متحدہ عرب امارات/مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2022) کہوٹہ “بھورہ حیال “کے رہائشی پاکستان مسلم لیگ ن امارات کے سینئر نائب صدر اور سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبدالمجید مغل نے پاکستان کے75 واں جشن آزادی امارات کی ریاست عجمان میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منائی۔ زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کا جشن تجدید عہد کے ساتھ سجدہ شُکر ادا کر کے منایا کرتی ہیں۔ قوم کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی اِس آزادی کی راہ میں ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں۔ لاکھوں مرد و زن کو آزادی حاصل کرنے کیلئے آگ و خون کے دریا میں سے گزرنا پڑا اِس آگ و خون کے دریا سے گزرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے لیکن قافلہ آزادی رواں دواں رہا اور آزادی حاصل کر کے ہی دم لیااسی سلسلے میں سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل صاحب نے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے عجمان کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی نواز صاحب نے کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جنرل سیکریٹری ام القوین یونٹ خرم رشید نے پیش کی تقریب کی نقابت کے فرائض نائب صدر مرکز جمیل بنگیال نے ادا کیے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران وکارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی حمد ونعت کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے پیش کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس عہد کی تجدید کی کہ ملک پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ان شائاللہ اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تقریب سے نائب صدر دوبئی یونٹ عبد الرزاق گجر نائب صدر دوبئی یونٹ غلام محی الدین مرزا ظفر محمود معروف سیاسی وسماجی شخصیت خلیل بونیری سینئر نائب صدر عجمان چوہدری عتیق ملک اسلم ممبر مرکزی ورکنگ کمیٹی شہزاد بٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای میاں منیر ہنس صدر مینارٹی ونگ جان قادر اور سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل نے خطاب کیا اور یوم آزادی کے حوالے سے قوم کو مبارکباد پیش کی۔
United Arab Emirates / Mator, Kahutar Senior Vice President of Pakistan Muslim League-N Emirates and Patron General Mughal Welfare Society All Pakistan Abdul Majeed Mughal, resident of Kahuta “Bhora Hayal” celebrated the 75th Independence Day of Pakistan with the Pakistani community in Ajman, UAE.
Senior Vice President of Pakistan Muslim League-N United Arab Emirates Abdul Majeed Mughal organized a beautiful ceremony in a local restaurant in Ajman regarding the 75th Independence Day. General Secretary Umm Al-Quwain Unit Khurram Rasheed presented the ceremony.
Vice President Center Jameel Bangyal performed the functions of the ceremony. A large number of Pakistanis participated in the ceremony, after which the national anthems of Pakistan and the United Arab Emirates were presented. There is a need to work together.
Vice President Dubai Unit Abdul Razzaq Gujjar Vice President Dubai Unit Ghulam Mohiuddin Mirza Zafar Mehmood Well-known political and social personality Khalil Boniri Senior Vice President Ajman Chaudhry Atiq Malik Aslam Member Central Working Committee Shahzad Butt President Pakistan Peoples Party UAE Mian Munir Hans President Minority Wing John Qadir and Senior Leader and Senior Vice President Pakistan Muslim League-N United Arab Emirates Abdul Majeed Mughal addressed and congratulated the nation on Independence Day.