کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اگست,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ محکمہ مال میں اصلاحات کا مقصد کاشتکاروں زمینداروں اور عام افراد کو تحصیل سطع کی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر مہیا کرناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں دھمالی میں دیہی مرکز مال کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے لیئے پانچ مرلہ کی قیمتی اراضی مقامی مسلم لیگی سردار محمد اصف نے عطیہ کی تھی۔رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ اب زمینوں کے معاملات فرد کے حصول اور انتقالات کے لیئے لوگوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر نہیں جانا پڑے گا انہیں یہ جدید کمپیوٹرز سہولیات ان کے گاؤں میں مہیا کردی ہیں۔انہوں نے زمین کی فراہمی پر سردار محمد آصف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, August 2022)- Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has said that the reforms in the Finance Department are aimed at providing the farmers, landlords and common people with the facilities at the doorstep of their homes. She expressed these views while addressing the inauguration ceremony of the new building of the Rural Center Mall in village Dhamali, for which five marla valuable land was donated by the local Muslim League Sardar Muhammad Asif. Ramsha Javed Awan said that Now people will not have to go to the tehsil headquarters for the acquisition of land and for the death of the individual. They have been provided these modern computer facilities in their villages. She also thanked Sardar Muhammad Asif for providing the land.
معاشرتی ناہمواری اور غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس نااہلی کے ذمہ دار ہمارے وہ سیاستدان ہیں
Social inequality and poverty rates are increasing rapidly and it is our politicians who are responsible for this incompetence
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اگست,2022)—پاکستان میں اس وقت بجلی تقریبا ًسب سے زیادہ مہنگی ہے اگر ڈالر میں حساب کیا جائے تو اس وقت پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ 0.176 ڈالر ہے، جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی ذیادہ ہے۔بھارت میں اس وقت فی یونٹ 0.08 ڈالر ہے،حکومت کی جانب سے اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔اس طرح پاکستان اپنی عوام کو سب سے زیادہ مہنگی بجلی مہیا کرنے اور اس پر بھی کئی اقسام کے درجن بھر نامعلوم ٹیکسز وصول کرنے والا واحد ملک ہے جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان بتایا جاتا ہے مگر یہاں کہیں بھی اسلام کی کوئی جھلک نظر آتی ہے نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں جمہوریت دکھائی دیتی ہے ہمارا آئین دستاویزات کی شکل میں مقدس قرار پاتا ہے جس پر کبھی عمل در آمد نہیں ہوتا یہاں امیر اور غریب کے لیئے ایک نہیں دو پاکستان ہیں جس سے معاشرتی ناہمواری اور غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس نااہلی کے ذمہ دار ہمارے وہ سیاستدان ہیں جو کسی بھی صورت اقتدار سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔
نصیر اختر بھٹی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیئے منعقدہ تقریب
Dua observed for late mother of Naseer Akhtar Bhatti
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اگست,2022)—معروف عالم دین مفتی محمد زاہد یوسف نے کہا ہے کہ والدین اللہ کا انمول تحفہ ہیں ان کی قدر کریں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے صدر نصیر اختر بھٹی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،زین العابدین عباس،محمد فیاض کیانی،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر محمد غالب،عاطف اعجاز بھی موجود تھے۔مفتی زاھد یوسف نے کہا کہ رب کائنات کے بعد والدین کی اطاعت اولاد پر واجب یے، نیک اولاد بہترین صدقہ ہے انہوں نے کہا کہ والدین کی فرماں برداری ضروری ہے اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
بےبنیاد مقدمات درج کرانے والا عمران خان آج خود مکافات عمل سے گزر رہا ہے
Imran Khan, who filed baseless cases, is going through the process of punishment himself
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اگست,2022)—ٹی ایل پی حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے ایک بیان میں کہا کہ دھشت گردی کی دفعات کے تحت قائد محترم سعد رضوی سمیت مجلس شوری اور ملک بھر کی ٹاپ لیڈر شپ پر بے بنیاد مقدمات درج کرانے والا عمران خان آج خود مکافات عمل سے گزر رہا ہے۔دوسروں پر غداری کے مقدمات درج کر کے ان کی جماعتوں پر پابندی لگانے والا عمران بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا یہ مقافات عمل ہی ہے کہ ایک برس قبل ہم پر مظالم کے پہاڑ توڑنے دھشتگردی کے الزامات میں ملوث کرنے والا آج خود ملزم نامزد کیا جا چکا ہے۔ہمارے قائد محترم سعد رضوی نے اس وقت بھی نہتے کارکنوں پر ظلم کرنے والوں سے کہا تھا ہم تمہیں ہر گلی میں ترجمے کے ساتھ ملیں گئے۔آج تم بھی انہی مقدمات میں ہم بھی انہی مقدمات میں،تم بھی اسی عدالت میں ہم بھی اسی عدالت میں۔فرق اتنا ہے تم شرمندہ شرمندہ ہم سینہ تان کے عدالت کے احاطے میں لبیک یارسول اللہ کی صدائیں لگاتے نظر آتے ہیں اور تمارے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں کیونکہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔یہ اقتدار دے کر بھی لوگوں کو آزماتا ہے اور جو لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں لگانے والوں پر بدترین تشدد کرے تو یہ اسے اقتدار سے الگ کرکے مقام عبرت بھی بنا دیتا ہے۔
ہم بہت جلد دودھ اود گوشت کو ترستے نظر آئیں گے۔
We will soon find ourselves craving milk and meat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اگست,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین نے جانوروں میں پائے جانے والی لمپی اسکن سمیت دیگر بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کو جوڑے کی شکل میں پیدا کیا اور اس جوڑے کے درمیان اللہ نے محبت اور الفت پیدا اور فرمان الٰہی کے مطابق جو جوڑا پیدا کیا گیا ہے مرد و زن کا تاکہ تم اس سے سکون حاصل کرو جو کہ اللہ نے تمہارے اندر فطرتی طور پر رکھا ہے۔اور اللہ تمہیں اولاد سے نوازتا ہے اور پھر گھر بنتا ہے اور گھر سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔دنیا کی ہر مخلوق کو اللہ نے اس کی فطرت پہ پیدا کیا ہے اور اللہ اس فطرت کو بہتر جانتا ہے۔ گائے کے گوبر سے لیکر دودھ اور ہر گوشت تک ہر چیز سے انسان مالی منفعت حاصل کرتا ہے مگر وہی گائے جس کی فطرت میں اللہ نے سال کے بعد دوچار ایام کے لیے اپنے جوڑے سے ملاپ رکھا ہوتا ہے تاکہ وہ لطف حاصل کرے اور اپنی نسل کو بڑھائے۔ یہ گائے گھوڑے اور تمام قسم کی مویشی انسان کی عزت میں اضافہ کرتے ہیں اور بیشمار فوائد ان کے اندر موجود ہیں مگر ایک مسلمان معاشرے میں ہم کو سوچنا چاہیے کہ جب ان کا وہ وقت آتا ہے تو تو ہم ان کو جان بوجھ کر فطرت سے دور رکھتے ہیں اور ویٹرنری ہسپتال لے جاکر ان کو انجکشن لگوا دیتے ہیں جو کہ ان کی فطری خواہش کے ساتھ ظلم ہے،اگر یہی کام انسان کے ساتھ ہو تو وہ دیوار کے ساتھ ٹکریں مارتا پھرے۔انسان کو اس چیز کے لیے بلاشبہ اللہ کے ہاں جوابدہ ہونا ہوگا آج لمپی اسکن کے نام پہ سزا دراصل جانوروں کو نہیں مل رہی ہے وہ بے گناہ اور بے زبان ہیں اصل سزا ہمیں مل رہی ہے ہم بہت جلد دودھ اود گوشت کو ترستے نظر آئیں گے۔