کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی24،اگست,2022)—بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف کلرسیداں میں شدید احتجاج،غنڈہ گردی ختم کرو بھاری ٹیکسز واپس لو کی زبردست نعرے بازی۔عوام کو مشتعل دیکھ کر پیپلز پارٹی بھی احتجاج میں کود گئی جماعت اسلامی نے بھی احتجاج کرنے والوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کیا انجمن تاجراں کلرسیداں کے خلاف زبردست نعرے بازی اور مردہ باد کے نعرے،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پی ٹی آئی رہنما محسن نوید سیٹھی نوجوانوں کے ہمراہ مین چوک پر جمع ہوئے اور بجلی بلوں کے خلاف زبردست نعرے بازی شروع کردی۔محسن نوید سیٹھی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کا مسئلہ صرف پی ٹی آئی کا ہی نہیں ملک کے ہر شہری کا ہے حکومت نے ٹیکسوں کے نفاز کے ذریعے غریبوں کا معاشی قتل عام کیا ہے صفر یونٹ کا بل ساڑھے ہزار روپے آیا ہے ہمارے حکمران اندھے بہرے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے آج کے پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو آج احتجاج کے لیے باہر نکلے ہیں آج مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پی ڈی ایم جماعت اسلامی اور تاجروں کو بھی اس احتجاج میں شامل ہونا چاہیئے تھا۔پیپلز پارٹی کے عاطف اعجاز بٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے واپڈا کو دوایام کا نوٹس دے رہے ہیں واپڈا دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔انجمن تاجراں پنڈی روڈ کے صدر حاجی عں بدالمشکور نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم اس ظالم حکومت کے خلاف باہر نکل آئے دس بارہ ہزار کی آمدن والا شخص بیس ہزار بجلی بل کیسے جمع کروائے؟بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار حکومتی غنڈہ گردی ہے ہم بل ہرگز جمع نہیں کروائیں گے۔شیخ نزاکت نے کہا کہ آج انجمن تاجراں کے صدور اور سرپرست کدہر ہیں یہ شہریوں اور تاجروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے تو فوری مستعفی ہو جائیں اس موقع پر مظاہرین نے انجمن تاجراں مردہ باد کے نعرے بھی لگائے،ادھر مقامی شہریوں نے بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کرنے
والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہر غیرت مند اور باضمیر شہری بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 24, 2022) – Violent protest in Kallar Syedan against heavy taxes in electricity bills, Chief Patron of Al Khidmat Foundation, said that those people deserve congratulations who came out for protest today. Today, Muslim League-N People’s Party, PDM, Jamaat-e-Islami and businessmen also join in this protest. People’s Party’s Atif Ijaz Butt said that the federal government is incompetent. Sheikh Nizakat said that today, where are the presidents and guardians of Anjuman Tajaran, they cannot stand with the citizens and traders, so they should resign immediately. On this occasion, the protestors also raised slogans of Anjuman Tajaran Marda Bad, while the local citizens protested against the electricity bills.
مسلح افواج کے خلاف سازشیں کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں
Those plotting against the armed forces are agents of the enemy
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی24،اگست,2022)—معروف عالم دین علامہ فتح محمد علوی نے کہا ہے کہ اپنی ہی مسلح افواج کے خلاف سازشیں کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں یہ اپنے ہی محافظوں کے خلاف گھناؤنی سازشیں کرکے کس کے مقاصد کے لیئے کام کر رہے ہیں؟۔یوتھ پٹواری اور جیالہ بن کر نہیں بلکہ حسینی قافلے میں شامل ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں ماہانہ درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پیر سید ظفر علی شاہ گیلانی نے کی تقریب میں ادارہ کے مہتمم راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا زبیر تبسم،علامہ شبیر سلطانی،حافظ خرم شہزاد نے شرکت کی علامہ فتح محمد علوی نے کہا کہ اہل منی اور اہل کربلا کی اسلام کے لیئے قربانیاں تاریخ ساز ہیں امام حسین علیہ اسلام کو تاریخ سے نہیں قرآن کی سورتوں کی سیرت سے پیش کرنے کی ضرورت ہے اہل منی نے کعبہ بنایا تو اہل کربلا نے اسلام بچایا، قوم اگر حسین علیہ السلام کو سمجھ لیتی تو اپنی بچیوں کو لیاقت باغ میں نہ نچواتی، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے اپنے اعمال و افعال سے توہین مدینہ کی ہے ہمارے ہاں ریاست مدینہ کے نام پر قادیانیوں کو نوازا گیا حسین کے نام پر نیاز اور حلیم کھانا بہت آسان ہے فکر حسینی پر عمل پیرا ہونا دشوار ہے قوم آج بھی اگر یوتھیا پٹواری اور جیالہ بننا ترک کر کے حسینیت کو اپنا لے تو گمراہی اور مسائل سے بچ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حسین اور یزید میں فرق بڑا نمایاں ہے یزید نے اپنے عیسائی نانا کے گھر تربیت حاصل کی جبکہ حسین علیہ اسلام نے اپنے نانا خاتم النبین کی گود میں تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ آج بھی قومی غیرت کی بیداری کی ضرورت ہے انہوں نے مسلح افواج کے خلاف سازش کرنے والوں کو عالمی قوتوں کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افراد سے اختلاف کی بنیاد پر پورے ادارے کو مورد الزام ٹھہرانا قرین انصاف نہیں ہمارے ادارے ہمارے محافظ ہیں ان کو مضبوط کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے تحریک لبیک کے ڈویژنل صدر محمد رمضان چشتی نے کہا کہ ختم نبوت کے غداروں اور منکروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ممتاز قادری کو پھانسی دینے اور آسیہ ملعونہ کو جیل سے رہا کرکے باہر بھیجنے والے اسلام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔اج ضرورت اس امر کی ہے کہ کردار حسینی اور افکار حسینی کو عام کیا جائے اس موقع پر راجہ ازرم حمید سیالوی اور مولانا زبیر تبسم نے بھی خطاب کیا۔
لمپی اسکن کی وبا سے جہاں روزانہ درجنوں مویشی ہلاک ہو رہے ہیں وہیں میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرز کی چاندی ہو گئی ہے
While dozens of cattle are dying daily due to lumpy skin disease, medical stores and vaccinators have run out of money.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی24،اگست,2022)—لمپی اسکن کی وبا سے جہاں روزانہ درجنوں مویشی ہلاک ہو رہے ہیں وہیں میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرز کی چاندی ہو گئی ہے یہ لوگوں کی مدد کی بجائے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بیشتر ادویات یا تو ناپید ہے یا پھر کئی گنا نرخوں پر دستیاب ہیں ڈیٹول کی چھوٹی شیشی جو کل تک ستر روپے میں دستیاب تھی وہ آج بمشکل تین سو روپے میں ملتی ہے کسان زمیندار کے ہاں قیمتی پالتو مال مویشی مسلسل مر رہے ہیں گھروں میں سوگ جیسا ماحول ہے جبکہ میڈیکل سٹوروں اور ویکسینیٹرز کے وارے نیارے ہیں جو محض تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔
مسلم لیگ ن جسے پی ٹی آئی جیسی بڑی جماعت سے مقابلے کا سامنا ہے اس کے بعض کارکن داخلی اتحاد کو مضبوط بنانے کی بجائے ذاتی تشہیر اور دوسرے رہنماؤں کی ٹانگیں کھینچنے کے لیئے مصروف دکھائی دیتے ہیں
Some of the PML-N, which is facing competition from a big party like PTI, seems to be busy with personal publicity and pulling the legs of other leaders instead of strengthening internal unity
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی24،اگست,2022)—مسلم لیگ ن جسے پی ٹی آئی جیسی بڑی جماعت سے مقابلے کا سامنا ہے اس کے بعض کارکن داخلی اتحاد کو مضبوط بنانے کی بجائے ذاتی تشہیر اور دوسرے رہنماؤں کی ٹانگیں کھینچنے کے لیئے مصروف دکھائی دیتے ہیں جو لوگ بلدیاتی الیکشن نہیں جیت سکتے وہ رکن صوبائی اسمبلی کے خواب دیکھ رہے ہیں اور کئی ایسے بھی ہیں جو کبھی بنیادی مسلم لیگ کے کسی عہدے پر بھی فائز نہیں رہے وہ بھی خود کو سینئر رہنما کہلوانے پر بضد ہیں یہ لوگ جتنی توجہ دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے میں صرف کرتے ہیں اس سے نصف بھی جماعت کو مضبوط کرنے پر دیں تو یہ انتخابی سیاست میں شاید پی ٹی آئی کا زیادہ بہتر مقابلہ کرسکیں۔لیگی کارکنوں نے ایسے ابن الوقت سیاسی مسافروں سے خبردار رہنے کو کہا ہے جو مشکل وقت میں کہیں اور کھڑے نظر آئیں گے۔