DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Lumpy skin disease among animals in Kahuta and Kallar Syedan increased to an alarming level

کہوٹہ اورکلر سیداں میں جانوروں میں (لمپی اسکن) بیماری خطرناک حد تک بڑھ گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2022)
پاکستان کی طرح کہوٹہ اورکلر سیداں میں جانوروں میں (لمپی اسکن) بیماری خطرناک حد تک بڑھ گئی،تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ ویٹرنری کی پر اسرار خاموشی غریب کسانوں کولاکھوں کا نقصان تیزی سے پھیلنے والی یہ بیماری جسے گانٹھ کی جلدی بیماری یا لمپی اسکن کا نام دیا گیا ہے اب تحصیل کہوٹہ کے تمام دیہاتوں میں بھی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے کسانوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ اس بیماری میں مبتلا ہونے والی مویشیوں کا جسم کا درجہ حرارت اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دیتی ہیں جس کے باعث وہ کمزور ہوجاتی ہیں اور دودھ دینا چھوڑ دیتی ہیں اس وائرس سے مویشیوں کی جلد پر پھوڑے، گانٹھ اور دانے نمودار ہوجاتے ہیں ان دانوں میں پیپ بھی پڑ جاتی ہے جو کہ گائے کی کھال سے گوشت تک سرایت کرجاتی ہے اس کے باعث بیمار گائے کے گوشت میں بھی دانے کے نشان ہوتے ہیں اور وہ گوشت استعمال نہیں ہوتاتحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ ویٹرنری کی طرف سے ا س بیماری کے مطعلق عوام میں کسی قسم کی کوئی شعور آگاہی اجاگر نہیں کی جبکہ عوام اس بیماری کا اتنا خوف کہ انہوں نے عوام احتیاط کے طور پر کھلا دودھ اور گوشت کا استعمال ترک کر دیا ہے۔

Mator, Kahuta (RPothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 August 2022)
The disease (lumpy skin) in animals has increased to an alarming level in Kahuta and Kallar Syedan, Tehsil administration, Kahuta, and the veterinary department, have kept silent about the loss of many lakhs rupees worth of animals to farmers. The lumpy skin disease is spreading very fast in all the villages of Kahuta tehsil. Farmers told the media representatives that the body temperature of cattle suffering from this disease increases to such an extent that they stop eating and drinking. Because of this they become weak and stop giving milk, due to this virus, boils, lumps, and rashes appear on the skin of cattle, pus also forms in these rashes, which is transmitted from the skin of the cow to the meat due to this can not be sold. The administration and the veterinary department have not raised any kind of awareness among the public about this disease, while the people are so afraid of this disease that they As a precaution, people have given up the consumption of raw milk and meat.

کرنل سلطان ظہور اختر کیانی مرحوم کی قبر مبارک میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر تقریب

Ceremony held on the occasion of Independence Day of Pakistan at the grave of Colonel Sultan Zahoor Akhtar Kayani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2022)
تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ، اے ڈی سی ٹو قائد اعظم محمد علی جناح، جنکو تمغہ دفاع کشمیر، اور تمغہ خدمت پاکستان سے نوازا گیا جن کا نام حضرت اقبال نے رکھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گریجوئیٹ اور چیف آف گکھڑ سلطان پھروالہ معروف علی ادبی سماجی شخصیت راجہ مبین اختر کے والد محترم، کیپٹن فائز اختر کیانی کے تایا پاکستان کی معروف سیاسی سماجی شخصیات سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ حسن اختر مرحوم کے صاحبزادے، میجر مسعود اختر شہید (ستارہ جرات) کے بھائی کرنل سلطان ظہور اختر کیانی مرحوم کی قبر مبارک میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر تقریب بسلسلہ پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان، پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی تنظیم جن میں چئیرمین کرنل طارق کمال، وائس چئیرمین محمد منیر راجہ،چیف آرگنائزر کیپٹن (ر) فائز اختر کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی، سیکرٹری انفارمیشن راجہ شاہد کیانی، محمد عمر افضل کیانی، راجہ نفیس، جاوید کیانی جرنلسٹ محمد آصف کیانی،نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، تیمور کیانی، ساجد کیانی ایڈووکیٹ جبکہ کہوٹہ کی سیاسی سماجی شخصیات صحافی برادری جن میں راجہ طارق عظیم، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق کونسلر ملک عبدالروف، ایس ایچ او چوہدری سجاد مظہر، علامہ ظہور اعوان نشیبی خطیب جامع مسجد فیضان مصطفی کے علاوہ تاجر برادری سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کرنل سلطان ظہور اختر کیانی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کرنل سلطان ظہور اختر کیانی، میجر مدث شہید و دیگر فیملی ممبران کی قبور پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اس سے قبل چیف آڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیدران ممبران نے سخی سبزواری بادشاہ کے دربار اور راجہ حسن اختر مرحوم کی قبر مبارک میں خصوصی دعا کی جبکہ اخر میں پاکستان کے استحکام سلامی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا علامہ ظہور اعوان نقیبی نے کروائی۔

محلہ راجگان کہوٹہ کے نوجوانوں کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی پاکستان فیسٹیول کا انعقاد ملی نغمے تقاریر، کے مقابلے

On August 14, the Pakistan Independence Festival was organized by the youth of Mohalla Rajgan Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2022)
محلہ راجگان کہوٹہ کے نوجوانوں کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی پاکستان فیسٹیول کا انعقاد ملی نغمے تقاریر، کے مقابلے پوزیش لینے والوں میں انعامات کی تقسیم جبکہ جشن آزادی کو شیان شان منایا گیا تفصیلات کے مطابق کہوٹہ محلہ راجگان کے نوجوان راجہ فواد مسعود، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، راجہ انضمام الحق، راجہ اریب، راجہ تیمور، راجہ ہاشم ایڈووکیٹ، راجہ عثمان جنجوعہ، راجہ معیب اکبر کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر جشن پاکستان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں ملی نغمے، ٹیبلوز، تقاریر پیش کی گئیں جبکہ سوالات کے جواب دینے پر انعامات کی بارش کی گئی تقریب میں ملی نغمے، تقاریر کے مقابلے بھی ہوئے جن میں جج صاحبان پروفیسر حبیب گوہر، پروفیسر محمد آصف کھٹڑ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، پروفیسر حسن ظہیر راجہ تھے جبکہ مہمانان گرامی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ، صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،تحصیل صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خا، سردار ایم رضا، سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ ناظم قمر، فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، ملک منیر اعوان، سابق صدر کہوٹہ بار راجہ تنویر احمد، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ واحد سمندر، سابق کونسلر MC حاجی ملک عبدالروف و دیگر علاقہ کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات تھیں مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ عوام علاقہ کو بہترین تفریح سے بھرپور پروگرام فراہم کیا گیا اس موقع پر عوام علاقہ سیاسی سماجی شخصیات نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا کہ کہوٹہ میں اس جشن آزادی کو اتنا شاندار پروگرام کروا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا اور فیملیز کو بہترین تفریح کا موقع دیا جبکہ آخر میں ملل پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے دعا کی گئی۔

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے

The entire nation is with Pakistan Army

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2022)
کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک ہمارا فخر ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے دہشتگردوں کو ملک کی زمین بھی قبول نہیں کریگی پاک فوج کے تمام شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں سانحہ ہیلی کاپٹر،ہر آنکھ اشکبار،قوم سوگوارہے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت قومی نقصان ہے اور انکی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا یہ حادثہ بڑا قومی سانحہ ہے قوم ان بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و عوام کی جان مال کی حفاظت کیلیے اپنی جانوں کو قربان کردیا بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی گہرے دکھ اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی و مال کا نقصان ہوا اور فصلوں، مکانوں وغیرہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ کی جانب توجہ دیں اور توبہ استغفار کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں آمین۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button