DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Farmers’ valuable cattle are dying continuously due to lumpy skin, while medical stores and vaccinators are busy filling coffers.
کسان زمیندار کے ہاں قیمتی پالتو مال مویشی مسلسل مر رہے ہیں,جبکہ میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرز تجوریاں بھرنے میں مصروف
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اگست2022)
جانوروں میں پائی جانے والی بیماری لمپی اسکن میں اضافہ ہونے سے میڈیکل سٹوروں کی وارے نیارے ہوگے ویکسینیٹرزبھی بہتی گہنگا میں ہاتھ دھونے لگے ملک کے دیگر علاقوں کی طرع کہوٹہ کلر سیداں میں جہاں آئے روز بے پناہ قیمتی جانور لمپی اسکن کی وبا سے جہاں روزانہ درجنوں مویشی ہلاک ہو رہے ہیں وہیں میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرز کی چاندی ہو گئی ہے اکثر میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرزمدد کی بجائے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بیشتر ادویات یا تو ناپید ہے یا پھر کئی گنا نرخوں پر دستیاب ہیں ڈیٹول کی چھوٹی شیشی جو کل تک ستر روپے میں دستیاب تھی وہ آج بمشکل تین سو روپے میں ملتی ہے کسان زمیندار کے ہاں قیمتی پالتو مال مویشی مسلسل مر رہے ہیں گھروں میں سوگ جیسا ماحول ہے جبکہ میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرز کے وارے نیارے ہیں جو محض تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 August 2022)
Due to the increase in Lumpy Skin, a disease found in animals, where precious animals die every day from the Lumpy Skin epidemic, Cattle are dying and the medical stores and vaccinators are robbing them with both hands instead of helping. It was available for seventy rupees, today it is available for three hundred rupees. Farmers have valuable cattle are dying continuously, there is a mourning atmosphere in the houses, while there are medical stores and vaccinators who are just busy filling their purses.
موجودہ حکومت سیلاب زدگان کو ریلیف دیں
The current government should provide relief to the flood victims
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اگست2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب نے بہت تباہ کاریاں کیں ہیں لاکھوں افراد گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں سیلابی ریلوں میں جہاں گھروں کے گھربہ گئے ہیں وہاں پر ہی لوگوں کا مال مویشی اور گھریلوں سامان سے بھی محروم ہوگے ہیں موجودہ حکومت سیلاب زدگان کو ریلیف دیں اور عوام کا سوچیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے خدارا عوام ان کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد پر توجہ دے سیلاب زدگان بھی سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں تمام صوبوں میں موجود سیاسی حکومتوں کی اولین ترجیح عوامی مسائل ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلابی ریلہ عوامی خواہشات اور ضروریات کو بہا لے گیا ہے حکومت مہنگائی کے چنگل سے غریب آدمی کو نجات دلوائے انہوں نے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ اس وقت ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کے درمیان ہونا چاہیے۔
بجلی کی قیمت کے چار گنا ٹیکسز کی وصولی
Collection of taxes at four times the cost of electricity
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اگست2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی نوجوان سیاسی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی بلوں میں ٹیکسز کے نام پر عوام سے لوٹ مار کر رہے ہیں بجلی کی قیمت کے چار گنا ٹیکسز کی وصولی شہباز حکومت کی لوٹ مار کا دوسرا نام ہے انہوں نے کہا کہ قوم بجلی بلوں میں ایف ٹی اے کو بھتہ پرچی سمجھتی ہے جس کا مقصد جگا ٹیکس لگا کر کسانوں اور گھریلو صارفین کی کھال اتارنی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب میں ڈوبا ہوا کسان ہاتھ اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہا ہے، پی ڈی ایم کی 14جماعتوں نے 14 اقسام کے ٹیکس لگا کر ثابت کیا ہے کہ انھیں عوام کی نہیں صرف آئی ایم ایف کی ضرورت ہے اتحادی حکومت نے قوم کو بھکاری بنا دیا ہے لوگ اپنی خوراک پوری کریں بچوں کو سکول بھیجیں یا بجلی کا بل جمع کروائیں،انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی بلوں میں بجلی کی قیمت کے چار گنا ٹیکسز کی وصولی شہباز حکومت کی لوٹ مار کا دوسرا نام ہے وہ آئندہ انتخابات میں اس جماعت اور اس کے اتحادیوں کو بدترین شکست فاش دیں گے۔