Kallar Syedan; Raja Sagheer Ahmed MPA, not invited to the official flag hoisting ceremony at Kallar Syedan Municipality and THQ Hospital
حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار راجہ صغیر احمد کو بلدیہ کلر سیداں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں پرچم کشائی کی سرکاری تقریبات میں مدعو ہی نہ کیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—کہتے ہیں کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اس کا عملی مظاہرہ 14 اگست کو اس وقت کلرسیداں میں دیکھنے میں آیا کہ جب حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار راجہ صغیر احمد کو بلدیہ کلر سیداں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں پرچم کشائی کی سرکاری تقریبات میں مدعو ہی نہ کیا گیا حالانکہ وہ سارا دن کلرسیداں میں رہے اور انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کرکے مصروف دن گزارا جبکہ صرف ایک برس قبل جب یہ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی تھے تو کلرسیداں کی تمام تقریبات میں انہیں مدعو کیا جاتا تھا مگر اس بار جماعتی پوزیشن تبدیل ہونے کے باعث وہ سرکاری تقریبات میں مدعو ہی نہ کیئے گئے۔ میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان،سی او صاحب زادہ عمران اختر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ ساجد جاوید،راجہ اظہر محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, August 2022) – They say that politics does not have a heart in the chest, This was demonstrated in action on August 14 in Kallar Syedan, when the successful candidate of PML-N, Raja Sagheer Ahmed, was not invited to the official flag hoisting ceremony at Kallar Syedan Municipality and THQ Hospital, Kallar Syedan, though he stayed in Kaler Syedan all day and had a busy day participating in various events, while only A year ago, when he was a member of the Punjab Assembly of PTI, he was invited to all the functions of Kallar Syedan, but this time, due to the change in the party’s position, he was not invited to the official functions. In addition to Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan, CO Sahibzada Imran Akhtar, PTI leaders Raja Sajid Javed, Raja Azhar Mehmood, and others participated in the flag hoisting ceremony at Municipal Committee Kallar Syedan.
میرے گھر توڑ پھوڑ کی سامان اور بلاک بھی چرا لیئے ,فواد زیاد اعوان سکنہ چکڑالی بدھال
My home vandalized and goods were stolen, Fawad Ziyad Awan Sakna Chakrali Badhal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—فواد زیاد اعوان سکنہ چکڑالی بدھال نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ سائل کے والد نے 2018 میں ایک مکان خوشحال خان سے خریدا تھا اور پھر اسے عدنان خان کو کرایہ پر دے دیا تھا مگر گزشتہ روز الیاس،طارق،محفوظ،زرینہ بی و دیگر چار پانچ افراد نے گھر میں توڑ پھوڑ شروع کردی گھر کے اندر جاکر دیکھا تو وہاں سے میری ملکیتی چارپائیاں،فرج،الماری اور دیگر سامان ملکیتی نو لاکھ غائب تھا۔انہوں نے میرے گھر توڑ پھوڑ کی سامان اور بلاک بھی چرا لیئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن میں ڈپٹی کمشنر کو صارف کی شکایات کے اختیار کو اسسٹنٹ کمشنر ز کو منتقل کر دئیے
The Punjab government in a notification transferred the power of consumer complaints to the Deputy Commissioner to the Assistant Commissioner
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن میں ڈپٹی کمشنر کو صارف کی شکایات کے اختیار کو اسسٹنٹ کمشنر ز کو منتقل کر دئیے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر تحصیل کے اے سی صاحبان وہاں موجود کسی بھی دوکان کاروباری ادارے کے بارے میں شکایت پر فوری کاروائی کر سکیں گے جس کا مقصد صارفین کو اپنی تحصیل میں ہی مسائل کے حل کی سہولت مہیا کرنا ہے۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے اپنی رہائشگاہ آراضی میں جشن آزادی کے موقع پر احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا
Former Member of Punjab Assembly Mahmood Shaukat Bhatti hosted a lavish dinner in honor of his friends on the occasion of Independence Day at his residence in Arazi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے اپنی رہائشگاہ آراضی میں جشن آزادی کے موقع پر احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ارکان اسمبلی محمد حنیف عباسی،چوہدری تنویر خان،راجہ جاوید اخلاص،افتخار احمد وارثی،سرفراز افضل کے علاوہ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،راجہ پرویز اختر قادری،عاصم صدیق راجہ،شاہد اکبر گجر،راجہ شوکت،راجہ محمد فیاض،راجہ ظفر اقبال بگھاروی،راجہ طلال خلیل،مرزا جاوید اقبال،کرنل خورشید اکبر،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، صوبیدار ظفر اقبال بیگ، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،تنویر اختر شیرازی،حاجی ریاست حسین،محمد ظریف راجا،انجینئر نزاکت حسین،راجہ جاوید اشرف، حاجی طارق تاج،راجہ عبدالجلیل،راجہ سجاد،ماسٹر عبدالمجید،بابو محمد عجائب،چوہدری نعیم بنارس،ملک فیاض سندھو،صوبیدار غلام ربانی،حاجی زاھد اقبال،محمد شعیب بھٹی،نمبردار فرحت عباس،شاہد جمیل عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔محمود شوکت بھٹی کی رہائشگاہ پر کئی دھائیوں بعد مسلم لیگ ن کے لوگوں کا بڑا اجتماع منعقد ہوا تقریب میں موجود ہر شخص تقریب کی وجوہ کی کھوج میں لگا رھا مگر وہ کسی نتیجے پر نہ پہنچا،مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کرکے انہیں الوداع کہا گیا۔
شادی شدہ عورت کے اغواء کی واردات ڈرامہ نکلی
The kidnapping of a married woman turned out to be a drama
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—شادی شدہ عورت کے اغواء کی واردات ڈرامہ نکلی،پولیس نے مغویہ کا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد اسے والدین کے گھر بھیج دیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی رہائشی تین بچوں کی ماں جسے مبینہ طور پر اغواء کر کے چوآ خالصہ کی جانب لے جایا جا رہا تھا کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر گشت پر موجود انچارج ٹریفک وارڈنز انسپکٹر عبدالمجید نے اپنے دیگر سٹاف کی مدد سے سرکاری گاڑی میں تعاقب کر کے موہڑہ پھڈیال کے قریب ٹیکسی کو روک لیا اور اس میں سوار ایک خاتون اور اس کے دو بچوں سمیت اس کے خاوند،جیٹھ اور ٹیکسی ڈرائیور کو قابو کر کے انہیں تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا جہاں دوران تفتیش معلوم ہوا کہ عورت کو اغواء نہیں کیا گیا تھا بلکہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاوند اسے اپنے والدین کے گھر چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں عورت نے اغواء کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔عورت نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند یوم قبل اپنے خاوند سے لڑ جھگڑ کر میکے آ گئی تھی اور گزشتہ روز روات جا کر خاوند کو کال کی جس پر خاوند اور اس کا جیٹھ ایک ٹیکسی لے کر آ گئے اور اسے واپس اپنے والدین کے گھر چھوڑنے جا رہے تھے کہ کلر سیداں بائی پاس کے قریب عورت نے ٹریفک پولیس کو دیکھ کر چیخ و پکار شروع کر دی۔انچارج ٹریفک وارڈنز کے مطابق عورت کی ایک ٹانگ کھڑکی سے باہر تھی اور وہ گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ خاوند نے اس کو قابو کیا ہوا تھا۔ٹریفک وارڈنز کے مطابق عورت کے کپڑے بھی پٹھے ہوئے تھے اور وہ نیم برہنہ حالت میں تھی جس کا برہنہ بدن چادر کے ذریعے ڈھانپ دیا گیا تھا۔
تین نقاب پوش ملزمان نے علی الصبح نیو اسلام آبادائر پورٹ جاتے مسافر کو روک کر نقدی چھین کر فرار ہوگئے
Three masked suspects stopped a passenger on his way to New Islamabad Airport early in the morning and stole cash and fled
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—تین نقاب پوش ملزمان نے علی الصبح نیو اسلام آبادائر پورٹ جاتے مسافر کو روک کر نقدی چھین کر فرار ہوگئے واقعہ دوبیرن نارہ روڈ پر پلائی گلہ میں پیش آیا۔گاوں سہر کے محمد جنید نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ وہ علی الصبح ساڑھے چار بجے اپنی عزیزہ اور دیگر کو لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ کے لیئے نکلا جب گاڑی پلائی گلہ پہنچی تو جھاڑیوں سے تین افراد نمودار ہوئے اور گاڑی کو گھیر کر اسلحہ نکال لیا۔اس دوران ایک ملزم نے مجھ سے پچیس ہزار روپے کی نقدی ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
عبدالشکور کے قبضہ سے شراب کی تین بوتلیں برآمد
Three bottles of liquor were recovered from Abdul Shakoor’s possession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اگست,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ اور تین عدد دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کے مطابق طاہر محمود کے قبضہ سے پسٹل 30 بمعہ پانچ روند،محمد مناظر سے ایک عدد بوتل شراب جبکہ عبدالشکور کے قبضہ سے شراب کی تین بوتلیں برآمد کر لیں۔