ واپس تھانے بلوا لیا اور کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں کا حکم ہے کہ فریقین کے خلاف مقدمہ درج کروجبکہ شہری فدا حسین کے مطابق فریقین کے درمیان تھانہ کلرسیداں کے اندر تحریری راضی نامہ ہوااور راضی نامہ معاہدے کی تحریر نبیل بیگ نے ضبط تحریر میں لائی۔ بعد ازاں راضی نامہ کی کاپی کو نبیل بیگ نے دبا لیاباوجود طلبی کرنے کاپی نہ دی اور دونوں فریقوں کے ایک ایک شخص کو 107/151 ض ف تحت تھانہ کلرسیداں میں بند کردیا۔متاثرہ شہری فدا حسین نے سی پی او راولپنڈی کے نام تحریری درخواست میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نیبل بیگ خلاف نوٹس لے کر اختیارات سے تجاوز کرنے پر محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل،کلر سٹی کے صدر شیخ حسن ریاض اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم کی نامزدگی کا خیرمقدم
District General Secretary Raja Talal Khalil, Kallar City President Sheikh Hasan Riaz and General Secretary Sardar Waseem appointment are welcomed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،01،ستمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،حاجی اخلاق حسین،تنویر ناز بھٹی،ذین العابدین عباس،چوہدری شازم حسین،چوہدری شاہد گجر،حاجی غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،راجہ عاصم صدیق،شیخ حسن ریاض، چوہدری توقیر اسلم،ارشد بھٹی،ارسلان قریشی،حاجی طارق تاج نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل،کلر سٹی کے صدر شیخ حسن ریاض اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اہل پرجوش اور نوجوان قیادت کا انتخاب کرکے کارکنوں کے دل جیت لیئے انہوں نے تینوں عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔
چار بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا
The mother of four allegedly ended her life by consuming poison pills
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،01،ستمبر,2022)—36 سالہ چار بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔یہ افسوس ناک واقعہ نواحی یونین کونسل بشندوٹ میں پیش آیا۔متوفیہ کو گزشتہ روز زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی لے جایا گیا تھا جہاں اس کی ایم ایل سی رپورٹ بھی تیار ہوئی تھی جبکہ دوسرے روز اس نے کسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے تشویش ناک حالت میں بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئی اور پوسٹمارٹم کرونے کے بعد نعش کو اس کے خاوند کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفیہ سر درد کی مستقل مریضہ تھی اور اس کی موت زائدالمعیاد گولیاں کھانے سے ہوئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گولیاں کھا کر اپنی زندی کا خاتمہ کر لیا۔دریں اثناء گزشتہ روز بشندوٹ کے علاقے سے ہی بوسیدہ تندور سے ملی والی نعش کی شناخت سید سجاد حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بھائی ریاض حسین شاہ سکنہ ساگری خورد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے 1985میں ایک عدد مکان گاؤں ڈھکی راجگان موضع بشندوٹ میں تعمیر کر رکھا تھا جو کہ عرصہ تین یا چار سال قبل طارق محمود کو کرائے پر دے دیا تھا۔گزشتہ روز میرا کرائے دار طارق محمود صحن کی صفائی کر رہا تھا اور گھر کے ایک کونے میں بنائے گئے تندور کی کھدائی میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے تندور کے اندر سے کپڑوں میں لپٹی کوئی انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں، شلوار قمیض اور بنیان برآمد ہوئی۔قمیض کی پڑتال کرنے پر سائیڈ کی جیب میں پڑے ہوئے بٹوے سے کاغذات اور ایک شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی تھی جس پر میرے بھائی سجاد شاہ کا نام تحریر تھا۔میرا بھائی سجاد شاہ 2018 سے لاپتہ تھا جسے ہم نے اپنے طور پر تلاش کیا جو نہ مل سکا۔آج جو انسانی نما کھوپڑی اور ہڈیاں ملی ہیں وہ میرے بھائی کی ہیں۔کسی نامعلوم نے میرے بھائی کو قتل کر کے اس کی نعش کو تندور میں دبا دیا۔