کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی22،اگست,2022)—دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی کاغذات کے ذریعے گاڑی فروخت کرنے پر مقدمہ درج۔فوزیہ نورین کیانی سکنہ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میرے بیٹے شاویز اعجاز نے مسمی ہمایوں علی سے ایک عدد ایکس ایل آئی کا سودا 17 لاکھ بیس ہزار روپے میں طے کیا اور روبروگواہان کی موجودگی میں نقد رقم ادا کر کے گاڑی خرید لی اور گاڑی کے تمام کاغذات بمعہ بائیو میٹرک سلپ حاصل کر لی جسے بعد ازاں میرے بیٹے نے سفیان علی سکنہ ایف ٹین ون کو مبلغ 17 لاکھ 25 ہزار روپے میں فروخت کر دیا جو کچھ ہی دنوں بعد تھانہ وارث خان راولپنڈی میں پکڑی گئی جس پر 406تعزیرات پاکستان کا مقدمہ بھی درج ہوا۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ گاڑی کی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک سلپ بھی جعلی تھی۔سفیان نے میرے بیٹے سے رابطہ کیا اور ساری صورتحال بتائی تو ہم نے ہمایوں علی کو جب تمام صورتحال بتائی تو اس نے یقین دلایا کہ پریشان نہ ہوں رقم واپس کر دونگا مگر تاحال رقم واپس نہ کی اور رقم کی واپسی کا تقاضہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi 22, August 2022)-Case registered for cheating and fraudulently selling a car through forged documents. Fawzia Noreen Kiyani of Kahuta filed a case in Kallar Syedan police station that my son Shavez Ijaz, Negotiated an XLI deal with dealer Humayun Ali for 17 lakh twenty thousand rupees and bought the car by paying cash in the presence of witnesses and got all the documents of the car along with the biometric slip which was later given to my son. My son later sold the car to Sufyan Ali of F-11 for 17 lakh 25 thousand rupees, who was caught a few days later in Waris Khan police station, Rawalpindi, on which a case of 406 Penal Code of Pakistan was also registered. On investigation, it was found that the vehicle registration and biometric slip were also fake. Sufyan contacted my son and told him the whole situation. When we told Humayun Ali about the whole situation, he assured us not to worry and will return the money, But the money has not yet been returned and serious consequences are being threatened for demanding the refund.
پی ٹی آئی کلرسیداں سے ریلیوں کی لیاقت باغ کے جلسہ میں بھرپور شرکت
Full participation in Liaquat Bagh rallies of PTI Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی22،اگست,2022)—پی ٹی آئی کلرسیداں سے ریلیوں کی لیاقت باغ کے جلسہ میں بھرپور شرکت،کلر سیداں سٹی کی تنظیم کے کارکنوں نے الائیڈ چوک پہنچ کر بڑے جلوس کی شکل اختیار کر لی جہاں سے کارکن سٹی صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی کی قیادت میں لیاقت باغ کے لیئے روانہ ہوئے۔سید سیماب حیدر شاہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد جبر کے خلاف جاری رہے گی ہم عمران خان کی قیادت میں سازشی عناصر کو ناکام بنا کر دم لیں گے ہماری جد وجہد اقتدار کے لیئے نہیں بیرونی عناصر کی سازشوں کے خلاف ہے ہم قومی خود مختاری کا تحفظ چاہتے ہیں۔ادہر چوآخالصہ اور گردونواح سے بھی کارکنان کی کثیر تعداد تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ امتیاز حسین لنگڑیال کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوئی۔ ریلی میں پی ٹی آئی کے پرچم بردار کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
موجودہ وفاقی حکومت نے بجلی اور پٹرول کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا
The current federal government has made electricity and petrol a major source of income
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی22،اگست,2022)—موجودہ وفاقی حکومت نے بجلی اور پٹرول کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کی بجائے بجلی کے بلوں کو آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے پاکستان ہی شاہد واحد ملک ہے جہاں بجلی استعمال کرنے کے جرم میں صارف سے بجلی کے نرخوں سے پانچ سے سات گنا مزید اضافی ٹیکس وصول لیئے جاتے ہیں عام آدمی اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہر ماہ بل اٹھا کر دوسروں سے کچھ مدد کی درخواستیں کرنے پر مجبور ہو گئے۔ حکومت نے بمشکل گزارہ کرتے ہوئے لوگوں کو مہنگائی اور بجلی بلوں کے باعث بھکاری بنا دیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی میں سترہ فیصد اور پی ڈی ایم اتحادی حکومت اب تک 43 فیصد مہنگائی میں اضافہ کر چکی ہے جو ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہے۔ اب جتنی رقم گھر کے سودا سلف کے لیئے درکار ہوتی ہے اتنی ہی رقم اب بجلی کے بل کے لیئے درکار ہے ایک سماجی تنظیم کے مطابق روزانہ ان کے پاس جو لوگ مدد کے لیئے آتے ہیں وہ بجلی کے بل اٹھائے ہوئے ہیں جس میں وہ مدد کی درخواست کرتے ہیں ایک بیوہ خاتون نے کہا کہ وہ کروائے کے گھر میں رہتی ہے تین گھروں میں ملازمت کرتی ہے جس کے عوض اسے ماہانہ چھ ہزار روپے ملتے ہیں اس کا نوجوان بیٹا ایک دوکان پر ملازم ہے جو ماہانہ آٹھ ہزار کماتا ہے دونوں ماں بیٹے کی آمدن چودہ ہزار ہے صرف بجلی کا بل بارہ ہزار روپے آیا ہے اب وہ کرایہ کیسے ادا کرے گی؟ پورا ماہ گھر کیسے چلائے گئے اس کے مطابق اس کے پاس شہباز شریف کو بددعائیں دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔صارفین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا کون سا اصول ہے کہ بجلی استعمال کرنے والوں سے بجلی کی قیمت کے علاؤہ ہزاروں روپے کے اضافی وصول کر لیئے جائیں سپریم کورٹ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیئے ورنہ رات کی تاریکی میں قائم ہونے والی یہ حکومت کروڑوں لوگوں کو بھکاری بنا کر دم لے گی۔
نوسرباز شخص ہر جمعہ کو نئی مسجد کا انتخاب کرتا ہے وہاں جاکر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتا ہے
A fraudster chooses a new masjid every Friday and becomes a Muslim
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی22،اگست,2022)—نوسرباز شخص ہر جمعہ کو نئی مسجد کا انتخاب کرتا ہے وہاں جاکر اپنا نام عادل مسیح بتاتا ہے امام مسجد کے سامنے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتا ہے لوگ اسے مالا پہناتے ہیں پھر وہ مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوکر نمازیوں سے مدد کی درخواست کرتا ہے۔ جامعہ مسجد شیخ مشتاق کلرسیداں میں قاری محمد اشرف نے اسے نماز جمعہ کے اجتماع میں کلمہ پڑھایا اور اس کا نیا نام محمد عبداللہ رکھا پھر اس نے نمازیوں سے بھیک مانگنی شروع کردی تو مسجد انتظامیہ نے اسے بھیک مانگنے سے منع کردیا اگلے جمعہ کو وہ کلر بائی پاس پر واقعہ مسجد میں داخل ہوا اور خود کو عیسائی مذہب کا بتا کر مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو امام مسجد نے اجتماع کی موجودگی میں اسے کلمہ پڑھایا اور مسجد کے مہتمم حاجی ریاست حسین نے اسے مالا پہنائی لوگوں نے مبارکبادیاں دیں پھر اس نے یہاں بھی لوگوں سے چندہ مانگا پھر اگلے جمعہ کو یہ جامع مسجد لونی سلیال جا پہنچا جہاں اسے ایک بار پھر امام مسجد نے نہ صرف کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا بلکہ اس کی اپنی جیب سے دوہزاد روپے ادا کرکے اس کی مدد بھی کی جس کے بعد دیگر نمازیوں نے بھی اس نوسرباز نومسلم کی بھرپور مالی مدد کی اب اسی شخص نے ایک اور مسجد میں جا کر مفتی سیف الدین کے سامنے کلمہ پڑھا اور پھر مسلمان ہو گیا اس طرح یہ ہر جمعہ کو نئی مسجد کا انتخاب کرتا ہے خود کو عیسائی ظاہر کرکے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے پھر کلمہ پڑھ کر لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کرتا ہے۔ اس کی اس نوسربازی سے تنگ آ کر کلر سیداں کے آئمہ کرام نے اس شخص سے خبردار رہنے کو کہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ جب بھی یہ مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کرے تو اسے حوالہ پولیس کردیا جائے۔
اعوان سی این جی اور چوآ روڈ پر واقع نجی کاروباری سنٹر کی پانی کی ٹینکیوں سے ڈینگی لاروا برآمد
Dengue larvae recovered from water tanks of Awan CNG and the private business center on Choa Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی22،اگست,2022)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے چیکنگ کے دوران کلر سیداں میں اعوان سی این جی اور چوآ روڈ پر واقع نجی کاروباری سنٹر کی پانی کی ٹینکیوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالکان کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کر وا دیا۔
کراٹے کلب کلر سیداں کی ٹیم جاپان اور ابوظہبی کا دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئی
The team of Karate Club Kallar Syedan returned to Pakistan after completing the tour of Japan and Abu Dhabi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی22،اگست,2022)—پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلر سیداں کی ٹیم جاپان اور ابوظہبی کا دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئی۔