DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Syedan city and surroundings were decorated with Pakistani flags to celebrate the 75th Independence Day

جشن آزادی کو شایان شان منانے کے لیے کلر سیداں شہر اور گردونواح کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اگست,2022)—75 ویں جشن آزادی کو شایان شان منانے کے لیے کلر سیداں شہر اور گردونواح کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاء جاوید، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر توقیراعوان تھے جنہوں نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔درکالی معموری میاں حاجی صاحب میں چوہدری اخلاق،چوہدری عامر نواز،جاوید اخلاص،چوہدری شازم،چوہدری تنویر،چوہدری مختاز،چوہدری ظہیر،صوبیدار رازق،مجیدی اکبر،چوہدری سعید اقبال،چوہدری لقمان شامل تھے۔باوا سدرہ کینگرانی میں پیدل دوڑ،رسہ کشی،والی بال کھیلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین پی ٹی آئی کے چوہدری جواد امتیاز ماسٹر ابرار چوہدری زیب خیام موجود تھے۔جشن آزادی سائیکل ریس شاہ باغ سے کلرسیداں منعقدہ ہوئی جس میں مسلم لیگ ن فرانس کے صدر شیخ وسیم اکرم،شیخ حسن ریاض،ظفر سپاری،شیخ خورشید احمد، شیخ اسد،چوہدری فیصل حفیظ،سرداروسیم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔کلرسیداں صحت مند پیدل دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہزاد اکبر سمیت دیگر شریک تھے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, August 2022)— To celebrate the 75th Independence Day, Kallar Syedan ​​city and its surroundings were decorated with Pakistani flags. Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramsha Javed, MS Tehsil Headquarters Hospital Dr. Abida Parveen, Dr Tauqir Awan unfurled the flag and cut the cake. Chaudhry Akhlaq, Chaudhry Aamir Nawaz, Javed Ikhlas, Chaudhry Shazam, Chaudhry Tanveer, Darkali Mamuri, Mian Haji Sahib. Chaudhry Mukhtaz, Chaudhry Zaheer, Subidar Razaq, Majidi Akbar, Chaudhry Saeed Iqbal, Chaudhry Luqman were present. Walking race, tug-of-war, and volleyball games were organized in Bawa Sudra Kangrani in which Muslim League-N City President Chaudhry Akhlaq Hussain. PTI’s Chaudhry Jawad Imtiaz Master Abrar Chaudhry Zeb Khayyam was present. Independence Celebration Cycle Race was held from Shah bagh to Kallar Syedan in which Muslim League-N France President Sheikh Waseem Akram, Sheikh Hasan Riaz, Zafar Sapari, Sheikh Khurshid Ahmed, and Sheikh Asad were present. Chaudhry Faisal Hafeez, and Sardar Wasim distributed prizes to the successful athletes. A ceremony was held in which Shahzad Akbar and others participated.

نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں نے اپنی پہلی سالگرہ و یومِ آزادی پاکستان کو مستحق، بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیئے فری میڈیکل کیمپ سے منسوب کیا

Naseem Family Hospital Kallar Syedan celebrated its first birthday and Independence Day of Pakistan with a free medical camp for deserving, destitute and orphaned children

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اگست,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں نے اپنی پہلی سالگرہ و یومِ آزادی پاکستان کو مستحق، بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیئے فری میڈیکل کیمپ سے منسوب کیا۔ 250 یتیم اور مستحق بچوں اور ان کی ماؤں کے بلڈ گروپ ٹیسٹ ہیپاٹائٹس بی اور سی اور شوگر کے فری ٹیسٹ کیئے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر راجہ جاذب علی،ڈاکٹر مہک عالم اور ڈاکٹر انیسہ اظہر نے 350 کے لگ بھگ مریضوں کا فری معائنہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام مریضوں کو تجویز شدہ نسخے کے مطابق مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کلر یوتھ کونسل نے کیمپ میں موجود تمام شرکاء میں جوس اور کولڈ ڈرنکس تقسیم کیں۔ اس موقع پر جشن آزادی کے کیک بھی کاٹے گئے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں کی انتظامیہ محمد توقیر اعوان، ڈاکٹر رب نواز راجہ اور شاہد مجید چوہدری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں خود ایک غریب آدمی ہوں اور غریب کا درد سمجھتا ہوں، خدمت کے اس مشن پر اللہ آپ کو اجر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر آج کے دن میں ملک کی سلامتی کے لیئے دعا گو ہوں۔ فری میڈیکل کیمپ میں کرنل خورشید اکبر راجہ، راجہ داؤد اکبر، راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ، چوہدری خضران لطیف،چوہدری عثمان، راجہ ضیارب، راجہ محمد الیاس، راجہ اذکار احمد، واجد جاوید، قیصر رشید خلجی، سہیل بٹ اور یوتھ کونسل کلرسیداں کے عہد داران نے شرکت کی۔

گرلز ہائی سکول ڈیرہ چودھری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں جشن آزادی کی تقریب

Independence Day Celebration at Girls High School, Dera Chaudhary Hayat Ali Chakiala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اگست,2022)—جامعہ دارلعلوم الاسلامیہ کے شعبہ عصری اقرء گرلز ہائی سکول ڈیرہ چودھری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں جشن آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے کے ساتھ تحریک آزادی کے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مولانا احسان اللہ چکیالوی مہتمم جامعہ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چودھری حیات علی چکیالہ نے کہا تحریک آزادی میں شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جاہیں گئی۔ یہ ملک خداد پاکستان اور اس کی آزادی نعمت عظمی سے کم نہیں اس کی قدر کرنی ہے۔ہم اس موقع پر تحریک آزادی کے شہدا سے عہد و پیمان کرتے ہیں اس وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لے کس قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلر سیدا ں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

Independence celebration cake was cut in a function organized by Minhaj Youth League Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اگست,2022)—منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلر سیدا ں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری کامران متین، اسرار الحق حافظ اسرار سکندر سیکرٹری تربیت ضلع راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی۔

کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیاں چلنے والی اے سی کوسٹر کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا گیا

Complaints against AC Coaster running between Kallar Syedan and Raja Bazar Rawalpindi have been taken note of

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اگست,2022)—سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد کا کلرسیداں کی اے سی کوسٹر اور ٹویوٹا سروس کی خلاف قانون سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیاں چلنے والی اے سی کوسٹر کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے کلرسیداں سے راولپنڈی چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ، دوبیرن کلاں کے درمیان چلنے والی مسافر ٹویوٹا ویگن سروس کا بھی قبلہ درست کیا جائے گا کلر کے ٹرانسپورٹروں کو ازخود کرائے مقرر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس ہفتہ کے روز سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے سی کوسٹر کے مالکان کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس میں گاڑیوں کے بند شیشے نکال کر مینوئل شیشے لگا دیئے گئے ذیادہ گاڑیوں میں اے سی کا کرایہ وصول کرکے اے سی سرے سے چلایا ہی نہیں جاتا اور اس بھرپور شکایت کی مختلف ذرائع سے تصدیق بھی ہو چکی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ پیر کے روز سے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس بھی اے سی کوسٹر کا اے سی بند اور اطراف کا کوئی بھی شیشہ کھلا پایا گیا تو اسی وقت اس گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا۔انہوں نے کلرسیداں میں ویگن سروس کے من مانے کرایوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے منڈی موڑ پیرودھائی کا 250 کلر سے روات اور کلرسیداں سے چوآ خالصہ کا کرایہ 80 روپے کسی صورت قبول نہیں ہے اتھارٹی ٹرانسپورٹروں کو اس لوٹ مار کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔ انہوں نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد کرایہ کی وصولی اور کوسٹر سروس کا اے سی نہ چلنے کی صورت میں بلاتاخیر ان کے دفتر،روات میں موٹرویز پولیس اور کلرسیداں میں سٹی ٹریفک پولیس کو مطلع کریں شکایت پر ہرصورت کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

میرگالہ سرصوبہ شاہ میں معمر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے نکال باہر کرنے پر بیوہ خاتون فریاد لے کر سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گئی

Elderly mother was tortured and thrown out of the house in Mirgala by her own son

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اگست,2022)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں میرگالہ سرصوبہ شاہ میں معمر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے نکال باہر کرنے پر بیوہ خاتون فریاد لے کر سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گئی۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،ناخلف بیٹا ناصر قریشی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق 65 سالہ بزرگ خاتون بیوہ محمد حنیف قریشی نے سی پی او کے دفتر پیش ہو کر شکایت کی کہ وہ بیوہ خاتون ہے کلر سیداں کے گاؤں میرگالہ سرصوبہ شاہ میں اپنے خاوند مرحوم کے گھر رہتی ہے مگر اسے اس کا بیٹا ناصر قریشی اور اس کی اہلیہ سعدیہ بارہا مرتبہ تشدد کرکے گھر سے نکال چکے ہیں میں اس سے قبل کئی بار اسے معاف بھی کر چکی ہوں مگر اس کی مار دھاڑ اور تشدد کا بدستور شکار ہوں۔ میرا کوئی دوسرا ٹھکانہ نہیں پولیس مجھے تحفظ مہیا کرے جس کے فوری بعد کلرسیداں پولیس نے پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے بیوہ کے ناخلف بیٹے ناصر قریشی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔سی پی او راولپنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیوہ خاتون کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اس کے بیٹے سمیت کوئی اسے مار سکتا ہے نہ ہی گھر سے نکال سکتا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button