DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; The dead bodies of three people including a woman were found on the banks of Jhelum river in Azad Patan
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن سے دریائے جہلم کنارے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں ملی
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عمران ضمیر ،25اگست2022)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن سے دریائے جہلم کنارے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں ملنے پر کہوٹہ شہر میں دفنا دیا گیا۔تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں تینوں نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ جبکہ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق،سی ای او کہوٹہ نبیل ریاض، کی خصوصی ٹیم انسپکٹر راجہ عامر اشتیا ق فیصل محمود، شکیل احمد، طالب حسین بھٹی نے ہمراہ صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، رہنما جماعت اسلامی و سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ اور سرپرست اعلی دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف،جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما سوشل ورکر ملک عبدالقیوم نے لاوارث نعشوں کی تدفین، تجہیزکی۔ نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو 1122 کہوٹہ کو گزشتہ روز مقامی افراد نے اطلاع دی تھی کہ گراری پل کے مقام پر دریائے جہلم میں ایک نعش پڑی ہو ئی ہے۔ جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا اور دن بھر کے آپریشن کے بعد ایم عورت کی مسخ شدہ نعش برآمد کر کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کر دی۔جبکہ گزشتہ روز ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران 2مزید نعشیں بر آمد کر کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کی گئیں۔ نعشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے شناخت نہ ہوسکی۔
Kahuta: ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 August 2022)— The bodies of three people, including a woman, were found on the banks of the Jhelum river in Azad Patan area of Kahuta police station and were buried in Kahuta city. Postmortem of the three bodies was conducted at Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta, Later, the special team of Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq, CEO Kahuta Nabil Riaz, Inspector Raja Amir Ashtiaq Faisal Mehmood, Shakeel Ahmed, Talib Hussain Bhatti along with President Potohar Welfare Trust Malik Munir Awan, leader Jamaat-e-Islami and former councilor M. Haji Malik Abdul Rauf, Chief Rural Social Welfare Council, Social Worker Malik Abdul Qayyum, leader of Jamaat-e-Islami Youth organized the funeral of the dead bodies. The bodies could not be identified. Rescue 1122 Kahota was informed by local people yesterday that a dead body was lying in the river Jhelum at the Girari bridge. On which the Rescue 1122 team started the operation yesterday and after a day long operation, the mutilated body of a woman was recovered and transferred to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. While during the search operation conducted yesterday, 2 more bodies were recovered.
راولپنڈی اور آزاد کشمیر کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند
The busiest highway connecting Rawalpindi and Azad Kashmir is closed due to landslides at Azad Patan.
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عمران ضمیر ،25اگست2022)— راولپنڈی اور آزاد کشمیر کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند- گاڑیوں کی دونوں اطراف میلوں لمبی لائنیں -مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے-تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ آزادپتن کے مقام پر شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے دریائی جہلم کے کنارے مصروف ترین شاہراہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل بلاک ہے- اہلیان علاقہ،مسافروں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
بجلی کے بھاری بلوں نے غریب عوام کی کمرتوڑ کے رکھ دی۔
High electrcity bills causing serious problems for the poor
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عمران ضمیر ،25اگست2022)— بجلی کے بھاری بلوں نے غریب عوام کی کمرتوڑ کے رکھ دی۔ حکومت نے بلا وجہ بے تہا شا ٹیکسز لگا کر غریب عوام کو زندہ در گور کر دیا۔ ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہے۔ بچوں کی تعلیم یا گھریلو اخراجات پورے کریں کہ بجلی کے بھاری بل ادا کریں۔ غریب خاندا ن بجلی کے بل دے کر چکرا گئے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اخبارنمائندوں، صحافیوں اور شہریوں سے گفتگو کے دورا ن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل بھیج کر موجودہ حکومت نے غریب آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت منہگائی اور بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس فوری وا پس لے بصورت دیگر عوا م شدید احتجاج پر مجبو رہو گی۔ دریں اثنا ء رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف،جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ سردار مسعو د، سیکرٹری اطلاعات پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ ندیم چوہان،سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل، ایڈینشل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجازاور دیگر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بھاری بلوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں میں غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردارتوں سے شہری پریشان
Citizens are worried about the increasing incidents of theft and robbery in Kahuta city and its surroundings
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عمران ضمیر ،25اگست2022)—کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردارتوں سے شہری پریشان دن دیہاڑے گھرکے تالے توڑ کر محلہ مہاجرین کہوٹہ میں نامعلوم ملزمان ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور لاکھوں وپے مالیت کے سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے موقع پر آکر شوائد اگھٹے کیئے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کو محلہ مہاجرین کے رہائشی محمد قزافی سماجی کارکن نے بتایا کہ میری بھابی گردے کے مرض میں مبتلا ہے۔ دن تقریباََ ایک بجے گھر سے تالے لگا کر اپنے علاج گردوں کی واشنگ کے لیئے ہسپتال گئی اس دوران نامعلوم چوروں میں مین گیٹ کے تالے توڑ کر اندر کمرے کی الماری اور سیف کھل کر اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات کمیٹی کی جمع شدہ رقم تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے اس موقع پر بیانات لے کر چور ی شدہ مکان کا مکمل معائنہ کیا۔