Kahuta; AC Kahuta Samil Mushtaq meets President of Anjuman Tajran Kahuta, Raja Imtiaz Alam, detailed discussion on basic issues.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیا ز عالم کی ملاقات, بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو
Raja Imran ZamirAugust 25, 2022
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،26اگست 2022)—اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیا ز عالم کی ملاقات۔ کہوٹہ شہر کے تاجروں کے مسائل ٹوٹی اور کھنڈرات نما سڑکیں پنجاڑ چوک، سخی سبزواری چوک،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ روڈ، تھانہ کہوٹہ،میلا د چوک تا کہوٹہ کلب اور نالہ لنگ سمیت اندرون شہر سڑکوں کی انتہائی خراب حالت، سٹریٹ لائٹس،تجاوزات،صفائی،پانی، سیوریج سسٹم اور دیگر بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم سے کہا کہ تاجر برادری مصنوعی مہنگائی اور تجاوزات سے گریز کریں۔ تاجر اپنا سامان شٹر کی حدود کے اندر رکھیں۔ جبکہ بازار میں کھڑی ریڑیاں فوری طور پر ریڑی بازا ر میں منتقل کر کے ٹریفک اور پیدل چلنے والے مسافروں کو بازار میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجرا ن کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے لیئے کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ مہنگائی کے اس دور میں عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ راجہ امتیاز عالم نے مزید کہاکہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں گہرے گھڑوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ، ریسکیو 1122آفس کہوٹہ،نالہ لنگ کہوٹہ کلب تا میلاد چوک،سخی سبزواری چوک تا پنجاڑ چوک کوٹلی لنک روڈ اور شہر کی سڑکیں تباہ حال ہیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ہائی وے کے حکام سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ محکمہ ہائی وے جلد کہوٹہ شہر میں اپنی سڑکوں کی حالت درست کر کے تعمیر و مرمت اور ریپیئر نگ کے ساتھ ساتھ مزکورہ سڑکوں کے ساتھ نالوں کی تعمیر کی جائے تاکہ بارشوں اور سیوریج کا پانی سڑکوں کی بجائے نالوں میں داخل ہو سکے۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 26 August 2022)—Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq met with President Anjuman Tajran Kahuta Raja Imtiaz Alam. The problems of broken and ruined roads like Panjar Chowk, Sakhi Sabzwari Chowk, Tehsil Headquarters Hospital Kahuta Road, Thana Kahuta, Melad Chowk to Kahuta Club, and Nala Ling include the very bad condition of inner city roads, street lights, encroachments, Sanitation, water, sewage system, and other basic issues were discussed in detail. On this occasion, Assistant Commissioner Kahta Simal Mushtaq told the President of Anjuman Tajran Raja Imtiaz Alam that the business community should avoid artificial inflation and encroachment. Traders keep their goods within the confines of the shutter. On this occasion, President Anjuman Traders of Kahuta Raja Imtiaz Alam assured Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq that the business community will fully cooperate with the administration. No recommendation or pressure should be taken into account for those who take illegal profits.
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردارتوں سے شہری پریشان
Citizens are worried about the increasing incidents of theft and robbery in Kahuta city and its surroundings
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،26اگست 2022)— کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردارتوں سے شہری پریشان دن دیہاڑے گھرکے تالے توڑ کر محلہ مہاجرین کہوٹہ میں نامعلوم ملزمان ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور لاکھوں وپے مالیت کے سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے موقع پر آکر شوائد اگھٹے کیئے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کو محلہ مہاجرین کے رہائشی محمد قزافی سماجی کارکن نے بتایا کہ میری بھابی گردے کے مرض میں مبتلا ہے۔ دن تقریباََ ایک بجے گھر سے تالے لگا کر اپنے علاج گردوں کی واشنگ کے لیئے ہسپتال گئی اس دوران نامعلوم چوروں میں مین گیٹ کے تالے توڑ کر اندر کمرے کی الماری اور سیف کھل کر اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات کمیٹی کی جمع شدہ رقم تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے اس موقع پر بیانات لے کر چور ی شدہ مکان کا مکمل معائنہ کیا۔
دریائے جہلم کنارے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں ملنے پر کہوٹہ شہر میں دفنا دیا گیا
The bodies of three persons, including a woman, were found on the banks of the Jhelum River and were buried in Kahuta city
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست 2022) پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن سے ملنے والی 3نعشیں حاجی ملک عبد الرؤف،حاجی ملک منیر اعوان، ملک عبدالقیوم نے تدفین، تجہیزکی،عوام علاقہ کی طرف سے الخدمت فنڈویشن کے حاجی ملک عبدالروف اعوان،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ملک عبدالقیوم اعوان کی طرف سے خراج تحسین پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل دریائے جہلم کنارے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں ملنے پر کہوٹہ شہر میں دفنا دیا گیاتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں تینوں نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جبکہ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق،سی ای او کہوٹہ نبیل ریاض، کی خصوصی ٹیم انسپکٹر راجہ عامر اشتیا ق فیصل محمود، شکیل احمد، طالب حسین بھٹی نے ہمراہ صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، رہنما جماعت اسلامی و سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ اور سرپرست اعلی دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف،جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما سوشل ورکر ملک عبدالقیوم نے لاوارث نعشوں کی تدفین، تجہیزکی۔ نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو 1122 کہوٹہ کو گزشتہ روز مقامی افراد نے اطلاع دی تھی کہ گراری پل کے مقام پر دریائے جہلم میں ایک نعش پڑی ہو ئی ہے۔ جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا اور دن بھر کے آپریشن کے بعد ایم عورت کی مسخ شدہ نعش برآمد کر کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کر دی۔جبکہ گزشتہ روز ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران 2مزید نعشیں بر آمد کر کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کی گئیں۔ نعشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے شناخت نہ ہوسکی۔عوام علاقہ نے حاجی ملک عبدالروف اعوان،حاجی ملک منیر اعوان، ملک عبدالقیوم اعوان کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرکہوٹہ میں تعینات کرپٹ اور بدتمیز عملہ
Corrupt and rude staff posted at Computerized Land Record Centre
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست 2022) کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرکہوٹہ میں تعینات کرپٹ اور بدتمیز عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا عوام کے ساتھ بدتمیزی وطیرہ بنا لیا سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین راجہ عامر مظہر کا شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے پر یس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت اور زمین کے کاغذات کی فوری فراہمی کے لیے کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا قیام کیا تاکہ عوام کو پٹواریوں کے دفاتر سے جان چھوٹ جائے اور ان کو ایک احسن طریقے سے عزت کے ساتھ ایک ہی چھت تلے زمین سے منسلک تمام کام ہو جاہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہاہے کہ عالمی شہرت یافتہ تحصیل کہوٹہ میں موجود کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرکہوٹہ کا عملے کاشف، افتخار اور دیگر کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے کمپورٹر سنٹرکہوٹہ میں موجود ملازمین کے رویے کی وجہ سے لوگ زمین کے کمپوٹرائزڈ کاغذات حاصل کرنے کے لیے کئی کئی روز تک دفتر میں چکر لگانے اور سارا سارا دن ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہیں سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین راجہ عامر مظہر کا شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے فی الفور از خود نوٹس لینے اور سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کی اپیل کی ہے۔
امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ قریب ہے, سردار مظہر اقبال
End of imported government is near, Sardar Mazhar Iqbal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست 2022) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ قریب ہے پوری قوم عمران خان کے لیے باہر نکل چکی ہے وہ ان کو مزید بردارشت کرنے کو تیار نہیں ہیں وفاقی حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن اورمعاشی لحاظ سے پاکستان دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گیا ہے کسی کو بھی عوام کی فکر نہیں ہے واپڈا حکام کی جانب سے گزشتہ تین چار ماہ سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ہزاروں روپے کے ٹیکس شامل کرکے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی آ رہی ہے جس سے مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے آئے دن اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جس سے عوام پریشان تھی اور دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے، متوسط طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اب حکومت نے پچھلے تین چار ماہ سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسمنٹ ٹیکس لگانا شروع کر دیا ہے جس سے مہنگائی سے تنگ آئی عوام مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کی نظریں عمران خان پر لگیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی
PML-N has always done public service politics
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست 2022) مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار گلزاری جنرل کونسلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی بہت پہلے لگ جانی چاہئے تھی عمران نیازی کی معزز اداروں کے خلاف باتیں انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کو توہین عدالت پر طلب کئے جانے کے فیصلے کو قوم کی آواز قرار دیا۔راجہ گلزار گلزاری نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی جبکہ قوم کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے کیونکہ اس نے گالی گلوچ،تشدد کی سیاست کی ہے جس کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا عمران نیازی رونے دھونے سے اب کچھ حاصل نہیں ہو گا ملک و قوم کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا حساب دینا پڑے گا آئی ایم ایف سے بے مقصد معاہدے اور وقت پر گیس کے سودے نہیں کئے جس کی بدولت بجلی کے کارخانے بند پڑے ہیں سابقہ حکومتوں کے قرضوں خسارے اور عمران سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ برباد کر دیا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک تر قی کی طرف گامزن ہو گا۔
تعزیت۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست 2022) مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا راجہ تنویر بنارس سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ تنویر بنارس کے چھوٹے بھائی راجہ صغیر بنارس المعروف راجہ شیرا چند دن قبل وفات پا گئے تھے گذشتہ روزمسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے سر گرم رہنماء راجہ نعیم اکبر، معروف ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،سیاسی وسماجی شخصیت خرم عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ تنویر بنارس کی رہائش گاہ کہوٹہ محلہ چہاہات میں جا کر ان سے ان کے چھوٹے بھائی راجہ صغیر بنارس المعروف راجہ شیرا کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔