Kahuta Bypass work restarted at Dhapri place without informing the land owners
کہوٹہ بائی پاس کا کام دھپری کے مقام پر دوبارہ شروع مالکان زمین کو اطلاع کئے بغیر اچانک بھاری مشینری نے فصلوں اور سولر سسٹم،پائپ لائنز اور دیواریں ملیا میٹ کر دیں،
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،22اگست2022) کہوٹہ بائی پاس کا کام دھپری کے مقام پر دوبارہ شروع مالکان زمین کو اطلاع کئے بغیر اچانک بھاری مشینری نے فصلوں اور سولر سسٹم،پائپ لائنز اور دیواریں ملیا میٹ کر دیں،زمینداروں کا لاکھوں کا سامان،فصلیں تباہ ہو گئیں،کہوٹہ بائی پاس کا کام دھپری کے مقام پر اچانک شروع ہونے پر مالکان کا شدید احتجاج مالکان زمین کو ادائیگی کے بغیر بھاری مشینری نے فصلوں،دیواروں،باڑ کے ساتھ ساتھ پھلدار درختوں اور کھیتوں میں لگائے گئے سولر انرجی کے ڈرپ ایریگیشن سسٹم واٹر پایہ لائنزکو توڑ ڈالالاکھوں روپے نقصان اٹھانے والے زمینداروں اور مالکان کا شدید احتجاج،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے زمینداروں اور مالکانُ کی ملاقات-NHA حکام کی اے سی آفس آمد-مالکان کا تعینُ کئے بغیر من پسند نقشے پر بھاری مشینری سے زمینداروں کا نقصان کون پورا کریگاسیکشن 04 کے بارے میں پوچھنے پر 2018 کا سیکشن 04 اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو دکھایا گیاابھی تک زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان ہو چکاہے کسی زمیندار سے کوئی اجازت اور ادائیگی کئے بغیر دیدہ دلیری سے کام جاری ہیمالکان زمین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم سے ریٹ طے کئے جائیں خسرہ نمبرز کا درست تعین کیاجائے اچانک کام شروع کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 22 August 2022) The work of Kahuta Bypass resumed at Dhapri, without informing the land owners, suddenly heavy machinery destroyed the crops and solar system, pipelines and walls. Heavy machinery broke the crops, walls, fences as well as fruit trees and solar energy drip irrigation system water foundation lines planted in the fields without payment to the land owners. Vigorous protest of the lifting zamindars and owners, meeting of the zamindars and owners with the Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq at the AC office, Who will compensate the loss of the zamindars.
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن کی سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے ملاقات
Colonel (Rtd) Waseem Ahmed Janjua, met with former Chairman MC Kahuta Raja Zahoor Akbar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،22اگست2022) کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن کی سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے ملاقات،صحت یابی دریافت کی اور حلقے کی سیاست پر گفتگو کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے ان کی رہائش گا ہ جا کر ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی اس موقع پر انہوں نے کہوٹہ شہر حلقے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ اپنی زندگی حلقے کی عوام کے نام وقف کر دی ہے انشاء اللہ اب یہ تعلق برقرار رہے گا انہوں نے کہا 74سالوں سے ہماری عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے انشاء اللہ اب ایسا نہیں ہونے دیں گے حلقے کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اللہ پاک کے کرم اور عوام کے تعاون سے2023کے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اور جیت کر حلقے کی تقدید بدل دوں گا۔
ہمارے علاقے کی عوام کو سوئی گیس دی جائے,راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام
The people of our region should be given sui gas, Raja Shuja Janjua of Mamyam
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،22اگست2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ممیام راجگان، ممیال سمیت ملحقہ علاقوں کی عوام کو جدید سہولیات سے مستعفید کیا جائے ہمارے علاقے میں بھی سوئی گیس لگائی جائے جدید دور میں ہم اہلیان علاقہ اس سہولت سے محروم ہیں یونین کونسل مٹور کے ساتھ ملحقہ ہیں مٹور سے بگلہ راجگان اور بگلہ سے ممیام راجگان سوئی گیس دی جائے ان خیالات کا اظہار حلقے پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے اپیل کرتے ہیں یونین کونسل مٹور میں سوئی گیس موجود ہے ہمارا علاقہ یوسی مٹور کے ساتھ منسلک ہے ہمارئے گاؤں کے ساتھ بگلہ راجگان ہے جو یونین کونسل مٹور کا علاقہ ہے اس میں گیس دی جائے اور پھر وہاں سے ہمارے علاقے کی عوام کو سوئی گیس دی جائے تاکہ ہمارے علاقے کی عوام بھی اس سہولت سے مستعفید ہو سکیں۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت
Condemnation of arrest warrant of MPA Raja Sagheer Ahmed and others
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،22اگست2022) سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس پپو نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے حلقے کی عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرع راجہ صغیر احمد ساتھ کھڑی ہے انتقامی سیاست کاجو سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے سیاست کو سیاست تک ہی رہنے دیا جائے اس کو انتقام کی سیاست ناں بنایا جائے پنجاب حکومت کے حالیہ اقدام کی مزمت کرتے ہیں مخالفین راجہ صغیر احمد کو سیاسی میدان میں تو شکست نہ دے سکے اس لیے وہ ایسے اقدام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس پپو نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے نمائندوں کی طرف سے بزدلانہ، غیر منصفانہ انتقامی کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں شکست فاش دی ہے جو لوگ ان کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہ کرسکے وہ وارنٹ گرفتاری کے ذریعے خوفزدہ نہیں کر سکتے حلقے کی عوام کل بھی راجہ صغیر کے ساتھ تھے آج بھی اپنے لیڈر راجہ صغیر احمد کے ساتھ کھڑے ہیں۔