DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; A meeting of heads of all departments was organized in the Municipal Committee Kahuta
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تمام محکموں کے سربراہوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2022)
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تمام محکموں کے سربراہوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان،،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ شاہد گیلانی،تحصیلدار چوہدری ظفر اقبال،سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ نبیل ریاض،کوآرڈینیٹر قدیر عباسی،میونسپل آفیسر فنانس سعید احمد قریشی،راجہ الطاف حسین، راجہ واحد سمندر، سردار رضاء،راجہ عبدالمنان،حاجی غلام نبی، ملک عاصم، ناصر نذیر،نائب تحصیلدار اور دیگر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ،میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اس میٹنگ کا مقصد عہدیداران کا تعارف اور تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ شہر میں عمومی مسائل بھی زیرِ بحث رہے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،ایس ایچ او کہوٹہ سمیت تمام اداروں کے افسران نے یہ یقین دلایا کہ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا اور عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کی کوشش ہو گی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند عہدیداران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو عوامی مسائل کو افسران بالا تک بروقت پہنچا کر مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور ایک ریڑھی بازار قائم کیا جائے تمام ریڑھی والوں کو رجسٹرڈ کیا جائے تا کہ کہوٹہ بازار سے رش بھی ختم ہو اور دوکانداروں کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے جو کہ آئے دن دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بھی بن رہا ہے۔




