بڑکی بدہال,گوجرخان ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،20،اگست,2022)— بڑکی بدہال وارڈ نمبر12 کے رہائشیوں محمد تنویر ،محمد تاج ،،محمدصادق،محمد رزاق،محمد دلاور،محمد اکرم ،گلفراز احمد ،محمد الطاف ،عبدالستار، محمد انوار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھروں میں جانے والے رستے کو ملک محمد کامران سکنہ بڑکی بدہال وارڈ 12 نے 10محرم کی رات پہلے گڑھا کھود کر بند کر دیا اور اس کے بعد اس پر مستقل دیوار تعمیر کرنا شروع کر دی ہم سب اہل محلہ نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا کہ وہ سرکاری رستے پر دیوار تعمیر نہیں کرسکتا لیکن وہ باز نہ آیا سرکاری رستہ بند ہونے سے ہماری خواتین اور بچے بزرگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہماری گاڑیاں جن پر ہم محنت مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں وہ بھی گھروں میں بند ہو کر رہ گئیں اس حوالے سے پولیس تھانہ گوجرخان کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے موقع پر آکر کام رکوا دیا لیکن رات کی تاریکی میں ملک محمد کامران نے دوبارہ مستری مزدور لگا کر وہاں پر بلاک لگا کے دوبارہ رستہ بند کر دیا ۔
Barki Badhal, Gujar Khan ; (Pothwar.com, 20, August 2022)- Residents of Barki Badhal Ward No. 12, Muhammad Tanveer, Muhammad Taj, Muhammad Sadiq, Muhammad Razzak, Muhammad Dilawar, Muhammad Akram, Gulfraz Ahmed, Muhammad Altaf, Abdul Sattar, Muhammad Anwar has said in a press conference that Malik Muhammad Kamran of Barki Badhal Ward 12 closed the road leading to their homes by digging a hole on the night of 10th of Muharram and after that, they started building a permanent wall on it. All the people of the neighborhood forbade him to do so that he cannot build a wall on the official road, but he did not stop. Due to the closure of the official road, our women and children are trapped. Police station Gujar Khan was informed about this, The police came on the spot and stopped the work, but as soon as the police left they blocked the road again.