کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی28،اگست,2022)— مقامی افراد نے بکریاں چوری کرنے کی واردات ناکام بنا دی تا ہم ملزمان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے،مسروقہ بکریاں اصل مالک کے حوالے کر دی گئیں۔ٹیکسی میں سوار دو خواتین سمیت تین نامعلوم افراد نے بڑا گاؤں کنوہا کے رہائشی محمد عارف نامی شخص کی تین عدد بکریاں جو کھیتوں میں چر رہی تھیں قابو کر کے گاڑی میں ڈال لیں،بکریوں کے شور کرنے پر مقامی افراد کو شک گزرا تو انہوں نے ملزمان کا تعاقب کرنا شروع کر دیا جس پر ملزمان نے ایک ویران جگہ پہنچ کر بکریاں چلتی گاڑی سے اتار کر پھینک دیں اور بنک چوک کنوہا سے موہڑہ وینس کی جانب گاڑی کا رخ موڑ لیا مگر مقامی افراد نے ان کا تعاقب جاری رکھا جس پر وہ گاڑی روڈ پر کھڑی کر کے پیدل ہی قریبی جنگل میں روپوش ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر گاڑی قبضہ میں لے کر تھانے لے گئی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرحت عباس مصروف تفتیش ہیں۔ادھر محمد ذیشان سکنہ نوتھیہ شریف کے گھر سے ایک عدد بھینس اور اس کا بچہ چوری کر لیا گیا۔ دریں اثناء کلر چوآ روڈ پر مقامی افراد نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی جن میں سے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق کلر سیداں کا ایک شہری گاڑی بک کروا کر کلر سیداں پہنچا ہی تھا کہ اس کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے مسلح ڈاکوؤں نے اسے چوآ روڈ پر روک لیا اور پیچھے چھیننے کی کوشش کی تو گاڑی میں بیٹھے شخص نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر مقامی لوگ بھی اکٹھے ہو گئے اور ایک ملزم کو اسلحہ سمیت قابو کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ادھر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر نے رابطہ پر بتایا کہ ان کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کی چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ دو روند برآمد کر لئے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 28, 2022)- The local people of Kanoha foiled the theft of goats, so the accused managed to leave the vehicle and escape from the spot, leaving the stolen goats to the original owner. Three unknown people including two women in the taxi took three goats belonging to a person named Mohammad Arif who was grazing in the fields, The locals started chasing the accused, whereupon the accused reached a deserted place and threw the goats from the moving vehicle and diverted the vehicle from Bank Chowk Kanoha towards Mohra Venice, but the local people continued to chase them. On which they parked the car on the road and hid in the nearby forest on foot. The incident was reported to the police station, Kallar Syedan, who immediately reached the spot and took possession of the vehicle, and took it to the police station. Assistant Sub-Inspector Farhat Abbas is busy investigating. Meanwhile, a number of buffaloes and their baby were stolen from the house of Muhammad Zeeshan of Nothia Sharif. Meanwhile, local people foiled a robbery attempt on Kallar Choa Road, one of the accused was caught with weapons and handed over to the police.
واپڈا بلوں میں کم از کم تین سو یونٹ تک کے صارفین کو ایف اے ٹی کے بھار ی ٹیکسوں سے ریلیف دیا جائے۔
Relief from heavy FAT taxes should be given to customers with at least 300 units in WAPDA bills
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی28،اگست,2022)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ واپڈا بلوں میں کم از کم تین سو یونٹ تک کے صارفین کو ایف اے ٹی کے بھار ی ٹیکسوں سے ریلیف دیا جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں میں اضافہ سے ملک کا ہر شہری شدید پریشان ہے موجودہ حالات میں دال روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ایسے میں بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ ناقابل قبول ہے اس سے عام شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے جو نوازشریف کی پالیسی کے منافی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے بلوں میں تین سو یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا جائے۔
سیلاب کے باعث پیاز کے نرخوں میں حیران کن اضافہ
Surprising increase in onion prices due to floods
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی28،اگست,2022)—سوات اور گردونواح میں بدترین سیلاب کے باعث پیاز کے نرخوں میں حیران کن اضافہ،پانچ کلو پیاز اب بارہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو اب تک پیاز کے نرخوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔