DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Senior dignitaries all attend meeting called by MNA Sadaqat Ali Abbassi

ایم این اے صداقت علی عباسی کی زیر صدارت اجلاس، عہدیدران کی بھر پور شرکت۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،25اگست2022)
ایم این اے صداقت علی عباسی کی زیر صدارت اجلاس،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدرتحصیل کہوٹہ پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان سمیت دیگر عہدیدران کی بھر پور شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی کے فارم ہاؤس آرچرڈ سکیم مارگلہ ٹاؤن اسلام آباد میں تحصیل و ایم سی کہوٹہ کے عہدیداران کا اجلاس زیرِ صدارت صداقت علی عباسی کے ہوا جس میں سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے خصوصی شرکت کی،اجلاس کا مقصد تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے معاونت کی خاطر تحصیل و ایم سی کی تنظیم کو فرائض سے آگاہ کیا گیا اور عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر گفتگو کی گئی اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبے جو رکے ہوئے تھے ان پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضٰی نے بریفنگ دی کہ کس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر دوبارہ منصوبے شروع ہو چکے ہیں اور اگلے ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کہوٹہ دورے کی تیاریوں اور متوقع ترقیاتی پیکج پر بھی مشاورت کی گئی صداقت علی عباسی نے تحصیل و ایم سی کہوٹہ کی تنظیمی عہدیداران کو عہدے ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان کے لیاقت آباد راولپنڈی کے جلسے میں عہدیداران اور کارکنان کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 August 2022) Senior dignitaries all attend meeting called by MNA Sadaqat Ali Abbassi. The meeting was chaired by MNA Sadaqat Ali Abbasi, Senior Vice President of PTI district Rawalpindi Raja Tariq Mehmood Murtaza, Tehsil President Kahuta PTI Raja Waheed Ahmad Khan and other officials attended. The meeting was held at Sadaqat Ali Abbasi’s Farm House Orchard Scheme Margalla Town Islamabad. The purpose of the meeting was to inform the tehsil and MC organization of their duties to improve the performance of all government institutions and to discuss the need to implement them, in addition to the stalled development projects. Sadaqat Ali Abbasi and Raja Tariq Mehmood Murtaza gave a briefing on how the plans have been restarted on the orders of Chief Minister Punjab Chaudhry Pervez Elahi and also consulted on the preparations for the Kahuta visit of Chief Minister Punjab Chaudhry Pervez Elahi next month and the expected development package, Done by Sadaqat Ali Abbasi of Tehsil and MC Kahuta While congratulating the office bearers on getting the post, he thanked the office bearers and workers for their full participation in the meeting of Leader of Tehreek-e-Insaf Imran Khan in Liaquat abad Rawalpindi.

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ پتن کے مقام پر دریا برد ہو گی مسافروں،ٹرانسپوٹروں کوشدید مشکلات

Kahuta Azad Kashmir Road Patan, causing serious problems to passengers and transporters

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،25اگست2022)
حالیہ بارشوں کی وجہ سے کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ پتن کے مقام پر دریا برد ہو گی مسافروں،ٹرانسپوٹروں کوشدید مشکلات کاسامنا کہوٹہ سے براستہ آزادپتن سے کشمیر جانے والے سٹرک میں آزادپتن کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راستہ مکمل بندہو گیاانتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی بھی حل ناں نکالا گیاضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل رواں ماہ ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کہوٹہ سے براستہ آزادپتن سے کشمیر جانے والے سٹرک میں آزادپتن کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راستہ مکمل بند ہے شدید بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ،آزاد کشمیر کو براستہ کہوٹہ راولپنڈی سے ملانے والی اہم شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے آزاد پتن ڈیم کے مقام پر آزاد کشمیر کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی شاہراہ کا ایک بڑا حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گیا ہے سیاسی وسماجی حلقوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد پتن کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ایریا گزشتہ دو سالوں سے خطرناک صورت حال اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ محکمہ شاہرات کی غفلت اور حکومت پنجاب کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے مسافروں،ٹرانسپوٹروں کوشدید مشکلات کاسامناہے۔

ملک میں عام آدمی پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے

The common man in the country is first worried about inflation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،25اگست2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا حکومت نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس لگا کر غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ملک میں عام آدمی پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے، بازار دس چیزیں لینے جاہیں چار لیکر واپس آ جاتے ہیں مہنگائی اتنی ہے کہ گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے اوپر سے حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں کی مد میں ہزاروں روپے کا اضافہ بوجھ عام آدمی کے سرپر ڈال دیا ہے، بجلی کے بل دیکھ کر تو ہوش ہی اڑ جاتے ہیں کہ اب بجلی کے بل بھریں یا گھریلو اخراجات پورے کریں یا پھر بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کئے جائیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پی ٹی ایم حکومت نے تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کیا اور نعرہ لگایا کہ ہم مہنگائی ختم کریں گے عوام کو امید دی کہ مہنگائی کنٹرول ہو گی، ملک میں خوشحالی آ جائے گی، لیکن موجودہ حکومت نے تو غریب آدمی کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا، شہریوں نے بتایا کہ اس سے قبل کبھی بھی اس طرح کی مہنگائی نہیں دیکھی نا کہ اس سے قبل بجلی کی بلوں میں اس قدر اضافہ دیکھا گیا کہ گھر کے تمام اخراجات ایک طرف اور بجلی کے بل ایک طرف ہوتے ہیں، معلوم نہیں گھریلو اخراجات کیسے پورے کئے جائیں حکومت مہنگا ئی اور بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے پہلے عام آدمی کی آمدن بڑھانے کیلئے بھی تو اقدامات کرے، ملک میں بیروزگاری ہے پڑھے لکھے نوجوان فارغ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، یہ ٹیکسز کی بھرمار اور لا محدود مہنگائی کو کیا کبھی کنٹرول بھی کیا جائے گا، حکومت کو چاہیے کہ عوام کو سستی بجلی اور سستی اشیاؤ خوردونوش کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومت جانوروں میں فی الفور ویکسین کراہیں

The federal and provincial governments should immediately vaccinate the animals

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،25اگست2022)
جانوروں میں لمپی سکن کی بیما ری کہوٹہ،کلر سیداں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی غریب کسانوں کا کوئی پر سان حال نہیں وفاقی اور صوبائی حکومت جانوروں میں فی الفور ویکسین کراہیں اور غریب کسانوں کے نقصان کا ازالہ کریں ان خیالا ت کا اظہار معروف لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد آف پٹھی،چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،انجینئر راجہ نذاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ،کلر سیداں اوراسکے نواحی دیہا ت میں لمپی سکن کی بیما ری پھیل چکی جس سے بہت زیا دہ تعداد میں مویشی ہلا ک ہو رہے ہیں یہ بیما ری گائے بیلو ں میں پا ئی جا تی ہے کسانوں اور کا شتکا رو ں کے لیے گھر یلو جا نو ر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ما لکا ن جا نوروں کو بیما ری سے ڈھیر ہوتے دیکھ کر سکتہ میں آگئے ہیں رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت اور محکمہ لائیو سٹاک سب اچھا ہے کی خبریں چلوا کر بر ی الا زمہ نہیں ہو سکتے۔انہو ں نے جا نورو ں کا علا ج کر ار ہے ہیں انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وہ جانوروں کی ویکسی نیشن اورعلا ج کی مفت سہولت فراہم کر ے اور ڈاکٹرو ں کی ٹیمیں گھر گھر بھجوائی جاہیں اور غریب کسانوں کے نقصان کا ازالہ کریں کیونکہ بچارے یہ عید قربان یا پھرمشکل وقت میں بیچ کر اپنا گزارہ کرتے تھے اور دودھ بیچ کر اپنا گز ر بسر کرتے تھے انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم پاکستان وسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اپیل کی ہے کہ یہ آپ کا حلقہ ہے برائے مہربانی آپ اس پر نوٹس لیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button