کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)— نواحی قصبہ چوآخالصہ میں ایک ہی رات چور چار دوکانوں میں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے پر شاپر ڈال کر وارداتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق فیضان جنرل سٹور،حسنین میڈیکل سٹور،جواد موبائل شاپ اور سوغات بیکرز پر داخل ہوئے۔ دوملزمان نقاب پوش تھے انہوں نے سب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمرے پر شاپر چڑھایا اور چوری کی واداتیں کرتے رہے۔یادرہے کہ کلرسیداں چوکپنڈوری چوا خالصہ اور گردونواح میں گزشتہ دو ماہ سے چور پولیس کو تگنی کا ناچ نچا رہے ہیں پولیس کسی بھی واردات کے کسی ملزم کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, August, 2022)- Thieves fled away after looting four shops in Choa Khalsa during the night. Four shops which were Faizan General Store, Hasnain Medical Store, Jawad Mobile Shop and Soghat Bakers were burgled by men in mask. They first put the shopper on the CCTV camera and robbed the shops. It is to be remembered that for the last two months, thieves have been robbing the shops in Kallar Syedan Chauk Pinduri, Choa Khalsa and its surroundings. The police have so far still unable to trace any accused.
فواد چوہدری کاکرنل شبیر اعوان سے ان کے گھر پر ملاقات
Fawad Chaudhry meets Colonel Shabbir Awan at his house
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری آواز کو دبانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں ہمارے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک درست نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما کرنل شبیر اعوان سے ان کے گھر پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرکے جن نااہل لوگوں کو قوم پر مسلط کیا گیا اس کے نتائج قوم بھگت رہی ہے ڈالر مسلسل اونچی اڑان میں ہے پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے بعد نہ صرف بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا بلکہ حکومتی عیاشیوں کے قیمت عوام سے وصول کرنے کے لیئے ان پر ان گنت ٹیکسوں کا نفاذ کردیا گیا اب ہر صارف کو ماہانہ ہزاروں روپے بجلی کی مد میں ادا کرنا پڑیں گے ابھی بجلی گیس اور پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی غیرت میں آئی ایم ایف کے دباؤ کو مسترد کرکے لوگوں کو ریلیف دیا یہ حکومت تو آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہونے کی سکت ہی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکل دور ہے ہم اس سے بھی گزر جائیں گے مستقبل ہمارا ہے ہم عام انتخابات میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے واپس آئیں گے۔ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی پنجاب اور کراچی کے ضمنی انتخابات سے سبق سیکھے کرنل شبیر اعوان نے ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے دھمالی میں پرائس چیکنگ
Assistant Commissioner Color Syedan Ramsha Javed Awan price checking in Dhamali
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)— اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے دھمالی میں پرائس چیکنگ کے دوران چکن شاپ پر صافی مرغ 412 روپے کی بجائے 460 روپے میں فروخت کرنے اور کریانہ سٹور پر دال چنا 160 روپے کی بجائے 260 روپے فی کلو فروخت میں فروخت کرنے پر دونوں دکانداروں کیخلاف3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دئیے جس پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
پی ڈی ایم کی 14جماعتوں نے 14 اقسام کے ٹیکس لگا کر ثابت کیا ہے کہ انھیں عوام کی نہیں صرف آئی ایم ایف کی ضرورت ہے
The 14 parties of PDM have proved by imposing 14 types of taxes that they need only the IMF and not the people
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)—پی ٹی آئی کلرسٹی کے سینئر نائب صدر راجہ عاصم ریاض نے کہا کہ قوم بجلی بلوں میں ایف ٹی اے کو بھتہ پرچی سمجھتی ہے جس کا مقصد جگا ٹیکس لگا کر کسانوں اور گھریلو صارفین کی کھال اتارنی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب میں ڈوبا ہوا کسان ہاتھ اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہا ہے، پی ڈی ایم کی 14جماعتوں نے 14 اقسام کے ٹیکس لگا کر ثابت کیا ہے کہ انھیں عوام کی نہیں صرف آئی ایم ایف کی ضرورت ہے۔اتحادی حکومت نے قوم کو بھکاری بنا دیا ہے لوگ اپنی خوراک پوری کریں بچوں کو سکول بھیجیں یا بجلی کا بل جمع کروائیں،انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی بلوں میں بجلی کی قیمت کے چار گنا ٹیکسز کی وصولی شہباز حکومت کی لوٹ مار کا دوسرا نام ہے وہ آئندہ انتخابات میں اس جماعت اور اس کے اتحادیوں کو بدترین شکست فاش دیں گے۔
لڑکی کیساتھ تعلقات استوار کرنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر ڈرانے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered for the armed men entering the house and threatening the young man at the point of a weapon after he was forbidden to have a relationship with the girl
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)—لڑکی کیساتھ تعلقات استوار کرنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر ڈرانے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محمد اشفاق نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز کچھ نامعلوم افراد آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میری غیر موجودگی میں میرے بیٹے احسن شہزاد پر اسلحہ تان لیا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے مسماۃ (ح) سے رابطہ ختم نہ کیا تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے۔اس موقع پر میں بھی پہنچ گیا اور ملزمان کی منت سماجت کر کے اپنے بیٹے کی جان بخشی کروائی۔ پتہ جوئی کے بعد اب مجھے معلوم ہواہے کہ مسمیان عبدالرحمان،شمشاد و دیگر نامعلوم افراد نے میرے گھر میں داخل ہو کر میرے بیٹے کو ڈرایا دھمکایااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
نامعلوم چور غریب کے گھر کا صفایا کر گئے
Unknown thieves ransacked the poor man’s house in Nae Abbadi, Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)—نامعلوم چور غریب کے گھر کا صفایا کر گئے،محمد فیضان سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آبائی گاؤں کہوٹہ گیا ہوا تھا اور جب واپس آیا تو میرے گھر کے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔جب کچن میں داخل ہوا تو دیکھا کچن میں موجود سات عدد چھوٹے اور بڑے دیگچے،ایک عدد بڑا اور دو عدد چھوٹے گیس سلنڈر،ایک عدد اون،ایک عدد پریشر ککر،برتن کراکری اور سٹیل،نقدی بیس ہزاراور ایک عدد طلائی انگوٹھی زنانہ موجود نہ تھی جنہیں ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔
سب انسپکٹر قمر سلطان کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات کردیا گیا
Sub-Inspector Qamar Sultan has been posted as SHO Kallar Syedan police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اگست,2022)—سب انسپکٹر قمر سلطان کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات کردیا گیا ان کی تعنیاتی ان کے پیشرو کی معطلی کے تین ماہ بعد ممکن ہو سکی ہے۔