کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اگست,2022)— نئے ایس ایچ او کی تعینات کے باوجود علاقے میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔گزشتہ روز بھی نامعلوم ملزمان نے غریب کسان کی ایک عدد بکری اور دو بکرے چوری کر لئے۔خالد محمود سکنہ دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بکریاں چرانے کیلئے صبح کے وقت کھیتوں میں چھوڑیں اور خود کاموں میں مصروف ہو گیا۔ شام کے وقت وہ جب حسب معمول گھر واپس نہ آئیں تو مجھے تشویش ہوئی اور کھیتوں میں ادھر ادھر تلاش کیا مگر ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ادھر کلر سیداں کے مختلف علاقوں سے بھی متعدد لوگوں کی بکریاں اور بکرے چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مگر پولیس ملزمان کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھا رہی۔ عوامی حلقوں نے مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan ( pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31, August 2022)- Despite the appointment of a new SHO, the series of thefts in the area could not be stopped. Unknown suspects stole a number of goats from a poor farmer. Two goats were stolen from Khalid Mehmood of Dhamali told the police that I left my goats in the fields in the morning to graze and got busy with the work. When they did not return home as usual in the evening, I became worried and searched around in the fields, but could not find anything about them. On the other hand, there have been reports of theft of goats of many people from different areas of Kallar Syedan, but the police are not showing any interest in arresting them. Public circles have expressed concern over the increasing incidents of cattle theft and demanded the immediate arrest of the accused.
کلرسیداں کی یوسی بشندوٹ کے ایک گھر سے تندور کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچے کے مختلف ٹکڑے اور بوسیدہ کپڑے بھی بازیاب ہوئے
Various fragments of human skeletons and decayed clothes were also recovered during the excavation of a tandoor from a house of UC Bashindot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اگست,2022)—کلرسیداں کی یوسی بشندوٹ کے ایک گھر سے تندور کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچے کے مختلف ٹکڑے اور بوسیدہ کپڑے بھی بازیاب ہوئے ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر اور چوکی انچارج مبشر کیانی نے انسانی ڈھانچے کے مختلف ٹکڑے تحویل میں لے لیئے تفصیلات کے مطابق ڈھیری راجگان میں سید ریاض حسین شاہ کے گھر کے تندور کی کھدائی کی گئی تو اس دوران انسانی ڈھانچے کے ٹکڑے اور کپڑے برآمد ہو گئے جن میں کپڑوں کے علاؤہ انسانی کھوپڑی ہڈیاں ناقابل شناخت انداز میں ملی ہیں ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر اور چوکی انچارج مبشر کیانی نے موقع پر جاکر انسانی کھوپڑی ہڈیوں اور کپڑوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
کلرسیداں میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سوا دیگر بیشتر سیاسی مذہبی جماعتوں نے امدادی کیمپ لگا رکھے ہیں
Muslim League-N and the People’s Party, most other political and religious parties have set up relief camps to help the flood victims
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اگست,2022)— کلرسیداں میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سوا دیگر بیشتر سیاسی مذہبی جماعتوں نے امدادی کیمپ لگا رکھے ہیں سب سے پہلے پاکستان راہ حق پارٹی نے نہ صرف امدادی کیمپ قائم کیا بلکہ لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرین میں تقسیم کیا۔تحریک لبیک اور منہاج ویلفیئر کے بھی امدای کیمپ کام کر رہے ہیں کلرسیداں شہر میں پی ٹی آئی نے تین اور چوکپنڈوری میں بھی ایک امدای کیمپ قائم کر رکھا ہے۔ دار ارقم سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کی جانب سے بھی امدادی رقوم جمع کی گئیں۔جماعت اسلامی کے امدادی کیمپ پر لوگوں نے نقد عطیات کے ڈھیر لگا دیئے مگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تاحال امدادی کیمپ قائم کرنے میں ناکام ہیں۔ انجمن تاجراں نے بھی امدادی رقوم جمع کرنا شروع کر رکھی ہے اس کے عہدیداران مختلف بازاروں سے چندہ جمع کر رہے ہیں اس کے علاؤہ بھی کئی لوگوں نے انفرادی حیثیت میں امدادی کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔
سیلاب اور بارشوں سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے والوں کو شدید مشکلات
Distribution of relief goods in areas severely affected by floods and rains is facing severe difficulties
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اگست,2022)—سیلاب اور بارشوں سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے راجن پور،ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سمیت تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیئے ابتدائی سفر میں ہی درجنوں لٹھ بردار موٹر سائیکل سواروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو متاثرین کے روپ میں وھاں موجود ہیں ان کے پاس ڈنڈے بھی ہیں جو سامان لے جانے والی گاڑیوں کو روک کر سامان ہی لوٹ لیتے ہیں مختلف سماجی امدادی تنظیموں نے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومتیں متاثرہ علاقوں میں تاثرین کے روپ میں ڈنڈا بردار ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے انہیں تحفظ مہیا کرے تا کہ وہ متاثرین کی مدد کو یقینی بنا سکیں اور ان تک پہنچ سکیں۔
پولیس چوکی چوکپنڈوری نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی
Acting on the information of the informer, the police outpost Chowk Pindori foiled the gambling match
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اگست,2022)—پولیس چوکی چوکپنڈوری نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی، سات جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔گزشتہ رات12بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چوکپنڈوری میں حیال مارکیٹ کے برآمدے میں چند اشخاص لڈو کے چھکوں پر جواء کھیل رہے ہیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے پکڑا جا سکتا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قماربازی میں مصروف صفد رمحمود،محمد ریاض،محمد فیاض،محمد ارشد،نیامت علی،محمد شفیع،محمد ارسلان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 15200روپے اور تین عدد موبائل فونز برآمد کر کے قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پاکستان راہ حق پارٹی کلرسیداں کی جانب سے متاثرہ سیلاب کیلئے امدادی سامان لدے دو ٹرک ڈی آئی خان روانہ ہو گئے۔
Two trucks loaded with relief goods for the flood affected by the Pakistan Rah Haq Party Kallar Syedan left for DI Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اگست,2022)—پاکستان راہ حق پارٹی کلرسیداں کی جانب سے متاثرہ سیلاب کیلئے امدادی سامان لدے دو ٹرک ڈی آئی خان روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رائے حق پارٹی کلرسیداں کے رہنما حافظ محمد احسان،مفتی قاسم چلاسی،حافظ سعادت،قاری اظہر مھمود کیانی اور عبدالرحمن عباسی کی قیادت میں قافلہ گزشتہ رات سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے کلرسیداں سے کھانے پینے کی اشیاء،کمبل،خیمے اور دیگر سامان لے کر ڈی آئی خان کیلئے روانہ ہو گیا،راہ حق پارٹی نے سب سے پہلے کلرسیداں میں امدادی کیمپ لگایا تھا۔