کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اگست,2022)—کلرسیداں پولیس نے جامعہ مسجد عمر فاروق کے مدرسہ کے معلم کی شکایت پر 25 کے قریب نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا مدرسہ کے مہتمم قاری عبدالحفیظ نے پولیس کو رپورٹ دی کہ وہ مسجد کے اندر بچوں کو پڑھانے میں مصروف تھے کہ قریبی گھر کے کرایہ دار لڑکے ثمر،عبدالباسط،زین وغیرہ نے مسجد میں داخل ہو کر طلبہ کو لاتوں مکوں ڈنڈوں سے مارا پیٹا انہیں سمجھایا کہ مسجد کا احترام کرو مگر وہ باز نہ آئے پھر عبدالباسط نے فون کرکے بیس پچیس لڑکوں کو بلا کر دوبارہ مسجد میں داخل ہو کر یہاں کے طلبہ کو بیدردی سے مارا پیٹا اس طرح انہوں نے بڑی زیادتی کی کلرسیداں پولیس نے ملزمان کھ خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 17, August 2022) – Kallar Syedan Police has registered a case against about 25 youths on the complaint of Jamia Masjid Umar Farooq madrassa teacher, who said that they were busy teaching children inside the masjid, that Samar, when Abd al-Basit, Zain, the tenant boys of the nearby house, entered the masjid and beat the students with sticks. The boys were told to respect the masjid, but they did not stop. Then Abdul Basit called twenty-five boys and entered the masjid again and brutally beat the students here.
موٹروے پر ملتان کے قریب بس اور آئل ٹینکر کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں کلرسیداں کے تاجر مفتی عبدالوحید کا جواں سال بھانجا مدثر شریف کمبوہ بھی جاں بحق
In a tragic accident between a bus and an oil tanker near Multan on the highway, Mudassar Sharif Kamboh, the younger nephew of the businessman Mufti Abdul Waheed of Kallar Syedan, also died
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اگست,2022)— موٹروے پر ملتان کے قریب بس اور آئل ٹینکر کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں کلرسیداں کے تاجر مفتی عبدالوحید کا جواں سال بھانجا مدثر شریف کمبوہ بھی جاں بحق ہو گیا اس کا دو ایام قبل ہی مانا والہ ضلع شیخوپورہ میں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی یہ ایک قومی ادارے کی جانب سے کراچی ائرپورٹ سے جرمنی جانا تھا اور کراچی تک کے لیے یہ بدقسمت بس میں سوار ہوا تھا کہ ملتان کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا دو ایام قبل ہی اس کا نکاح ہوا تھا۔
پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کو مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں نے بھی مسترد کر دیا
Further increase in petroleum products was also rejected by Muslim League-N and its allied parties
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اگست,2022)—پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کو مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں نے بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں کمی اور پاکستانی روپے کی مستحکم پوزیشن کے بعد اس اضافے کا کوئی جواز نہ تھا مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمر اسلام راجہ نے کچھ ان الفاظ میں تبصرہ کیا کہ کاش وزیر خزانہ عوام میں سے ہوتا جو عام آدمی کے درد کو سمجھتا،سیٹھ زادہ روٹی کی اہمیت کیا جانے۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نااہل ہیں شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکتے تو کسی اور کو موقع دیں اور خود گھر جائیں۔ایک سرگرم لیگی مرزا تنویر نے کہا کہ شاہی خاندان کی مرضی کے بغیر مفتاح اسماعیل کی کیا حیثیت ہے عوام کو بیوقوف نہ سمجھا جائے۔حسیب نذیر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے بعد تیل کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ادھر عوامی حلقوں نے بھی تیل کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے مسلم لیگ ن کو مکمل تباہی سے بچائیں ورنہ اتحادی حکومت اور شہباز شریف ان کی زندگی بھر کی محنت کا ضائع کرکے دم لیں گے شہباز شریف کسی ا ور کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔
پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نے کلرسیداں سٹی کی تنظیم کے عہدیداروں کا اعلان
PTI District Rawalpindi announced the office-bearers of the Kallar Syedn City Organization
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اگست,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نے کلرسیداں سٹی کی تنظیم کے عہدیداروں کا اعلان کردیا معروف نوجوان سرگرم پارٹی کارکن سید سیماب حیدر شاہ نقوی کو صدر اور محمد سمیر منہاس کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں سینیئر نائب صدور سید سجاد حسین شاہ کاظمی،وسیم اکرم،عاصم ریاض،زوہیب اکرام۔نائب صدور مرزا فرخ حسین،ایم وقاص،راشد علی کیانی،آصف حسین،راجہ منصور جنجوعہ،احسن عباد علوی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد حنیف،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر بٹ،تصور قریشی،ثاقب ندیم بٹ،مرزا فیصل،فنانس سیکرٹری واحد حسین،جوائنٹ سیکرٹری عاصم فراز،اقبال صدیقی،سلیمان اختر،رمیز راجہ،اسد علوی،مہتاب رضا۔سیکرٹری اطلاعات حافظ کامران،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زعفران بھٹی،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد شہزادشامل ہیں۔
پولیس نے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا اور شادی ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے
The police registered a case against the groom and the owner of the wedding hall for violating the Marriage Act
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اگست,2022)—کلرسیداں پولیس نے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا اور شادی ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ مرتب کر لیا۔اے ایس آئی نبیل بیگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وہ دوران گشت رات ساڑھے گیارہ بجے روز شادی ہال گیا جہاں کچھ لوگ آتشبازی میں مصروف تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے معلوم ہوا کہ شایان علی کی شادی کی تقریب میں آتشبازی کی گئی۔شادی ہال کے مالک نے آتشبازی کی اجازت دے کر عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا ہے پولیس نے دولھا اور شادی ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لینے استغاثہ ارسال کردیا۔
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چوآ خالصہ کے سینئر معلم محمد فیاض اپنی ساٹھ سال عمر پوری ہونے پر محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہوگئے
Senior Teacher of Government Higher Secondary School Choa Khalsa Muhammad Fayyaz retired from the Education Department on his 60th birthday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اگست,2022)—گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چوآ خالصہ کے سینئر معلم محمد فیاض اپنی ساٹھ سال عمر پوری ہونے پر محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہوگئے۔ماسٹر محمد فیاض نے اپنی نوکری کا آغاز گورنمنٹ پرائمری سکول بیول سے 1981 میں کیا بعد ازاں 2001 میں گورنمنٹ ہاہر سکینڈری سکول چوآ خالصہ میں تعینات ہوے اور 22 سال اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل ادارہ راغب احسن مرزا نے ان کی تعلیمی خدمات کو بے حد سراہا،راجہ محمود الحسن راجہ ندیم احمد، راجہ محمد فیاض اور امجد بھٹی کے علاوہ گورنمنٹ ہاہر سکینڈری سکول چوآ خالصہ کے اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی۔