کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی29،اگست,2022)—ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے فصلیں مکمل طور پر برباد ہونے کے بعد سبزیوں کی سپلائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا،محض 3 دنوں میں نیا آلو 70 روپے کلو سے 90 روپے کلو کر دیا گیا ہے،شہروں اور قصبات میں اسی مہنگائی کی آڑ لے کر پیاز کی قیمت بھی بڑھا کر 300 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے،ٹماٹر 200سے 300روپے کلو،بیگن 200سے 240روپے،پھول گوبھی 170 روپے،لیموں 200روپے،مزدور طبقہ پس رہا ہے بازاروں میں گلی سڑی باسی سبزیاں کھلے مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے تاجر بھی لوٹ مار میں کود پڑے ہیں جنہوں نے درجنوں کے حساب سے اپنے اسٹور قائم کر رکھے ہیں جہاں آٹا،چینی،دالیں،گھی،پیار،آلو، مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ جمع کر رکھا ہے جو سستے داموں اشیا خرید کر اسے کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کرکے مشکل وقت میں قوم کو ریلیف مہیاکرنے کی بجائے مزید انہیں لوٹنے میں مصروف ہیں۔یہ عناصر جمعہ کی نماز میں پہلی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں ہر رمضان کو عمرہ کی ادائیگی کو بھی یقینی بناتے ہیں مگر لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29th August 2022)- After the devastating floods across the country, there has been a crisis in the supply of vegetables due to which the prices of vegetables are skyrocketing. Consumers are facing serious problems, in just 3 days new potato are from Rs 70 per kg to Rs 90 per kg, in cities and towns the price of onion is being increased to Rs 300 per kg under the guise of inflation. Tomato 200 to 300 rupees per kg, Eggplant 200 to 240 rupees, Cauliflower 170 rupees, Lemon 200 rupees. Those who have set up their stores in dozens of stores where they have stocked food items including flour, sugar, pulses, ghee, potatoes, and spices, which are bought at cheap prices and sold at many times higher prices. Instead of providing relief to the people in difficult times by selling them, they are busy robbing them.
پی ٹی آئی کی سرگرم خاتون رہنما برجیس جیلانی کی جانب سے تنظیمی عہدیداروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ
PTI’s active woman leader Burgess Jilani hosted a reception in honor of the organization officials at a local hotel
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی29،اگست,2022)—پی ٹی آئی تحصیل اور ایم سی کلرسیداں کے صدور یاسر منصور اور سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کہا کہ ہے خواتین ملک کی اکثریتی آبادی ہیں ملکی تعمیر و ترقی اور سیاست میں ان کا کردار ہم سب کے لیئے لائق تحسین ہے یہ عمران خان کے پیغام کو ہم سے بہتر انداز میں گھر گھر پہنچا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کی سرگرم خاتون رہنما برجیس جیلانی کی جانب سے تنظیمی عہدیداروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں میڈم نبیلہ انعام،میڈم سعدیہ،میڈم عمارہ،میڈم سفینہ اور بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ بھی خطاب کیا۔تحصیل صدر راجہ یاسر منصور نے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق کام کرنا چاہتے ہیں اداروں کی کارکردگی بہتر اور عوامی بنائیں گے امن،صحت اور تعلیم سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عام افراد کو ریلیف کی فراہمی کے لیئے مختلف کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔تحصیل جنرل سیکرٹری امتیاز حسین لنگڑیال نے کہا کہ خواتین کا عملی سیاست میں آنا نیک شگون ہے ہم انہیں عزت اور وقار دیں گے۔سفیر محمد نے کہا کہ خواتین کی عملی سیاست میں آنے سے پی ٹی آئی کی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔پی ٹی آئی ایم سی کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد انسانیت کے ناطے کریں گے میری خواہش ہے کہ کلرسیداں کی تمام سیاسی سماجی جماعتیں اور رہنما ہم سب مل کر متاثرین سیلاب کی امداد کے لیئے مشترکہ کوششیں کریں یہ قدرتی آفت ہے ہم سب کو سیاست ترک کرکے انسانیت کے ناطے مل کر متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔سیلاب کے متاثرین کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے سب مل کر ان کی مشکلات کم کریں گے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کڑی نگاہ رکھیں گے کسی کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے باہمی احترام اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں گے۔مقامی سرکاری اداروں میں ایسا عوام دوست ماحول دیکھنا چاہتے ہیں جس میں ہر شخص کا کام میرٹ پر ہوتا دکھائی دے۔انہوں نے تقریب کے انعقاد پر محترمہ برجیس جیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین سے مدد اور رہنمائی بھی لیں گے یہ عمران خان کا پیغام ہم سے بہتر انداز میں ہر گھر تک پہنچا سکتی ہیں۔تقریب کی میزبان محترمہ برجیس جیلانی نے کہا کہ وہ عمران خان کے پیغام ہر گھر تک پہنچانا چاہتی ہیں ہم سب مل کر عمران خان کی قیادت میں ملک میں عوامی انقلاب برپا کر سکتے ہیں تقریب سے حافظ کامران حشر،راجہ اظہر اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل،ایم سی سٹی کے عہدیداران کے علاؤہ خواتین نے بھی شرکت کی۔
پروفیسر عزیز احمد ہاشمی کی سوانح عمری متاع عزیز کی تقریب
Prof. Aziz Ahmed Hashmi Biography Muta Aziz function held
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی29،اگست,2022)—اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و وائس چانسلر بھیرہ یونیورسٹی ابو الحسن شاہ نے کہا ہے کہ عزیز احمد ہاشمی معروف مفکر دانشور ہیں ان کی نظموں سے اسلام و پاکستان کی محبت اجاگر ہوتی ہے ان کی کتاب متاع عزیز بھی نئی نسل کے لیئے بہترین رہنمائی مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پروفیسر عزیز احمد ہاشمی کی سوانح عمری متاع عزیز کی تقریب پزیرائی سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ریٹائرڈ جسٹس اختر حسن ملک نے کی۔کتاب کے مصنف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے کہا کہ ملک دو قومی نظریئے کی بنیاد پر قائم ہوا اس کے لیئے قائد اعظم،محترمہ فاطمہ جناح اور دیگر کی جدوجہد لائق تحسین ہے مگر بدقسمتی سے ہم آج بھی اسلامی ہیں نہ جمہوری ہیں۔ہماری کوتاہیوں کے باعث ملک بھی دولخت ہوا انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حق اور سچ بولیں اور پھر اس پر ڈٹ جائیں اسی میں ان کی کامیابی ہے میرٹ اور شفافیت کو مقدم رکھیں اوور ثابت قدم رہیں۔ریٹائرڈ نیول چیف عبدالعزیز مرزا نے کہا کہ میں نے نیوی میں جانے سے قبل کبھی سمندر نہیں دیکھا تھا اکتالیس سال نیوی میں ملازمت کی کبھی کسی کورس یا تبادلے کی خواہش نہ کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹاپ سو یونیورسٹیوں میں ایک بھی کسی اسلامی ملک کی یونیورسٹی شامل نہیں ہے ہم آج بھی بجلی گیس اور پانی کے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تعلیم کے لیئے روزانہ میلوں پیدل چلنا پڑتا تھا کوئی گاڑی یا گھر کا کوئی فرد چھوڑے لے جانے کے لیئے بھی ساتھ نہیں جاتا تھا سکول میں بجلی بھی نہ تھی ننگی زمین یا ٹاٹ پر ہم نے تعلیم حاصل کی مگر آج کے طلبہ خوش نصیب ہیں انہیں بہت بہتر اور سہولیات میسر ہیں مگر آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمیافتہ نوجوانوں کی تربیت اور کردار سازی کرکے انہیں ملک کا بامقصد شہری بنایا جائے۔موٹرویز و نیشنل ہائی ویز کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی نے کہا کہ متاع عزیز آنے والی نسلوں کے لیئے رہنمائی مہیا کرتی ہے قومی ترانے کے مفہوم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر زاھد حسن چغتائی نے کہا کہ متاع عزیز ہمارے عہد کا بولتا ہوا جہاں ہے عزیز ہاشمی ہمارے عہد کا اثاثہ ہیں ان سے طویل رفاقت پر ہمیشہ ناز رہے گا۔قومی ترانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ریٹائرڈ جنرل وقار احمد خان نے کہا کہ کتاب میں عزیز ہاشمی نے باب ہاشم سے اب تک کے واقعات کو بغور جائزہ پیش کیا ہے۔ تقریب سے اختر نیازی،نسیم سحر،قیوم طاہر،مرزا عبدالرشید،مقیم شہباز،ارشد بھٹی،نصرت حسین،انعام الحق،بریگیڈیئر خالد،محمد ریاض اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ابوالحسن شاہ نے ملکی تعمیر و ترقی اور متاثرین سیلاب کے لیئے خصوصی دعا کی۔
Action against City Traffic Police Kallar Syedan’s overloading, excessive fare collection
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی29،اگست,2022)—سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی کیخلاف کاروائی،سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر انچارج ٹریفک کلر سیداں کی مسافروں کی اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ کی وصولی پر کاروائی کی گئی۔ اوولوڈنگ پر 14جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے پر8 گاڑیوں کے چالان، کاغذات پیش نہ کرنے پر 2تھانہ بند میں بند کردی گئیں۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں پرمسافروں کی اور لوڈنگ پر کاروائی کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی اوور لوڈنگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ہمارا مقصد مسافروں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ڈرائیور حضرات قانون شکنی کر کے اپنی محنت کی کمائی جرمانوں کی نظر نہ کریں اور قوانین کی پابندی کریں۔
ڈینگی لاروا سرویلنس کے دوران پانچ مختلف جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد
Dengue larvae were recovered from five different locations during dengue larval surveillance
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی29،اگست,2022)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ڈینگی لاروا سرویلنس کے دوران پانچ مختلف جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دئیے۔ تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کے مطابق کاشف کیٹرنگ اینڈ ٹینٹ سروس،رائل شادی ہال کشمیر روڈ کلر سیداں،ادریس پکوان سنٹر،شاہ نواز بلاک فیکٹری اورانور خان کباڑخانے سے ڈینگی لاروا برآمدکئے گئے ہیں۔
لیب اٹنٹدنٹس کی آسامیوں کو جلد سے اپگریڈ کریں گے۔
Will upgrade the posts of Lab Attendants soon, Raja Basharat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی29،اگست,2022)—صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کہا ہے کہ وہ صوبہ بھر کے اداروں کو مضبوط اور زیادہ بااختیار دیکھنا چاہتے ہی لیب اٹنٹدنٹس کی آسامیوں کو جلد سے اپگریڈ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیب اٹینڈینس راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری وقاص نوید کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں سید حامد علی اور محمد ناصر بھی موجود تھے، وفد نے صوبائی وزیر کو لیب اٹینڈینس کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے اپگریڈیشن سمیت تمام مسائل فوری حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ادہر لیب تنظیم کے صوبائی صدر پنجاب وسیم کبموہ، رانا زاہد اور افضال عباسی نے اقدامات کی یقین دھانی پر محمد بشارت راجہ کا شکریہ ادا کیا۔