مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اگست2022)— پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے کیے جانے والا احتجاج رنگ لے آیا سی ای او اعظم کاشف کو تبدیل کر دیا گیا اساتذہ نے سکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے سی ای او اعظم کاشف کی راولپنڈی تعیناتی پر اور اساتذہ کی گرفتاری کے خلاف سکولوں میں تالہ بند ہڑتال کر اعلان کی گیا تھا جسکی وجہ سے والدین بچے مشکلات کا شکار تھے اور تعلیم کا ضیاع بھی ہو رہا تھا بل آخر اساتذہ کا احتجاج رنگ لایا اور CEO اعظم کاشف کو تبدیل کر دیا گیا اس موقع پر راجہ تیمور اختر نا ئب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی اورراجہ محمد اخلاق سینئررہنما پنجاب ٹیچر یونین کہوٹہ نے کہا کہ ہم تہ دل سے مشکور ہیں میل اساتذہ کرام،فیمیل اساتذہ کرام، ہیڈز، کلرکس۔ کلاس فورز، میڈیا اور سول سوسائٹی کے جنہوں نے ایک کرپٹ بدزبان سی ای او کے ٹرانسفر میں ہماری عملی اور اخلاقی مدد کی۔ ان تمام اساتذہ کا شکریہ جو عملی طور پر احتجاج میں شامل رہے اور ان کا بھی شکریہ جنہوں نے سکولز کو بند کر کے حکومت کو ایک پیغام دیا کہ ہم سب یونین کے ساتھ ہیں اور نا منظور نامنظور اعظم کاشف نا منظور کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خصوصاً فی میل اساتذہ کا شکریہ۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 12 August 2022)— The protest by the Punjab Teachers Union came to fruition. CEO Azam Kashif was replaced. The teachers announced the opening of the schools. A lockout strike was announced in schools against the arrest of teachers, due to which parents and children were suffering and education was also being effected. Finally, teachers protested and CEO Azam Kashif was replaced on this occasion. But Raja Taimur Akhtar, Vice President of Punjab Teachers Union District Rawalpindi and Raja Muhammad Akhlaq Senior Leader of Punjab Teachers Union said that we are deeply grateful to male teachers, female teachers, heads, and clerks. The class fours, media, and civil society helped us practically and morally in the transfer of a corrupt bad mouthed CEO. Thanks to all the teachers who participated in the protest in practice and also thanks to those who shut down the schools to send a message to the government .
لاہور جلسے اور 14 اگست کے دن کو شایانِ شان منانے کے حوالے سے پبلک سیکرٹریٹ کہوٹہ کے دفتر میں ایک میٹنگ
A meeting in the office of Public Secretariat PTI Kahota regarding the 13th August Lahore Jalsa and celebrating the day of 14th August
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اگست2022)— 13 اگست لاہور جلسے اور 14 اگست کے دن کو شایانِ شان منانے کے حوالے سے پبلک سیکرٹریٹ PTI کہوٹہ کے دفتر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سینئر راہنما PTI تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کی میٹنگ میں کہوٹہ شہر سمیت مختلف یونین کونسلز سے آئے کارکنان نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا،کارکنان نے اپنی اپنی یونین کونسل میں ترقیاتی کام جو رکے ہوئے تھے ان پر بریفنگ دی اور مختلف امور زیر بحث رہے،راجہ وحید احمد خان نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک طرف PTI کے وہ کارکنان جو اتحاد کا پیغام دیتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو فالو کرتے ہیں اور دوسری طرف PTI میں بیٹھے گھس بیٹھیے شخصیت پرستی علاقہ پرستی اور برادری ازم کی بات کرتے ہیں جو کہ PTI کے نظریے کی سراسر مخالفت ہے یہ فیصلہ PTI کی اعلیٰ قیادت اور کارکنان نے کرنا ہے کہ عمران خان کے نظریے کے فالورز کون ہیں راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کہ ہم اپنی ضلعی قیادت صوبائی قیادت اور مرکزی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم پارٹی کو تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز وارڈ لیول اور بلاک کوڈ تک منظم کر کے اپنے مخالفین کو یہ پیغام دیں گے کہ PTI کہوٹہ اپنی مرکزی قیادت اور اپنے ایم این اے صداقت علی عباسی کی قیادت میں متحد ہے۔
کہوٹہ،کلر سے2023کا ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان ہو گا
The MPA of 2023 from Kahuta, Kallar will be Colonel Muhammad Shabir Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اگست2022)— نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری عدیل افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ کہوٹہ،کلر سے2023کا ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان ہو گا کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا ہے کرنل محمد شبیر اعوان حلقہ پی پی سیون کی عوام کی پسندید ہ شخصیت وہ حلقے کی عوام کے تمام مساہل سے بخوبی واقف ہیں اپنے حلقے کی عوام کے مساہل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے اور ان کو حل کرا نے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری عدیل افضل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ ہونے والے ضمنی الیکشن کے رزلٹ میں کیا ہو ا رات گے تک کرنل (ر) محمد شبیر اعوان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر رہے تھے مگر اچانک سسٹم کو بند کر کے ایک پولینگ اسٹیشن کا رزلٹ رہ گیا تھا اور دو بجے اعلان کیا گیا کہ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان49ووٹوں سے الیکشن ہار گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کو کس طرع ایک پلان کے تحت ہرایا گیا یہ حلقے کا بچہ بچہ جان گیا ہے انشاء اللہ2023کے جنرل الیکشن میں کرنل (ر) محمد شبیر اعوان حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑھیں گے اور عوام کی ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔
پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے,مولانا قاری عثمان عثمانی
The whole nation is with Pakistan Army, Maulana Qari Usman Usmani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اگست2022)— ممبر ضلعی امن کمیٹی خطیب جامع مسجد مکی معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے دہشتگردوں کو ملک کی زمین بھی قبول نہیں کریگی،شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج،پولیس ورینجرز اور سول سوسائٹی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ملک کے عوام دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی خطیب جامع مسجد مکی معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک فوج کا ادارہ واحد ہے جسے عوام دل وجان سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاک فوج ملک کی سلامتی کیلئے سرحدوں پر اور سرحدوں کے اندر دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،بلوچستان میں سیلاب زدگان کی جان ومال کو محفوظ بنانے اور عوام کو امداد پہنچانے میں ہمیشہ کی طرح پاک فوج کا کردار مثالی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں وافسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،ملک کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمت ہے استحصالی قوتوں کی ملک دشمن سازشوں کو یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا،اداروں کا احترام کرنا ہر محب وطن پر آائینی فرض ہے۔