DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; 80% of farmers have broken their backs due to lumpy skin disease in animals

جانوروں میں لمپی سکن بیماری کی وجہ سے 80فیصد کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اگست,2022)—جانوروں میں لمپی سکن بیماری کی وجہ سے 80فیصد کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،لمپی سکن سے غریب کسانوں کا لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے مگر عالمی اداروں سے کروڑوں اربوں کا فنڈز لینے والے پاکستانی کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے یہ جاننے کی کوشش نہ کی کہ یہ اتنی بڑی بیماری کہاں سے آئی؟اس کا کوئی تریاق کوئی علاج اور کوئی دوائی ہو سکتی ہے جبکہ غریب آدمی جس کی ساری پراپرٹی ہی اس کے جانور ہوتے ہیں جب وہ مر جائیں گے اور ملک میں دودھ اور گوشت کی قلت ہو جائے گی ملک بھر میں پھیلے ویکسینیٹر آج اس بیماری کے نام پر روانہ ساٹھ ستر ہزار روپے کما کر جنت نہیں جہنم خرید رہے ہیں۔اڑھائی سو روپے میں ملنے والا انجکشن لگا کر زمیندار سے اڑھائی ہزار وصول کرنے والے روزمحشر اللہ کو کیا جواب دیں گے؟تواتر سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ چار انجکشن ضرور لگوائیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ ویکسینیٹر کو فی جانور دس ہزار روپے دیئے جائیں جس کے عوض وہ صرف ایک ہزار کے انجکشن لگا کر اپنی عاقبت گندی کر لے گا دیہات میں رہنے والوں کا کل اثاثہ مال مویشی ہوتے ہیں جن کو پال کر فروخت کرکے وہ اپنے گھر کا چولھا جلاتے ہیں جب یہ مال مویشی ہی نہ رہیں گے تو ہنستے بستے گھروں میں فاقے شروع ہو جائیں گے۔دوسری جانب مویشیوں کا کاروبار کرنے والوں نے اس وبا کو اندرون سندھ سے ملک کے طول و عرض میں پھیلانے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ان بیوپاریوں نے اندرون سندھ سے یہ بیمار اور متاثرہ جانور اونے پونے دانوں خرید کر انہیں بھاری منافع کے ساتھ دیگر علاقوں میں فروخت کرکے اپنی تجوریاں بھر لیں مگر ان کے اس عمل سے یہ بیماری بڑی تیزی سے ملک بھر میں پھیل گئی جس سے ہر روز ہر کسان کے ہاں مویشیوں کی ہلاکت کا سلسلہ شروع ہے۔دوسری جانب لائیو اسٹاک اور حکومت دونوں اس صورتحال سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں حکومت کو سیاست سے ہی فرصت نہیں اسے زمینداروں کسانوں سے نہیں اپنی جماعت اور حکومت سے ہی غرض ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 19, August 2022) – 80% of farmers have broken their backs due to lumpy skin disease in animals. None of the Pakistani research institutes that have received funds of crores of billions have tried to find out where this big disease came from. There may be an antidote, a cure and medicine for it, while the poor man whose entire property is his there animals, and when they die and there will be a shortage of milk and meat in the country. On the other hand, both the livestock and the government seem to be indifferent to this situation. The government has no time for this crisis, and it is only interesting in its own party and the government, not the farmers.

ڈھوک بھٹیاں;کمسن طالب علم نہانتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Dhok Bhattian: Young student drowned in deep water while bathing

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اگست,2022)—کمسن طالب علم کلرسیداں کے قریب نہانتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں شہر کی ڈھوک بھٹیاں میں اس وقت پیش آیا جب نوسالہ ہادی ولد حنیف سکنہ ڈھوک بھٹیاں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اسے بیہوشگی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کرکے نعش ورثا کے حوالے کردی

ایل ایچ ویز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی

The LHWs Association went on strike in favor of their demands

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اگست,2022)— ضلع راولپنڈی کے دیگر تحصیلوں کی طرح کلر سیداں میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ایل ایچ ویز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی اور دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو گئیں جس کی وجہ سے کلر سیداں کے تمام بنیادی مراکز صحت اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایل ایچ ویز کی عدم دستیابی کے باعث خواتین مریضوں کو مسائل کا سامنا رہا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سمیت تحصیل میں 09بنیادی مراکز صحت میں 13 ایل ایچ ویز کام کر رہی ہیں جن میں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دو، بی ایچ یو بکھڑال اورچوآ خالصہ میں تین تین جبکہ سموٹ، پھلینہ اور بھلاکھر میں ایک ایک ایل ایچ ویز کام کرتی ہیں۔بی ایچ یو چوآ خالصہ اور بھکڑال میں زچہ و بچہ کیلئے 24/7سہولت موجود ہے جہاں پر ڈلیوری،ویکسی نیشن اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے مگر ہڑتال کے باعث اب ان جگہوں پر یہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کا اعزاز،ملازمین نے اپنی یونین کا انتخاب مسلسل تیسری بار بھی بلا مقابلہ کرلیا

The honor of IESCO sub-division Choa Khalsa, the employees elected their union leaders for the third consecutive time uncontested

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اگست,2022)—آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کا اعزاز،ملازمین نے اپنی یونین کا انتخاب مسلسل تیسری بار بھی بلا مقابلہ کرلیا معروف اور سرگرم اہلکار عالمگیر پراچہ چیئرمین منتخب کر لیئے گئے دیگر بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں وائس چیئرمین آصف خان،ملک محمد عمران،سیکرٹری یاسر منظور،جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود،ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری فرح اقبال شامل ہیں۔

آل پاکستان بائیو لیب فٹبال چمپئین شپ مہران اکیڈمی اسلام آبا د 48 ٹیم نے شرکت کی

All Pakistan Bio Lab Football Championship Mehran Academy Islamabad 48 team participated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اگست,2022)—آل پاکستان بائیو لیب فٹبال چمپئین شپ مہران اکیڈمی اسلام آبا د 48 ٹیم نے شرکت کی جو لاھور سیالکوٹ فیصل آباد کشمیر ایبٹ آباد واہ کینٹ اٹک اسلام آباد مردان سوابی پوٹھوار فتح جنگ اور مختلف شہر سے حصہ لیا جن میں سے مہران اکیڈمی اسلام آباد اور جناح کلب اسلام آباد فائنل میں آئے ,یہ ٹورنامنٹ مہران اکیڈمی اسلام آباد ایم ایف اے ہیڈ راجہ محمد منیر راجہ خورشید چک مرزا پارلیمنٹ ہاؤس راجہ محمد رفیق راجہ محمد لطیف سردار اورنگزیب جاوید بھٹی چک مرزا راجہ عثمان چک مرزا اور ایم ایف اے مینجمنٹ کے زیر اہتمام ھوا ,فائنل میں 35ویں منٹ میں اعتزاز ستی مہران اکیڈمی کی طرف سے گول کیا جبکہ آخری منٹ میں جناں اسلام آباد کے پلئیر شاھد نے گول کر کے میچ برابر کر دیا ,فیصلہ پلنٹی کیکس پر ھوا ,مہران اکیڈمی کی طرف سے عمیر حیدری اعتزاز ستی اور پانچویں فیصلہ کن پلنٹی شھباز بھٹی کلر سیداں چک مرزا نے لگا کر گول کیا ,کلر سیداں کے شھباز بھٹی چک مرزا سیماب علی سونو کلر سیداں اور لالہ سمی برینڈ آف کلر سیداں چک مرزا کھیلے ٹاپ گول سکورر آف دی ٹورنامنٹ اعتزاز ستی مہران اکیڈمی ,بیسٹ ڈیفنڈر آف دی ٹورنامنٹ لالہ سمی برینڈ آف کلر سیداں کبیر مہران اکیڈمی اسلام آباد ,جبکہ بیسٹ گول کیپر جناح اسلام آباد کے شاھد آے ,شھباز بھٹی چک مرزا لالہ سمی برینڈ آف کلر سیداں چک مرزا نے انٹر ویو دیتے کہا کے ھم کو اس مقام تک پہنچانے میں ھمارے کوچ راجہ محمد منیر صاحب کا ہاتھ ھے جنہوں نے پاکستان اور باہر کے ملکوں میں لے جا کر کھیلنے کا موقع دیا ,لالہ سمی برینڈ آف کلر سیداں پاکستان انڈر 15 کی نمائندگی کر چکے اور مہران اکیڈمی اسلام آباد کی طرف سے بی باہر جا کر کھیلے ,شھباز بھٹی لالہ سمی اللہ بھٹی شازیب بھٹی ہارون بھٹی کا تعلق چک مرزا سے ھے

مقامی لیبارٹری کے ایم ڈی اور معروف سیاسی سماجی کارکن ڈاکٹر علی اصغر کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of Dr. Ali Asghar, MD of a local laboratory and a well-known political social activist, passed away in Morra nagrial, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اگست,2022)—مقامی لیبارٹری کے ایم ڈی اور معروف سیاسی سماجی کارکن ڈاکٹر علی اصغر کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں حافظ منصور ظہور لنگڑیال،راجہ امتیاز حسین لنگڑیال،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،چوہدری ابرار حسین،عبدالصبور بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ افتخار بکھڑال،راجہ ظفر محمود،نمبردار اسد عزیز،شاہد اکبر گجر، راجہ عاصم صدیق،حاجی محمد سعید، ماسٹر محمد ازاد،قاسم مانی،حاجی راجہ اورنگزیب،حاجی شوکت حسین،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری ناظم اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button