DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Pakistan’s Independence Day was celebrated in a unique way by G International Private Limited Pakistan
جی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کی جانب سے منفرد انداز میں جشن آزادی پاکستان کے دن منایا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2022)
جی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کی جانب سے منفرد انداز میں جشن آزادی پاکستان کے دن منایا گیا این این آئی کرکٹ سپر لیگ کا انعقاد ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر سراہا گیا تفصیلات کے مطابق جی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر منفرد انداز میں پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا جس میں پاکستان بھر سے ڈسٹربیوٹرز نے شرکت کی ایونٹ میں این این آئی کرکٹ سپر لیگ کے علاوہ دیگر کھیلیں پیش کی گئیں ایونٹ کا آغاز شیان شان کیا گیا جبکہ خصوصی شرکت چئیرمین جی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان نے کی انکی آمد پر انکا پرتباک استقبال کیا گیا کھیلیوں میں شاندار مظاہرہ کرنے والی ٹیمیوں کو ٹرافی اور انعامات دیے گئے جبکہ ٹیمیں ز اور تماشائیوں نے ہاتھوں پر سبز ہلالی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی چئیرمین جی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان نے کہا کہ پاکستان اللہ کی جانب سے ہمارے کیے انمول تحفہ ہے جس کی ہمیں قدر اور ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ہمیں اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کی جیتی جاتی تصویر اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانا ہوگا ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی نے کہا کہ جی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان پاکستان کا نام دنیا میں روش کر رہی ہے ہمارا مقصد روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور غریب ٹیلنٹد لوگوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا جس کے ذریعے وہ باعزت روزگار کما سکیں جبکہ 14 اگست کو کھیلوں کا انعقاد کر کے جہاں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا وہی غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا تا کہ نوجوانوں کو بہتر تفریح سہولیات مل سکیں میں تمام ورکرز اور ڈسٹریبیوٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شرکت کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا انشااللہ بہت جلد مزید خوشخبریاں عوام کے لیے لائیں گے نوجوان بزرگ بچے سب آئیں اس کمپنی کا حصہ بنیں اور اپنے خوابوں کو تعبیر بخشیں۔




