DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Waheed Ahmad Khan appointed President PTI Tehsil Kahuta and Sardar M Raza as Gen Secretary

راجہ وحید احمد خان تحصیل کہوٹہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر،سردار محمد رضا جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری مقرر نوٹیفکیشن جاری

مٹور (نمائند ہ پوٹھوارڈا ٹ کوم جنجوعہ،13اگست2022)
راجہ وحید احمد خان تحصیل کہوٹہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر،سردار محمد رضا جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری مقرر نوٹیفکیشن جاری کارکنان، ورکرز کو متحد کرنے پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے میں دن رات جدوجہد کرونگا۔ راجہ وحید احمد خان کہوٹہ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ مدر باڈی کی تنظیم مکمل راجہ وحید احمد خان تحصیل صدر کہوٹہ نوٹیفکیشن جاری اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ورکرز نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے راجہ وحید احمد خان کو مبارکباد دی نو منتخب تحصیل صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کو مضبوط منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرونگا ناراض ورکرز کارکنان کو ساتھ لیکر چلوں کا ایک پیج پر اکٹھا کرونگا انشااللہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور کہوٹہ PTI کا گڑھ ثابت ہوگی انھوں نے کہا کہ میں حلقہ این اے ستاون اور دیگر اعلی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیاجبکہ کرنل (ر) ظفر عباسی سنئیر نائب صدر، راجہ محمد سعید سنئیر نائب صدر، راجہ ظیفور ستی سنئیر نائب صدر،راجہ غلام نبی، زاہد اختر ستی، راجہ محمد صدیق، جاوید احمد عباسی، راجہ محمد بشیر ستی، محمد عابد کیانی نائب صدر اسی طرح سردار محمد رضا جنرل سیکرٹری، راجہ سہیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،مرزا عبدالغفور، سکندر ستی، راشد کیانی، راجہ صفدر، راجہ عبدالخالق، راجہ ندیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راجہ امتیاز فائنانس سیکرٹری، راجہ محمد ظہیر جوائنٹ سیکرٹری راجہ پرویز اقبال انفارمیشن سیکرٹری، محمد زبیر ستی، راجہ اخشام ستی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقررہوئے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 13 August 2022) Raja Waheed Ahmad Khan has been appointed President PTI Tehsil Kahuta and Sardar Mohammad Raza as Genral Secretary, notification has been issued. The newly elected tehsil president of PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan said on this occasion that he will play an important role in organizing PTI strongly and we will take the angry workers together and gather them on one page. He said that I am grateful to Constituency and other top leaders who have shown confidence in me while Colonel (Rtd) Zafar Abbasi Senior Vice President, Raja Muhammad Saeed Senior Vice President, Raja Zaifur Satti Senior Vice President, Raja Ghulam Nabi, Zahid Akhtar Satti, Raja Muhammad Siddique, Javed Ahmad Abbasi, Raja Muhammad Bashir Satti, Muhammad Abid Kayani Vice President as well as Sardar Muhammad Raza General Secretary, Raja Sohail Additional General Secretary, Mirza Abdul Ghafoor, Sikandar Satti, Rashid Kayani, Raja Safdar, Raja Abdul Khaliq, Raja Nadeem Deputy General Secretary, Raja Imtiaz Finance Secretary, Raja Muhammad Zaheer Joint Secretary, Raja Parvez Iqbal Information Secretary, Muhammad Zubair Satti, Raja Akhsham Satti Deputy Information Secretary appointed.

راجہ طارق محمود مرتضی کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اہم ملاقات

An important meeting of Raja Tariq Mahmood Murtaza with Punjab Chief Minister Chaudhry Parvez Elahi

مٹور (نمائند ہ پوٹھوارڈا ٹ کوم جنجوعہ،13اگست2022)
سابق چیئرمین RDA و سابق ناظم تحصیل کہوٹہ راہنما PTI راجہ طارق محمود مرتضی کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اہم ملاقات راجہ طارق محمود مرتضی کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سابق چئیرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضی کی اہم ملاقات ہوئی جس پر راجہ طارق محمود مرتضی نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو حلقہ PP7 کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہوٹہ دورے کی دعوت دی جسکو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے قبول کیا اور جلد دورہ کرنے کا کہا جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ راجہ طارق محمود مرتضی کو اہم ذمہ داری بھی دیے جانے کا امکان ہے راجہ طارق محمود مرتضی نے کہا کہ چوہدری پرویز اعلی کو کہوٹہ دورے کی دعوت دی جسکو انھوں نے قبول کیا اور جلد کہوٹہ کا دورہ کریں گے اسکے علاوہ حلقہ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے حل کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے یقین دہانی کروائی۔

پاکستانی قوم کل ملک کا 75 واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منائے گی

The nation of Pakistan will celebrate the country’s 75th Independence Day tomorrow with full national spirit

مٹور (نمائند ہ پوٹھوارڈا ٹ کوم جنجوعہ،13اگست2022)
سینئر رہنماء مسلم لیگ ن عبد المجید مغل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یو اے ای وسر پر ست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم کل ملک کا 75 واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منائے گئی پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہییہ وطن عزیز ہمیں کسی نے تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کیا بلکہ اس کے لیے لاکھوں قربانیا ں دی گئی ہیں لاکھوں ماوں نے اپنے بیٹے،عورتوں نے اپنے خاوند، بھائی اس وطن عزیز کے لیے قربان کیے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے قائداعظم اور ان کی قیادت میں تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رفقا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنائیں گے آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ مملکت کی صفت میں شامل کر یں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button