DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The inauguration ceremony of new building of Bior Government Girls Higher Secondary School was held

بیور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2022)
بیور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی تھے تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک سال قبل چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی اور MNA صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوش سے بیور گرلز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کر کے اسے ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ مل گیا تھا اس کے بعد چائینز کمپنی ٹی جی ڈی سی کے تعاون سے ایک سال کے عرصے میں نئی بلڈنگ بنائی گئی اس بلڈنگ کو محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کرنے پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی تھے تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ڈپٹی ڈی ای او پرنسپل بوائز ہائی سکول کہوٹہ صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا تحصیلدار تحصیل کہوٹہ چوہدری ظفر اقبال راجہ احتشام وحید ستی راجہ یوسف راجہ سلیم راجہ شاہد معززین علاقہ اور طالبات نے شرکت کی تقریب میں بچیوں کی طرف سے مختلف ٹیبلو پیش کیے گئے چائینز کمپنی کی نمائیندہ نے ڈپٹی ڈی ای او کو بلڈنگ کے کاغزات حوالے کیے اہلیان علاقہ سکول پرنسپل اور طالبات نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور راجہ طارق محمود مرتضٰی کی اس کاوش پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 August 2022)
The new building of Bior Government Girls Higher Secondary School was inaugurated with Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza as the chief guest. By upgrading the Bior Girls High School, it was given the status of a higher secondary school, after which a new building was built within a year with the help of the Chinese company TGDC. A grand ceremony was organized in which Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza was the chief guest. Principal Government Girls Higher Secondary School Deputy DEO Principal Boys High School Kahuta President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, General Secretary PTI  Tehsil Kahuta Sardar Raza, Tehsildar Tehsil Kahuta Chaudhry Zafar Iqbal, Raja Ehtisham Wahid Satti, Raja Yusuf, Raja Saleem, Raja Shahid and the dignitaries of the area and students participated in the ceremony. Various tableaus were presented by the girls. The documents were handed over to the residents of the area The school principal and students paid great tribute to the government of Pakistan Tehreek-e-Insaaf and Raja Tariq Mehmood Murtaza for this effort.

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پنیالی کومڈل کادرجہ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ

Govt Girls Primary School Pinyali awarded middle status, thanks to MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2022)
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پنیالی کومڈل کادرجہ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ بخاری، رفاقت قریشی اور دیگر اہلیان علاقہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے یونین کونسل ہوتھلہ گاؤں پنیالی کا سکول جو کافی عرصہ سے پرائمری تک تھا ہمارے علاقے کی بچیوں کومڈل کے لیے بہت زیادہ سفر طے کر کے بھون اور ہوتھلہ جانا پڑھتا تھا ہماری درخواست پر مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی سیون سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجا ب راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پنیالی کومڈل کادرجہ دیلایا جس پر ہم اہلیان علاقہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا تہ دل سے شکر یہ ادا کر تے ہیں۔

حکومت پنجاب اور کے پی کے کی عدل دل چسپی کی وجہ سے عوام سیلاب سے اور جانور(لمپی اسکن) بیماری سے مر رہے ہیں

People are dying from floods and animals are dying from the disease (lumpy skin) due to the greed of the Punjab government and KPK

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2022)
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور کے پی کے کی عدل دل چسپی کی وجہ سے عوام سیلاب سے اور جانور(لمپی اسکن) بیماری سے مر رہے ہیں وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی بھی متاثرین کی مدد میں مخلص نظر نہیں آرہے کے پی کے میں سیلاب میں جو 5بھائی اگھٹے پانی میں بہ گئے ان کووزیر اعلیٰ کے پی کے اگر چاہتے تو 5بھائی جو6گھنٹے تک مدد کا انتظار کرتے رہے ان کو اپنا ہیلی کاپٹر بھیج کر ریسکو کراتے مگر افسوس کے کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ مگر انہوں نے ان کی مدد نہیں کی یہ وزیر،مشیر سر کاری اشیاء کو اپنے ذاتی استعمال کے لیے تو بے دریغ استعمال کرتے ہیں مگر وہ ان چیز وں کو پاکستانی عوام کے لیے ایک منٹ کے لیے استعمال نہیں کرتے چاہے وہ مر ہی کیوں ناں جاہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی سیون سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجا ب راجہ صغیر احمد نے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی عدل توجہی کی وجہ سے سیلاب کا بہانہ بناکر تمام اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں 250کا 5کلو ملنے والا وہی پیاز 1300کا5کلو مل رہا ہے غریب آدمی کی زندگی انہوں نے عذاب بنا کر رکھ دی ہے عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرع کہوٹہ،کلر سیداں اوراسکے نواحی دیہا ت میں لمپی سکن کی بیما ری پھیل چکی جس سے بہت زیا دہ تعداد میں مویشی ہلا ک ہو رہے ہیں یہ بیما ری گائے بیلو ں میں پا ئی جا تی ہے کسانوں اور کا شتکا رو ں کے لیے گھر یلو جا نو ر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ما لکا ن جا نوروں کو بیما ری سے ڈھیر ہوتے دیکھ کر سکتہ میں آگئے ہیں رہی سہی کسر سیلاب اور خود ساختہ مہنگائی نے نکال دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ لائیو سٹاکی غفلت کی وجہ سے غریب کسانوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے انہوں نے گاؤں گاؤں شعور آگاہی کے سلسلے میں کوئی بھی مہم نہیں چلائی جس کہ وجہ سے عوام کا بے حد نقصان ہو گیا ہے۔

امدادی کیمپ لگائیں جائیں جس میں راشن،بستر،کپڑے،ادویات،نقد رقوم جمع کی جائیں

Relief camps should be set up in which rations, beds, clothes, medicines and cash are collected

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ملک اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے اور ریلیف اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سیلاب سے سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے جبکہ ان کے املاک کو نقصان پہنچا اس وقت متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام مکاتب فکر کو مل کر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دینا ہے میں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری، حکومت،مخیر حضرات،بین الاقوامی این جی اووز اوورسیز پاکستانی متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، امدادی کیمپ لگائیں جائیں جس میں راشن،بستر،کپڑے،ادویات،نقد رقوم جمع کی جائیں تاکہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button