وارڈ نمبر 12 ڈھوک گاڑ ,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,31،اگست,2022)— معمولی گھریلو جھگڑے پر سالے نے بہنوئی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،وارڈ نمبر 12 ڈھوک گاڑ کی رہائشی نذر فاطمہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے گوجرخان پولیس کو بتایا کہ اسکا خاوند آفتاب احمد درزیوں کا کام کرتا ہے ،میری نند عاصبہ بی بی اپنے شوہر محمد جاوید اور ایک بیٹے کے ہمراہ ہمارے ہی گھر رہتی ہے،آج صبح بلب ٹوٹنے پر میری اور نند کی آپس میں تکرار ہو گئی،اسی اثنا میں اس کے شوہر جاوید نے مداخلت شروع کر دی،جسے میرے شوہر آفتاب احمد نے منع کیا تو جاوید نے اس کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑا شروع کر دیا،اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے،جاوید نے میرے شوہر آفتاب کا گلا دبا کر اسے چارپائی پر گرا دیا،اور موقع سے فرار ہوگیا،میرا جیٹھ افتخار احمد،دو، دیور نوید رضا اور عقیل احمد بھی آ گئے اور میرے شوہر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان لے گئے،جہاں ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ یہ مر چکا ہے،اپنے باپ کو جاوید کے ہاتھوں قتل ہوتے ہوئے میرے علاوہ میری بیٹیوں محوش آفتاب اور سحرش آفتاب نے بھی دیکھا،دونوں بہنوں نے اپنے والد آفتاب کو محمد جاوید سے چھڑانے کی کوشش بھی کی مگر کامیاب نہ ہوئیں،پولیس تھانہ گوجرخان نے ملزم کی تلاش اور مقدمہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Ward No. 12, Dhok Garh, Gujar Khan (Pothwar.com, 31, August 2022)- A Man named Muhammad Javed strangled his brother-in-law to death over a minor domestic dispute and fled.
Nazar Fatima, a resident of Ward No. 12, Dhok Garh, While registering the FIR, she told the Gujar Khan police that her husband Aftab Ahmed works as a tailor, my Nand Asaba Bibi lives in our house with her husband Muhammad Javed and a son, this morning when the electric bulb broke, Javed started interfering,
On which my husband Aftab Ahmed forbade, so Javed started fighting with him, and the two got into a fight, and Javed strangled Aftab and fled, Apart from me, my daughters Mahwish Aftab and Sahrish Aftab saw their father being killed by Javed, police station Gujarkhan has started searching for the accused and investigating the case.