DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Janjua Rajput Union meeting, Raja Gul Bahar was elected as the President of Janjua Union Tehsil Kahuta by mutual consensus.

کہوٹہ جنجوعہ راجپوت اتحاد کا اجلاس باہمی اتفاق رائے سے راجہ گل بہار کو جنجوعہ اتحاد تحصیل کہوٹہ کا صدر منتخب کر لیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2022)
کہوٹہ جنجوعہ راجپوت اتحاد کا اجلاس باہمی اتفاق رائے سے راجہ گل بہار کو جنجوعہ اتحاد تحصیل کہوٹہ کا صدر راجہ امان اللہ غازی کو سرپرست اعلی اور راجہ خورشید عالم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،اپنے خاندان برادری میں اتفاق و اتحادکے لیے جد وجہد کا عزم۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ جنجوعہ راجپوت اتحادکا اجلاس منعقدہو ا جس میں سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، سابق ناظم راجہ گل بہار، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم،صدر پریس کلب کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیرجنجوعہ، فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم،سابق ناہب ناظم راجہ حامد اعجاز، جنرل سیکرٹری یوسی نارہ مسلم لیگ ن راجہ قاری عبدالرحیم، سابق کونسلر راجہ لال خان ٹپیالی سمیت تحصیل بھر سے جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی اس موقع پر تمام شرکاء نے باہمی اتفاق رائے سے راجہ گل بہار کو جنجوعہ اتحاد تحصیل کہوٹہ کا صدر راجہ امان اللہ غازی کو سرپرست اعلی اور راجہ خورشید عالم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیااجلاس میں موجود تمام افراد نے منتخب ہونے والے افراد کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 August 2022)
At the meeting of Kahuta Janjua Rajput Union, by mutual consensus, Raja Gul Bahar was elected as the President of Janjua Union Kahuta Tehsil, Raja Amanullah Ghazi as the Patron General and Raja Khurshid Alam as the General Secretary. As per the details, a meeting of Kahuta Janjua Rajput Alliance was held last day in which former member MC Kahuta Raja Saeed Ahmed Advocate, Candidate for Punjab Provincial Assembly PP7 Colonel (retd) Waseem Ahmed Janjua, former Nazim Raja Gul Bahar, President Anjuman Tajran Kahuta Raja Imtiaz Alam, President Press Club Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zamir Janjua, son of Kahuta Raja Tariq Azim, former Naib Nazim Raja Hamid Ejaz, General Secretary UC Nara Muslim League-N Raja Qari Abdul Rahim, former councilor Raja Lal Khan Tapiyali including A large number of dignitaries belonging to the Janjua community from across the tehsil participated in the event. On this occasion, all the participants unanimously elected Raja Gul Bahar as the President of Janjua Ittehad Tehsil Kahuta, Raja Amanullah Ghazi as the Patron General and Raja Khurshid Alam as the General. The secretary was elected and present in the meeting The dignitaries also congratulated the selected persons.

نوجوان صحافی راجہ آصف جنجوعہ الیکشن 2022ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن گورننگ ماڈی ممبر منتخب

Young Journalist Raja Asif Janjua Election 2022 Young Journalist Association Governing Madi Member Elected

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2022)
نوجوان صحافی راجہ آصف جنجوعہ الیکشن 2022ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن گورننگ ماڈی ممبر منتخب،ملک کے نامور صحافی صدر(PFUJ)افضل بٹ نے ہار ڈالا اور مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن 2022کے حوالے سے نوجوان صحافی راجہ آصف جنجوعہ کو الیکشن 2022ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن گورننگ ماڈی ممبر منتخب کر لیا گیا اس موقع پر ملک کے نامور صحافی صدر(PFUJ)افضل بٹ نے ہار ڈالا اور مبارکباد پیش کی جبکہ راجہ آصف جنجوعہ کووہاں موجود تمام افراد سمیت ان کے ساتھیوں، دوستوں، عزیز و اقارب اور بلخصوص جنجوعہ خاندان کے کثیر تعداد میں افراد نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

فخرے کہوٹہ کنگ آف بریشا(اٹلی) راجہ اکمل عزیز کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹول می

Jashne Azaadi mela organised by Raja Akmal Aziz of Italy

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2022)
فخرے کہوٹہ کنگ آف بریشا(اٹلی) راجہ اکمل عزیز کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹول میلہ کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے مہمان خصوصی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزفخرے کہوٹہ کنگ آف بریشا(اٹلی) راجہ اکمل عزیز کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹول میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کہوٹہ علاقہ کلیال یوسی ہوتھلہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے بطورمہمان خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پر راجہ عمران،راجہ اسرار، راجہ جنید، راجہ بابر، راجہ شاید،راجہ اجمل، ملک شکیل،عامر ستی اور دیگر افراد نے بھی شر کت کی معززمہمان خصوصی کی آمد پر ان کا ڈھول بجا کر پرتباک استقبال کیا گیا ہار ڈالے گئے گلدستے پیش گئے مہمان خصوصی راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ اور دیگر نے فخرے کہوٹہ کنگ آف بریشا اٹلی کا شکریہ ادا کیااور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ڈائمنڈ جوبلی تقریات میں رقص وسروداور لچرپن کی مذمت

Condemnation of dancing, singing and lechery in the Diamond Jubilee speeches in Islamabad on the occasion of Independence Day

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2022)
معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن وحیدآف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ثقافت کے نام پر بے حیائی کافروغ افسوسناک ہے جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ڈائمنڈ جوبلی تقریات میں رقص وسروداور لچرپن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ثقافت کے نام پر بے حیائی کافروغ افسوسناک ہے۔ عریانیت،فحاشی اوربے حیائی سے خود بچنا اورمعاشرے کو بچانا ایمان کاتقاضا ہے جشن آزادی کی تقریب میں رقص وسرود اور لچرپن شامل کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کی جائیمسلمانوں کو اپنے معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی ہرگزاجازت نہیں دینی چاہئے کیوں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے واضح حکم دیا ہے کہ”بے شک جولوگ ایمان والوں میں فحاشی کاپھیلنا پسند کرتے ہیں ان کیلئے درد ناک عذاب ہے“اس طرح حدیث نبوی ہے کہ”فحاشی جس چیز میں بھی ہوگی وہ اسے بد نما کردے گی اورشرم وحیاجس چیز میں بھی ہوگی اسے زینت بخشے گی“ دین اللہ کریم کے دیئے ہوئے احکامات کے تحت زندگی گزارنے کانام ہے۔ اچھے معاشرے کافرض ہے کو وہ بھلائیوں کوپھیلانے اوربرائیوں سے روکنے کابندوبست کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف ان عناصر کو سامنے لایا جائے بلکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جائے۔

نااہل وفاقی حکومت کو چاہئیے کہ جلد از جلد اسمبلیوں کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کرے

The incompetent federal government should dissolve the assemblies and announce new elections as soon as possible

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2022)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ وفاقی حکومت نے مہنگائی بڑھائی ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی حکومت غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے جو بجلی بلوں کے اضافی بوجھ تلے دب چکے لیکن یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلے گا اور بہت جلد ملک میں عوامی حکومت آئے گی جو عوام کو اس مہنگائی اور لاقانونیت سے نجات دلائے گی انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ عمران خان پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں پاکستان کے مسائل کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔.اس لیے ناکام اور نااہل وفاقی حکومت کو چاہئیے کہ جلد از جلد اسمبلیوں کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button