DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; CM Pervaiz Elahi asked for immediate intervention in the poor performance of the primary health center Choa Khalsa.

بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی زبوں حالی اور ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز الہی سے فوری مداخلت کی اپیل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی26،اگست,2022)—چوآ خالصہ کی نواحی بستی موہڑہ ہیراں کے مخمور حسین نے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی زبوں حالی اور ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز الہی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے شکایت کہ وہ شدید علالت کے باعث گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ گئے تو وہاں موجود نوجوان سٹاف نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے یہاں ڈاکٹر تعنیات ہے نہ کوئی ڈسپنسر ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی ادویات مہیا کی گئی ہیں یہاں تک کہ ہمارے پاس بلڈ پریشر چیک کرنے کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہے جس پر مریض کو نجی کلینک پر جا کر اپنا چیک اپ کروانا پڑا۔یاد رہے کہ بنیادی مرکز چوآخالصہ کو دن رات کھلا رکھا جاتا ہے مگر جب یہاں کوئی ڈاکٹر ہے نہ ڈسپنسر نہ ہی ادویات تو پھر اسے فوری بند کردینا چاہیئے انہوں نے بنیادی مرکز صحت کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لینے اور زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 26, 2022) – Makhmour Hussain of Mohra Heeran, a suburb of Choa Khalsa, strongly condemned the poor condition and poor performance of the primary health center of Choa Khalsa and appealed to Chief Minister Pervaz Elahi for immediate intervention. Who complained that he had gone to the primary health center in Choa Khalsa yesterday due to severe illness, and the young staff there told that there is no doctor here for the last six months, there is no dispenser, and we have not been provided with any medicines, even there is also no proper arrangement for checking blood pressure, on which the patient had to go to a private clinic to get his check-up done. Remember that the primary center, Choa Khalsa, is kept open day and night, but when there is neither a doctor nor a dispenser. They have appealed to the authortes to take immediate notice of the poor performance and to take strict action against those responsible.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں ہیڈ ماسٹریس نے ڈپٹی ڈی او کو دھکے مار کر سکول سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا

In Government Girls High School Kallar Syedan, the headmistress pushed the deputy DO and ordered her out of the school

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی26،اگست,2022)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں ناظرہ کی تین روزہ تربیت کے دوران کلاس میں پروجیکٹر مہیا نہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں اور پرنسپل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ہیڈ ماسٹریس نے ڈپٹی ڈی او کو دھکے مار کر سکول سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا جبکہ کلاس روم میں ایک ٹیچر کی جانب سے ویڈیو بنانے پر پرنسپل نے جھاڑ پلاتے ہوئے ٹیچر کو بھی سکول سے باہر نکال دیا۔ادھر ڈپٹی ڈی او کلر سیداں داؤد اختر کیانے نے واقعہ کے بعد سکول کی ٹینکی میں ڈینکی لاروا برآمد ہونے پر ہیڈمسٹریس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا استغاثہ تیار کر کے تھانے ارسال کر دیا۔ڈی ایجوکیشن آفیسر نے رابطہ پر بتایا کہ انہیں شکایت ملی تھی کہ سکول میں کثرت سے ڈینگی لاروا پیدا ہو رہا ہے، ڈینگی سرویلنس کیلئے سکول میں گیا جہاں پرنسپل نے مذاحمت کرتے ہوئے بدکلامی کی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جبکہ اساتذہ کی شکایت پر وہ سکول میں ناظرہ کی تعلیم کیلئے جاری تین روزہ تربیت کے دوران پروجیکٹر مہیا نہ کرنے پر کلاس روم کا دورہ کیا تو ہیڈ پرنسپل سیخ پا ہو گئیں اور درجہ چہارم کے ملازمین کو حکم دیا کہ اسے دھکے دے کر سکول سے باہر نکال دیا جائے۔ادھر ہیڈپرنسپل نجمہ ملک نے ڈی سی راولپنڈی،سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی،اے سی کلر سیداں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکول راولپنڈی کو اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ 25اگست کو سکول میں ناظرہ ٹریننگ شروع تھی۔مسٹر داؤد کیانی ڈپٹی ڈی ای او کلر سیداں نے سکول کا دورہ کیا اور اس دوران ایل ای ڈی کی کے بارے میں استفسار کیا جس پر میں نے انہیں بتایا کہ روم میں ایل ای ڈی دستیاب ہے اور دوسرے روم میں ایل ای ڈی نہیں لگ سکتی جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے اور ڈائس کو چھوڑ کر میرے سامنے انتہائی نزدیک ہو کر مجھے دھمکانے لگے کہ ابھی اور اسی وقت ایل ای ڈی لگے کی ورنہ سکول میں کوئی ورکشاپ نہیں چلے گی اور ساتھ ہی کہا کہ میں تمہارا دماغ ٹھیک کر دونگا۔ادارے کی سربراہ اور خاتون کیساتھ یہ رویہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔میرے سکول میں آئندہ اس کو آنے کی اجازت نہیں اور نہ ہی کسی بھی خواتین کے سکول میں جانے کی اجازت دونگی۔میرے ساتھ میری آئی ٹی ٹیچر مسز سعیدہ مغل بھی تھیں وہ اس بات کی عینی گواہ بھی ہیں۔

کلر سیداں اور گردونواح میں چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں اضافہ

Increase in theft and vandalism incidents in and around Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی26،اگست,2022)—کلر سیداں اور گردونواح میں چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتیں ہوئیں۔محمد فیضان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں بیکرز اینڈ سٹیشنری کا کاروبار کرتا ہوں گزشتہ روز اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح دکان پر آیا تو میری دکان کے شٹر کے تالے اور شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔اندر جا کر دیکھا تو دکان سے چالیس ہزار روپے کی نقدی،موبائل فون کارڈز مالیتی تیس ہزار روپے،سیگریٹس مالیتی دس ہزار روپے غائب تھے۔ایک اور بیکر کے مالک محمد افتخار کی دکان سے ایک لاکھ روپے کی نقدی،سیگریٹس مالیتی سترہزار روپے چوری کر لئے گئے۔حسنین میڈیکل فارمیسی کے بھی تالے توڑ کر بیس ہزار روپے کی نقدی،عباسی موبائل شاپ کی دکان سے موبائل فونز،13 ہزار روپے کی نقدی اور 65ہزار مالیت کے موبائل فون کارڈز چوری کر لئے گئے۔دریں اثناء نئی آبادی چوکپنڈوری میں بھی چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے۔احمد بلال سکنہ کلر سیداں کے گھر سے اس کی بیوی کے طلائی زیورات جن میں ہار سیٹ،بیٹی کی دو عدد طلائی انگوٹھیاں، ٹاپس بوزن،مردانہ انگوٹھی ایک عدد،33 ہزار روپے کی نقدی الماری سے قیمتی کپڑے چوری کر لئے گئے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی گائنی وارڈ میں آنے والی خاتون کا پرس جس میں بیس ہزار روپے کی کیش تھی چوری کر لیا گیا۔چوآ روڈ پر واقع ایک نجی بنک سے چکڑالی کا رہائشی ایک شخص جونہی رقم نکلوا کر باہر نکلاتو نوسر بازوں نے اسے گھیر لیا اور دوبیرن روڈ کے قریب واقع ایک نجی ہسپتال کے باہر ایک ویران جگہ لے جا کر اس سے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

ہمشیرہ کو کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص اغواء کر کے لے گئے

woman was abducted by an unknown person or persons

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی26،اگست,2022)—عاطف حسین نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی محمد وقاص اور 13 سالہ ہمشیرہ (م) رہائش پذیر ہیں۔گزشتہ شب ہم سو گئے صبح ساڑھے سات بجے کے قریب جب میری آنکھ کھلی تو میں نے اپنی ہمشیرہ کو ناشتہ بنانے کیلئے آواز دی اور جب اس کی طرف سے جواب نہ ملا تو دیکھا کہ میری ہمشیرہ اپنی چارپائی پر موجود نہ تھی۔اپنے عزیز رشتہ داروں سے بھی معلوم کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ میری ہمشیرہ کو کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

بجلی کے ماہانہ بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے نفاذکا مسئلہ

Issue of imposition of heavy taxes in monthly electricity bills

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی26،اگست,2022)— بجلی کے ماہانہ بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے نفاذکا مسئلہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود حل نہ ہو سکا،دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت ہی معمولی نکلی زیادہ صارفین کے بل تین سو یونٹ اور اس سے زائد ہیں جنہیں وزیراعظم کے اعلان سے کوئی ریلیف نہ ملا وہ بدستور شدید زہنی دباؤ کا شکار ہیں اور حکومت کے خاتمے کے لیئے ہمہ وقت دعاگو ہیں۔ صارفین کے مطابق جب سے شہباز شریف وزیراعظم بنے ہوئے ہیں انہوں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے اشیائے روزمرہ کے نرخ متوسط گھرانے کی پہنچ سے بھی باہر ہیں۔ سرکاری ملازمین ادھار پکڑ کر چولہا جلا رہے ہیں عام مزدور دیہاڑی دار کا کوئی پرسان احوال نہیں ایک دو کمروں کے مکان کا بل بھی پانچ سات ہزار روپے سے کم نہیں۔ دیہاڑی دار محنت کش ملنے والی آمدنی سے روزانہ کی سبزی اور ایندھن خریدنے کی سکت نہیں رکھتا کئی گھروں میں فاقے چل رہے ہیں اور حکومت انہیں سات سے بیس ہزار روپے کے بجلی بل بھیج کر انہیں خودکشی پر مجبور کر رہی ہے۔عام افراد کے مطابق شہباز شریف آج سب سے نااہل اور ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے بلکہ شہباز شریف کی وزارت عظمی میاں نواز شریف اور مریم نواز کی جدوجہد کو بھی سیلابی ریلے کی طرح کا بہا کر لے جا رہی ہے جب سے شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں بائیس کروڑ عوام انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے دوبار ہیں یہی وجہ کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا گراف بڑی تیزی سے گر رہا ہے اس کے مستقل کارکن بھی اس حکومت کے خاتمے کی دعائیں کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button