لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،25،اگست,2022)— برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے لندن کی 100سرخ بسوں کےذریعہ پاکستان کے 75 ویں آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے ذریعہ ایک میگا مہم کا اہتمام کیا،یہ مہم لندن کے ایک بڑے ریئل اسٹیٹ ڈیولپر ون ہومز کے اشتراک سے چلائی گئی جس کے دوران پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کا مینار پاکستان اور کے ٹو سے بادشاہی مسجد تک کی خوبصورتی کے ساتھ عکاسی اور پاکستان میں ہونے والے 3 ورلڈ کپ فٹبالز کے حوالے سے کیاگیا۔اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے 75ویں آزادی اور پاک برطانیہ تعلقات کے 75 سال پر یہ مہم شروع کرنے پر ہمیں فخر ہے ،پاکستان کی ہمہ گیریت اور خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے اور ہم نے اس مہم کے ذریعہ اسی کو اجاگر کیاہے جسے وسطی لندن میں لاکھوں افراد نے دیکھا اس مہم کو سپورٹ کرنے اور پوری دنیا میں پاکستان کو پرموٹ کرنے پر میں ون ہومز کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں یہ کمپین آکسفورڈ اسٹریٹ ،ایج ویئر روڈ ،پکاڈلی سرکس اور لندن کی معروف ہیروڈز ڈیپارٹمنٹ سمیت لندن کے مصروف ترین روٹس پر چلائی گئی اور 10ملین سے زیادہ افراد نے اسے دیکھا۔ سرمایہ کاری سے متعلق پر پاکستان کے گشتی سفیر ذیشان شاہ نے کہا کہ لندن دنیا کا مرکز ہے اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کی خوشگوار تاریخ موجود ہے۔اس لئے پاکستان کے 75 ویں آزادی اور پاک برطانیہ تعلقات کے 75 سال منانے کیلئے لندن سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں ہوسکتی تھی ،لندن کی سرخ ڈبل ڈیکر بسوں کو دنیا کے معروف برانڈز اپنی تیار کردہ اشیا متعارف کرانے کیلئے استعمال کرتے ہیں ،100سرخ بسیں لندن کے مصروف ترین علاقوں آکسفورڈ،سرکس،ریجنٹ اسٹریٹ ،ماربل آرک ،نائٹس برج ،پکاڈلی سرکس ،ایج ویئر روڈ ،ولسڈن گرین ،اسٹریٹ فورڈ ،وہائٹ چیپل اور سوہو کے درمیان چلتی ہے ،یہ بسیں ان مقامات سے گزرتی ہیں جو سیاحوں اور مقامی لوگوں دونوںمیں بہت مقبول ہیں۔برطانیہ میں کووڈ کا لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد لندن میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں بین الاقوامی اور مقامی سیاح نظر آرہے ہیں۔
London; ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 25, August 2022)—Pakistan High Commission has launched a campaign on 100 red buses in London to celebrate Pakistan’s 75th Independence Anniversary.
Pakistan High Commission and London-based real estate developer have jointly launched the campaign. Buses feature Pakistan’s landscape, culture, heritage, and tourism potential. Pakistan Monument in Islamabad, K2, Badshahi Mosque, and three world cup footballs produced in Pakistan are featured on the buses.
Commenting on the campaign, High Commissioner Muazzam Ahmed Khan said: “We’re proud to launch this campaign to celebrate 75 years of Pakistan’s independence and 75 years of Britain and Pakistan relations. Pakistan’s diversity and beauty are unparalleled; we have featured various elements in this campaign which will be seen by millions in the global melting pot of Central London. I, would like to thank the real estate developer for supporting this campaign and continuing to promote Pakistan across the world.”