DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; A peaceful protest was held in front of the Norwegian Parliament by Tehreek Kashmir Norway in Oslo

اوسلو میں تحریک کشمیر ناروے کی جانب سے نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اوسلو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،11اگست2022)—-بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو تین برس مکمل ہونے پر اوسلو میں تحریک کشمیر ناروے کی جانب سے نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے اوسلو کے مختلف مقامات سے سائیکل ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا اور اسکا اختتام پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہوا۔ احتجاجی مظاہر ے کا آغاز قاری محمود الحسن چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اوسلو کے ڈپٹی میئر عبداللہ علیس بیگ، اوسلو میں کلچر اور کھیلوں کے چیئرمین عمر سامی گمال، نارویجن اوورسیز فورم کے چیئرمین اطہر علی، تحریک کشمیر ناروے کے نائب صدر راجہ مقبول حسین، اوسلو سٹی کونسل کے ممبر شعیب سلطان اور تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ عبداللہ علیس بیگ نے تین سال قبل بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے انتہا پسند انہ نظریات کا پرچار کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عمر سامی گمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت پر ایک کمیشن بنایا جائے تاکہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کر رہا ہے۔ راجہ مقبول حسین نے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا، آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔شعیب سلطان نے کہا کہ جموں و کشمیردنیا میں ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کا حل خطے میں امن کی ضمانت ثابت ہو گا۔ تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکریڑی چوہدری رفاقت علی اور میڈیا ایذوائزر ا نعام اللہ سیٹھی نے مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے مرکزی کردار ادا کیا۔مولانا سلیم اللہ علوی نے کشمیر کی آزادی اور دنیا میں امن کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 11 August 2022)—- On the completion of three years of India’s move to end the special status of Occupied Kashmir, a peaceful protest was held in front of the Norwegian Parliament by Tehreek Kashmir Norway in Oslo.

A demonstration was held in which Kashmiris and Pakistanis participated. On this occasion, a bicycle rally was also organized from different places of Oslo to highlight the issue of Kashmir and it ended in front of the Parliament House.

Qari Mehmood Al Hasan Chishti started the protest by reciting the Holy Quran. Abdullah Alis Baig, Deputy Mayor of Oslo, Omar Sami Gamal, Chairman of Culture and Sports in Oslo, Athar Ali, Chairman of Norwegian Overseas Forum, Raja Maqbool Hussain, Vice President of Tehreek Kashmir Norway, Shoaib Sultan, Member of Oslo City Council and President of Tehreek Kashmir Norway. Shah Hussain Kazmi addressed the protest demonstration. Maulana Salimullah Alvi offered special prayers for the freedom of Kashmir and peace in the world.

Show More

Related Articles

Back to top button