DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Hundreds of senior military officers, religious, political and social figures participated in the funeral prayers of Major Raja Muhammad Sharif Janjua.
میجر راجہ محمد شریف جنجوعہ کی نمازے جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کی سینکڑوں کی تعداد میں شر کت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1ستمبر2022)
تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ شفیق جنجوعہ،راجہ الطاف حسین جنجوعہ کے بھائی اور راجہ عطیق جنجوعہ کے دادامیجر راجہ محمد شریف جنجوعہ کی نمازے جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کی سینکڑوں کی تعداد میں شر کت۔میجر راجہ محمد شریف جنجوعہ کی نمازے جنازہ آرمی گریو یارڈ ویسٹریج، راولپنڈی میں ادا کیا گیا ان کی نماز جنازہ آپ کے پیر و مرشد کرنل سرفراز سیفی آستانا عالیہ ترنول شریف نے پڑھائی نمازے جنازہ میں جنجوعہ راجپوت خاندان کے علاوہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے جنجوعہ راجدھانی قلعہ مکھیالہ سے محترم المقام راجہ جواد علی جنجوعہ، راجہ عامر اقبال جنجوعہ (سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس)، راجہ سدھیر احمد جنجوعہ،راجہ افتخار اکرم جنجوعہ (منہالہ)، راجہ آصف (دھمیال)، محمد صفدر جنجوعہ، راجہ عرفان امتیاز (وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ)، محترم چوہدری ظفر الپیال، راجہ مشرف جنجوعہ، ایڈووکیٹ ڈاکٹر راجہ جاوید جنجوعہ (کجھولہ)، راجہ ظفر دھمیال، کمانڈر رشید جنجوعہ، ایڈووکیٹ طاہر چوہان، راجہ وقاص نواز بھٹی، راجہ بابر جنجوعہ اور فصیح بن طارق، چیئرمین مرید اعوان دیلفیئر سوسائٹی (رجسٹر ڈ) ملک کلیم حسین اعوان، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ،پاک آرمی کے ڈی جی ایس سی او میجر جنرل محمد شاہد صدیق، محترم بریگیڈیئر وہاب صاحب، بریگیڈیئر طارق مسعود، بریگیڈیئر مسعود رضا، بریگیڈیئر امجد، بریگیڈیئر شیر انور، بریگیڈیئر فیاض، بریگیڈیئر مظفر، کرنل شاہد، کرنل ارشد، کرنل کامران، کرنل وقاص، کرنل ارشد اسلام، کرنل طاہر، کرنل ارشد وڑائچ، کرنل محمد ساجد، بابر ممتاز، جاوید سرور، کرنل شمس نوید اور سید ناصر کے علاوہ پاک آرمی سے بہت سے آفیسرز اور جوان نماز جنازہ میں شریک ہوے اس کے علاوہ 70 لانگ کورس، 21 سگنل بٹالین، ایف جی ٹیکنیکل سکول طارق آبادJRI-JC-9، 45 سگنل بٹالین، ڈی ایچ اے لاہور اور DG SEO کی طرف سے میجر راجہ محمد شریف جنجوعہ کے مزار پر پھول چڑھائے گئے۔




