DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Prize distribution ceremony was held in Punjab College Kahuta

پنجاب کالج کہوٹہ میں دی برین آف کہوٹہ کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد پوزیشن لینے والے بچوں کو کیش پرائزز دیے گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2022)
پنجاب کالج کہوٹہ میں دی برین آف کہوٹہ کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد پوزیشن لینے والے بچوں کو کیش پرائزز دیے گئے پروگرام کی صدارت خالد محمود بھٹی نے کی جبکہ مہمانان گرامی حاجی کابل حسین اور فاروق احمد کیانی تھے ڈائریکٹر نوید اکرام اور ڈائریکٹر نعیم حسین نے خصوصی شرکت کی تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کہوٹہ میں دی برین آف کہوٹہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا جس سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی صدارت خالد محمود بھٹی نے کی جبکہ مہمانان گرامی حاجی کابل حسین اور فاروق احمد کیانی تھے ڈائریکٹر نوید اکرام اور ڈائریکٹر نعیم حسین نے خصوصی شرکت کی تحصیل کہوٹہ میں مجموعی طور پر اول پوزیشن لینے والی طالبہ کو 30 ہزار روپے جبکہ 6 بچوں جن میں اول پوزیشن لینے والے دو بچوں کو 15، 15 ہزار روپے، دوسری پوزیشن لینے والے بچوں کو 10، 10 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دو اسٹوڈنٹس کو 5، 5 ہزار روپے نقدی انعامات اور کالج کی جانب سے سرٹفکیٹ دیے گئے جبکہ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے گئے اور سیکنڈ ائیر مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کی جانب سے اختتامی کلمات پیش کیے گئے اس موقع پر پرنسپل کالج ندیم ایاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کالج کہوٹہ نے ہمیشہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا اور اپنا لوہا منوایا امتحانات میں پورے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے ثابت کیا کہ تعلیمی حوالے سے ہمارا کالج اپنی مثال آپ ہے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے بچوں کو بہتر اور مثبت سرگرمیوں کا حصہ بناتا ہے انھوں نے کہا کہ دی برین آف کہوٹہ کا انعقاد کرنا ہمارے کالج کا طرح امتیاز ہے جس نے بچوں کی ذہانت کا پتہ چلا اور انکو اپنا ٹیلنٹ دیکھنے کا ایک پلیٹ فارم ملا۔ پروگرام میں شریک مہمانان گرامی اور ڈائریکٹر صاحبان نے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بہترین نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے علاقے میں بہترین اقدامات کیے جبکہ پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 August 2022)
A prize distribution ceremony was held in Punjab College Kahuta in the context of The Brain of Kahuta event. The program was presided over by Khalid Mahmood Bhatti and cash prizes were given to the children who took positions. The guests were Haji Kabul Hussain and Farooq Ahmed Kayani. According to the details of Hussain’s special participation, the Brain of Kahuta event was organized in Punjab College Kahuta, in which a large number of matriculation students took part, in which a prize distribution ceremony was held. Director Naveed Ikram and Director Naeem Hussain took a special part.15 thousand rupees were given to the two students who took the position, 10 thousand to the children who took the second position and 5 thousand rupees were given to the two students who got the third position and a certificate from the college while on this occasion, Colorful programs were presented and On this occasion, the students who completed the second year presented the closing remarks, Principal College Nadeem Ayaz said that while maintaining the previous traditions, Punjab College Kahuta has always actively participated in curricular and extra-curricular activities. The dignitaries and directors who participated in the program paid tribute to the principal and teachers of the college who took the best steps in the area by organizing the best curricular and extra curricular activities while prizes were also distributed among the students who took positions.

جامع مسجد الخلیل کے خطیب مولانا حافظ صغیر احمد کے زیر انتظام ذکر شہدائے کربلا وافتتاح کلاسزحفظ وناظرہ

Maulana Hafiz Sagheer Ahmad, the Khatib of Al-Khalil Jama Masjid, organized the remembrance of the martyrs of Karbala and the opening of the class of Hifz and Nazrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2022)
جامع مسجد الخلیل کے خطیب مولانا حافظ صغیر احمد کے زیر انتظام ذکر شہدائے کربلا وافتتاح کلاسزحفظ وناظرہ۔ خطیب پاکستان مفتی حنیف قریشی، مولانا افضل رضوی،مولانا ادریس ہاشمی، علامہ غلام مرتضیٰ صابری سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی افراد، عاشقان مصطفیﷺ کی شرکت۔تفصیل کے گذشتہ روزجامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشنکہوٹہ کے خطیب مولانا حافظ صغیر احمد کے زیر اہتمام ذکر شہدائے کربلا وافتتاح کلاسزحفظ وناظرہ کے نام سے ایک خوبصورت محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں مولانا افضل رضوی،مولانا ادریس ہاشمی، علامہ غلام مرتضیٰ صابری، علامہ عبد المجید نقشبندی، حافظ فیروز خان،حافظ زبیر چشتی، حافظ توقیر، حافظ ولید قلندری،حافظ غلام حسین، حافظ محمد حسین، حافظ انوار، حافظ ذوالفقار احمد سمیت دیگر علماء نے شرکت کی جبکہ صدر الفتح گروپ تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان،صاحبزادہ فرید احمد، حاجی ملک ابرار حسین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی افراد، عاشقان مصطفیﷺ کی شرکت کی اس موقع پر خطیب پاکستان مفتی حنیف قریشی، مولانا افضل رضوی،مولانا ادریس ہاشمی، علامہ غلام مرتضیٰ صابری نے اپنے خطاب میں کہا کہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا فلسفہ حسینؓ ہے حضرت ا ما م حسین ؓ نے مید ا ن کربلا میں عظیم قر با نی پیش کر کے حق و باطل،ظا لم و مظلو م کے فر ق کو واضح کردیا اور دین اسلام کی بنیا دوں کو مستحکم کر کے قیامت تک کیلئے مثال قائم کی۔انہوں کہا کہ جبرو استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِحسینی ہے شہدائے کر بلاکی عظیم اور لازوال قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی،آپؓ نے دین کی بقاء کی خاطر اپنی، اپنے اہلِ خانہ اور اصحاب کی جانیں نچھاور کیں اور ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے، ان کی پاک سیرت مسلمانوں کے لیے مینارہ نور ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ باطل کے سامنے استقامت کے ساتھ ڈٹ گئے اور صبر و استقلال اور استقامت کا بے مثال مظاہرہ کیا یہ ثابت کردیا کہ حسین کا سر کٹ سکتا ہے لیکن باطل کے آگے جھک نہیں سکتا آپ نے صبر کا ایسا بے مثال مظاہرہ کیا کہ تاریخ اسلام میں اس کی کوئی دوسری مثال پیش نہیں کی جاسکتی حضرت امام حسین ؑ نے کربلا میں آخری سجد ہ دے کر اور نیزے پر چڑھ کر قرآن پڑھ کر رہتی دنیا کے مسلمانوں کو یہ سبق دے دیا کہ لوگوں نماز اور قرآن کو اپنے آپ سے الگ نہیں ہونے دینا چاہے تمہاری جان ہی کیوں ناں چلی جائے آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

حضرت بابا چلیاں والی سرکار ؒموہڑہ وینس کنوہاکاعرس مبارک

Hazrat Baba Chiliyan wali Sarkar urs mubarak

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2022)
حضرت بابا چلیاں والی سرکار ؒموہڑہ وینس کنوہاکے عرس کے سلسلے میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس،راجہ عدنان محسن اور راجہ تسخیر وینس کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد۔بہترین میچ کے انعقاد پر شائقین کبڈی کی طرف سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس اور ان کے تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کی جیتنے والی ٹیم کے کپتان جاوید جٹوکو 6لاکھ روپے اور موٹر سائیکل انعام میں دیا گیامیچ کے مہان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ خرم پرویز،بریسٹر راجہ شاہ رخ پرویز، چیئرمین راجہ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز،راجہ طلال خلیل اور راجہ بابو ظفر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ بہترین نظم وضبط کے ساتھ شائقین کبڈی کو زبر دست میچ دیکھانے پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کو مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button