DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Action taken by Secretary District Transport Authority Rawalpindi Mohammad Rashid against AC Coaster service running between Raja Bazar Rawalpindi to Kallar Syedan, Gujar Khan and Kahuta.

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد کی راجہ بازار راولپنڈی سے کلر سیداں، گوجر خان اور کہوٹہ کے درمیان چلنے والے اے سی کوسٹر سروس کے خلاف کاروائی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اگست,2022)—سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد کی راجہ بازار راولپنڈی سے کلر سیداں، گوجر خان اور کہوٹہ کے درمیان چلنے والے اے سی کوسٹر سروس کے خلاف کاروائی،چار اے سی کوسٹرز کو اے سی نہ چلانے پر بند کردیا گیاجن میں کلرسیداں کی دو اور کہوٹہ گوجر خان کی ایک ایک کوسٹر شامل ہے۔جبکہ گیارہ گاڑیوں کے چالان کیے گئے کلر سٹی وارڈن نے بھی اے سی کوسٹرز کے خلاف کاروائی کرتے 13گاڑیوں کے چالان کیے۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد نے ہفتہ کے روز خود گاڑیوں کو چیک کیا اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ اب روانہ کی بنیاد پر ان گاڑیوں کو چیک کیا جائے گا یہ لوگ اے سی کا کرایہ وصول کرکے اے سی چلاتے ہی نہیں ہیں۔ادہر کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس نے بھی سب انسپکٹر عمران نواب خان کی قیادت میں کلرسیداں سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کی دن بھر چیکنگ جاری رکھی اور 13 اے سی کوسٹرز کے چالان کیئے گئے اور خبردار کیا کہ یہ مہم جاری رہے گی اے سی کوسٹر سروس یا تو اے سی چلائے گی یا پھر ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ادہر کلرسیداں کے مقامی حلقوں نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس کے آپریشن کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, August 2022)- Secretary District Transport Authority Rawalpindi Muhammad Rashid action against AC Coaster service running between Raja Bazaar Rawalpindi to Kallar Syedan, Gujar Khan and Kahuta, four AC coasters were stopped for not running AC, including two coasters of Kallar Syedan and one each of Kahuta Gujar Khan. While 11 vehicles were challaned, the Kallar City Warden also took action against AC coasters and challaned 13 vehicles. Secretary District Transport Authority Muhammad Rashid himself checked the vehicles on Saturday and took action against them saying that now these vehicles will be checked on the basis of departure. Kallar Syedan City Traffic Police under the leadership of Sub-Inspector Imran Nawab Khan continued checking AC coasters running between Kallar Syedan to Raja Bazaar throughout the day and challaned 13 AC coasters and warned that this campaign should continue. The AC Coaster Service will either run AC or it will be recommended to cancel their route permits. The local constituencies of Kallar Syedan strongly welcomed the operation of Secretary District Transport Authority Rawalpindi and Kallar Syedan ​​City Traffic Police.

ہوم آفس لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری تسنیم علی خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین تعینات کر دیا گیا

Home Office Lahore Deputy Secretary Tasneem Ali Khan has been appointed Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اگست,2022)—ہوم آفس لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری تسنیم علی خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین تعینات کر دیا گیا یہ قبل ازیں بطور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں بھی تعنیات رہے نہایت محنتی اور ہمہ وقت دستیاب آفیسر ہیں کلرسیداں میونسپل کمیٹی کا قیام بھی انہی کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا انہوں نے کلرسیداں میں بنائل،سکوٹ،ٹکال کے نام کی بھی یوسیز قائم کرنے میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا تھا جنہیں بعد ازاں ختم کرکے لوگوں کو اس بنیادی حق سے محروم کردیا گیا تھا۔سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ کے علاؤہ انجمن تاجراں کے رہنماؤں حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج،شیخ خورشید احمد،مسعور بھٹی،صغیراحمد بھولا نے تسنیم علی خان کی بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین تعنیاتی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیئے خصوصی دعا کی۔

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لوگوں خواتین و حضرات کی طویل اور صبر آزما لاقطاریں

Long and patient queues of men and women to buy subsidized goods at utility stores

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اگست,2022)—یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لوگوں خواتین و حضرات کی طویل اور صبر آزما لاقطاریں۔سرصوبہ شاہ میں کثیر تعداد میں لوگ باری کے منتظر اسٹاف اپنے تعلق داروں کو ترجیح دینے لگا چوآ خالصہ اسٹور میں بیشتر اشیا ناپید ہونے کی اطلاع۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں،چوکپنڈوری،شاہ باغ،چوآ خالصہ اور سرصوبہ شاہ میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سبسڈائزڈ اشیا کے حصول کے لیئے طویل قطاریں،مایوسی محرومیوں کے شکار محنت کش خواتین و حضرات گھنٹوں اپنی باری کے کیئے شدید دھوپ حبس اور بارش میں بھی مستعد کھڑے رہتے ہیں مگر جب ان کا نمبر آتا یے تو سبسڈائزڈ اشیا ہی ختم ہو جاتی ہیں صارفین کے مطابق چوآ خالصہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں مطلوبہ اشیا کی بڑی تعداد ہی ناپید ہے جبکہ سرصوبہ میں یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ وہاں لوگ اسٹور کے دروازے پر اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں مگر یوٹیلیٹی اسٹور کا عملہ بغیر لائن کے آنے والوں کو ترجیح دیتا ہے صارفین نے یوٹیلیٹی اسٹوروں کا قبلہ ترجیح بنیادوں پر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے امانتا گاڑی لے کر مالک کی مرضی کے بغیر آگے فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا

The police have registered a case for taking the loan vehicle and selling it without the consent of the owner

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اگست,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے امانتا گاڑی لے کر مالک کی مرضی کے بغیر آگے فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ جابر حسین سکنہ پرانا سروہا نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ایک گاڑی آلٹو کا مالک ہوں،میں راشد منہاس اور رضوان نواز کے ہمراہ کلر سیداں میں اپنے دفتر میں موجود تھا کہ نعمان ارشد بھی اس موقع پر آ گیااور اس نے بتایا کہ وہ موٹر ڈیلر ہے اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے،آپ کی یہ گاڑی اچھی قیمتی میں فروخت کر دونگااور جتنا عرصہ گاڑی فروخت نہ ہوئی تو میں ماہانہ 60 ہزار روپے بطور رینٹ ادا کرتا رہونگااور اگر گاڑی فروخت ہو گئی تو مبلغ 20 لاکھ روپے کی رقم آپ کے حوالے کردونگاجس پر میں نے اپنی گاڑی اس کے حوالے کر دی۔جب میں نے اپنی گاڑی کے بارے میں معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ ملزم نے میری گاڑی کسی اور شخص کے آگے فروخت کر دی ہے۔

موبائل فون اور نقدی چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

A case was registered for stealing mobile phones and cash

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اگست,2022)—موبائل فون اور نقدی چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔یحی خان سکنہ بشندوٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کلر سیداں میں الیکٹریشن ہوں، گزشتہ شب میں اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ رات کے وقت میرا موبائل فون مالیتی 29 ہزار اور بٹوا جس میں اٹھارہ سو روپے کی رقم اور شناختی کارڈ موجود تھا چوری کر لیا گیا۔پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ چوری کی یہ واردات عدنان نامی شخص نے کی ہے۔

چوہدری غلام جیلانی کی لاکھوں روپے مالیت کی ایک قیمتی گائے لمپی اسکن کی بیماری سے ہلاک ہو گئی

Chaudhry Ghulam Jilani’s valuable cow worth millions of rupees died of lumpy skin disease

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اگست,2022)—تل خالصہ کے چوہدری غلام جیلانی کی لاکھوں روپے مالیت کی ایک قیمتی گائے لمپی اسکن کی بیماری سے ہلاک ہو گئی جس کے بعد اس کی دوسری گائے بھی متاثر ہو گئی غلام جیلانی کے مطابق اس نے گائے کے علاج پر پندرہ ہزار لگا دیئے مگر وہ بحال نہ ہوسکی جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے دوسری گائے کو کسی کو مفت میں ہی دے دیا اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک کے بعد دوسری گائے کو مرتا نہیں دیکھ سکتا تھا اس نے حکومت اور لائیو اسٹاک کے رویئے اور کارکردگی کو انتہائی شرمناک قرار دیا جو ایک وزٹ کے لیئے تین سے چار ہزار وصول کرتے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button