DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Kallar Syedan; Row between the officials of Education Department and the principal of Girls High School Kallar Syedan leads to police case

محکمہ تعلیم کلرسیداں کے افسران اور گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی پرنسپل کے مابین اختلاف پورے عروج پر

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—محکمہ تعلیم کلرسیداں کے افسران اور گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی پرنسپل کے مابین اختلاف پورے عروج پر،پرنسپل نے ڈپٹی ڈی سی او مردانہ داؤد اختر کیانی کے خلاف حکام کو درخواست دے دی تو محکمہ تعلیم نے مدرسی کی ٹنکی سے ڈینگی لاروا کی شکایت پر پرنسپل سکول نجمہ ملک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ مرتب کرکے تھانے ارسال کردیا۔پرنسپل نجمہ ملک نے حکام کے نام درخواست دی کہ ڈپٹی ڈی سی او نے سکول کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ محمکہ تعلیم نے تھانہ کلر کو تحریری استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ وہ معمول کی چیکنگ کے لیئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کا دورہ کیا جہاں پانی کی ٹنکی میں ڈینگی لاروا کی کثرت پائی گئی جس سے ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے لہذہ پرنسپل مدرس نجمہ ملک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ادہر گرلز ہائی سکول کے سٹاف نے پرنسپل کے خلاف محکمہ تعلیم کے اقدامات کو غیر ضروری اور اختیارات سے تجاوز پر مبنی فیصلہ قرار دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27th August 2022)- As the conflict between the officials of the Education Department Kallar Syedan ​​and the Principal of Girls High School Kallar Syedan ​​is at full height, the principal has appealed to the authorities against the Deputy DCO Male Daud Akhtar Kayani, The education department sent a prosecution to the police station to register a case against the school principal Najma Malik on the complaint of dengue larvae in the tank of the school. The principal Najma Malik requested the authorities that the deputy DCO of the school interfered in the affairs unnecessarily and threatened serious consequences while the Ministry of Education stated in a written complaint to the police station Kallar that they visited the Government Girls High School Kallar Syedan for routine checking where dengue larvae were found in the water tank. A case has been registered against the principal Najma Malik. The staff of Girls High School termed the actions of the education department against the principal as unnecessary and a decision based on excess authority.

مسلم لیگ ن کی پنجاب بھر میں یوتھ ونگ کی تنظیمیں مکمل

Organizations of youth wing of PML-N in Punjab are complete and announced

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—مسلم لیگ ن کی پنجاب بھر میں یوتھ ونگ کی تنظیمیں مکمل،کلرسیداں کے راجہ طلال خلیل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری نامزد،شیخ حسن سرائیکی اور سردار وسیم کلرسٹی کے صدر و جنرل سیکرٹری نامزد کردیئے گئے۔تمام نامزد عہدیداران کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں نوٹیفکیشن تقسیم کیئے گئے۔یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عقیل نجم ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے اداروں پر حملہ آور ہو چکے ہیں یہ اپنی مسلح افواج عدلیہ سیاست دانوں سب کو للکار رہے ہیں یہ خود کو کسی قانون کے تابع نہیں سمجھتے یہ فاشسٹ انساں ہیں ان کے عزائم کو ناکام بنانا ہر محب وطن کی ضرورت ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی خان یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کیا پنجاب کے لوگ اس کے دھوکے میں نہ آئیں عمران جھوٹا اور فسادی انسان ہے دوست ملک سے ملنے والی قیمتی گھڑی مارکیٹ میں فروخت کرکے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا۔انجم عقیل نے عمران خان کو دجال ثانی قرار دیا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نفرت جھوٹ فساد منافرت اور تعصب پر مبنی ہے جس نے کم عمر نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم عمران فتنہ کے خلاف متحد ہو جائے۔احسن اصغر نے کہا کہ ہم گجرات والوں نے ہر جبر ظلم تشدد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔پنجاب کے صدر سرفراز افضل نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ہم انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں کے لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان عمران کے جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں اس کے جھوٹ کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔اجتماع سے ارسلان اختر گجر،وقاص قریشی،فاروق گھمن،عثمان اشرف گجر،شاہد شاکر اعوان،چوہدری عاصم اور راجہ طلال خلیل نے بھی خطاب۔

عوام حکمرانوں اور سیاست دانوں کی طرف توجہ دینے کی بجائے خود میدان میں نکل پر متاثرین کی مدد کریں

Instead of paying attention to the rulers and politicians, people should help the victims in the field themselves

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران الیکٹرانک میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آزاد کشمیر جنوبی پنجاب بلوچستان اور سندھ بارشوں سے تباہی کے بعد مکمل سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں تین کروڑ لوگ اس آفت سے بری طرح متاثر ہوئے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے مگر میڈیا کو سیاست سے ہی فرصت نہیں ووٹ دینے والے لٹ گئے ووٹیں لینے والے عالیشان محلات میں گلچھڑے اڑاتے پھر رہے ہیں کوئی ان کا پرسان احوال نہیں۔وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومتیں سب کو سیاست سے فرصت نہیں لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے خوراک سے بھی محروم ہیں حالیہ آفت 2005 کے زلزلے سے بھی زیادہ ہولناک ہے مگر صاحبان اقتدار کو لڑائیوں سے فرصت نہیں انہوں نے اپیل کی کہ عوام حکمرانوں اور سیاست دانوں کی طرف توجہ دینے کی بجائے خود میدان میں نکل پر متاثرین کی مدد کریں انہیں خوراک پانی ادویات ٹینٹ مہیا کیئے جائیں۔

بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف تین ایام کے وقفے میں راوت کے بعد اسلام آبادایکسپریس وے پر لوگوں کا دھرنا

People sit on the Islamabad Expressway after Rawat for three days against heavy taxes in electrcity bills

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف تین ایام کے وقفے میں راوت کے بعد اسلام آبادایکسپریس وے پر لوگوں کا دھرنا،راولپندی اسلام آباد سے لاہور روات کی ٹریفک گھنٹوں بند رہی میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف جمعہ کی شام سینکڑوں لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے ایکسپریس وے پر نکل آئے اور انہوں نے اسلام آباد سے روات لاہور جی ٹی روڈ کی ٹریفک بند کردی جس سے سینکڑوں گاڑیاں ہجوم میں پھنس گئیں۔ گھنٹوں ٹریفک بند رہی اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی مظاہرین کے واپس جانے سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال ہوئی یاد رہے کہ دو ایام قبل بھی روات میں صارفین نے گھنٹوں کی روڈ کو بند کیئے رکھا تھا ہزاروں مسافر اور گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں۔جی ٹی روڈ پر آئے روز احتجاجی مظاہرین کی جانب سے سڑک بند کرنے اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافر خوار ہوتے ہیں اور کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہوتا حالانکہ بلوں میں اضافے کا ملک بھر کے مسافروں کا سرے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اساتذہ کے خلاف مقدمات کے اندراج کو تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی سازش

Registration of cases against teachers is a conspiracy to spoil the educational environment

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر محمد بشیر وڑائچ نے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے خلاف مقدمات کے اندراج کو تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات فوری واپس نہ لیئے گئے تو ٹیچرز یونین راست اقدام کرے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے اساتذہ اور سربراہوں کو ڈینگی کے نام پر ہراساں کرنے اور مقدمات کے اندارج کا مقصد تعلیمی اداروں کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی دانستہ سازش ہے۔یونین اپنے اساتذہ کے وقار پر آنچ نہیں آنے دے گی اور اس آمرانہ اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

Severe action to be taken if Dengue larvae is found

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار،ہیلتھ سپروائزر واجد حسین،سینٹری انسپکٹر عمران توقیر اور ان کی ٹیم نے تحصیل کلرسیداں کے مختلف مقامات چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ، دوبیرن کلاں، شاہ باغ، کلر سٹی کا دورہ کیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 10 دوکانوں کباڑ خانوں اور ٹائلز فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروادیئے۔ان میں کلرسیداں،چوآ خالصہ اور سرصوبہ شاہ کے چار کباڑ خانے،سموٹ،کلرسیداں کی ٹائلز فیکٹریوں کے علاوہ کلر کا ایک ہوٹل اور پٹرول پمپ بھی شامل ہے۔راجہ عبدالجبار نے خبردار کیا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا لہذہ عوام پانی کی ٹینکیاں صاف رکھیں صفائی یقینی بنائیں۔

میاں بیوی دربار پر گئے پیچھے گھر میں موجود بھابھی نے گھر کا صفایا کر دیا۔

The husband and wife went to darbar and the sister-in-law in the house burgled the house

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—میاں بیوی دربار پر گئے پیچھے گھر میں موجود بھابھی نے گھر کا صفایا کر دیا۔انعام الحق سکنہ محلہ مدنی کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں گزشتہ روز اپنی بیوی کے ہمراہ میانہ تھپ دربار پر گیا ہوا تھا اور گھر میں میری بھاوج مریم مظہر اور اس کے بچے موجود تھے۔رات 9 بجے کے قریب گھر واپس آئے تو گھر میں میری بھابھی اور اس کے بچے موجود نہ تھے۔میں نے اہل محلہ سے دریافت کیا مگر ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ گھر واپس آ کر جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا کہ میری بھابھی نے اپنی والدہ اور دیگر نامعلوم ملزمان کی مدد سے گھر سے 22 تولے سونا،18 لاکھ روپے کی نقدی،پندرہ لاکھ روپے مالیت کا کارگو سامان اورمیرے بھائی عامر شہزاد کا جہیز کاتمام سامان چوری کر لیااور جاتے ہوئے ایک عدد ایل ای ڈی ٹی وی اور کراکری کا سامان توڑ کر پھینک دیا۔ دریں اثناء کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھلا میں محمد محسن رضا شخص کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔

بی اے کی طالبات کو آؤٹ آف کورس پیپر دیا گیا طلبہ نے احتجاج شروع کردیا

BA students were given out-of-course paper, students started protesting

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)—بی اے کی طالبات کو آؤٹ آف کورس پیپر دیا گیا طلبہ نے احتجاج شروع کردیا کچھ طالبات رونے لگیں۔سٹاف کے مطابق کالج میں طالبات کو تاریخ کی کتاب ہی غلط پڑھائی گئی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلرسیداں میں قائم امتحانی سینٹر میں گورنمنٹ گرلز کالج کی سو سے زائد طالبات جمعہ کے روز تاریخ کا پرچہ دینے پہنچیں تو اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ تمام پرچہ آؤٹ آف کورس رھا طالبات نے سٹاف کو بتایا کہ ہم نے جو بک کالج میں پڑھی ہے اس میں سے کوئی ایک سوال بھی امتحانی پیپر میں شامل نہیں۔ طالبات نے پیپر حل کرنے سے انکار کردیا بعض طالبات امتحانی ہال میں رو پڑیں نگران عملے کے کالج انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ کوئی سے ایک دو سوال حل کریں پرچے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔اس طرح سینکڑوں طالبات امتحانی مرکز میں آؤٹ آف کورس امتحانی سوالات کے باعث پیپر حل نہ کر سکیں ادہر والدین نے بھی اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سیاست میں بدکلامی اور جھوٹ کو فروغ دیا

PTI promoted bad words and lies in politics

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی27،اگست,2022)— مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بدکلامی اور جھوٹ کو فروغ دیا۔عمران خان کیخلاف فوری کارروائی وقت کا تقاضا ہے تا کہ ملک میں امن و امان کو سپوتاژکرنے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے پر مبنی عمران خان کے بیان قابل مزمت ہیں،عمران خان کی جھوٹ کی سیاست اب دفن ہو چکی ہے اور ان کا بیانیہ ریاست پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوگئے ہیں۔عمران خان نے دوسروں کی بہت تضحیک کر لی اور سیاسی مخالفین ہی نہیں عدلیہ اور سلامتی کے اداروں کا بھی تمسخر ا اڑارہے ہیں لیکن اب وہ خود مکافات عمل کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button