DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Ashura Day was observed with devotion and respect in Kahuta
کہوٹہ میں یوم عاشور عقیدت و احترم کے ساتھ منایا گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2022)
کہوٹہ میں یوم عاشور عقیدت و احترم کے ساتھ منایا گیا تحصیل بھر کی مساجد میں شہدائے کربلا کے حوالے سے علمائے کرام نے بیان کیا جبکہ گھروں میں نظر نیاز کا بھی اہتما م کیا گیا شہر جگہ جگہ عوام نے پانی کی سبیلیں لگائی ہوئی تھی جبکہ گھر گھر میں شہدائے کربلا کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعاہیں کی گئی اور چاول بھی تقیسم کیے کہوٹہ چھنی بازار میں 9 محرم اور 10محرم الحرام کو قصر آل عمران چھنی بازار میں ہونے والی مجلس اور عزاداری کی گئی ملک کے نامور ذاکرین نے مصائب کربلا بیان کیا علم غازی عباس ؑ اور ذوالجناح بھی نکالی گئی جبکہ عزا زروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر کے شہدائے کربلا کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار اس موقع پر پولیس تھانہ کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے ہر آنے جانے والے کی سخت چیکنگ کی گئی ایم سی کہوٹہ کا عملہ بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کے عملے نے صفائی کے بہترین انتظامات کیے جبکہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ کی ایمبولینس بھی موجود رہی جہاں موجود عملہ عزا زروں کی مرہم پٹی کر تا رہا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 11 August 2022)
In Kahuta, Ashura Day was observed with devotion and respect in the mosques of the whole tehsil. At home, special prayers were offered for the elevation of the martyrs of Karbala and rice was also distributed. On the 9th of Muharram and 10th of Muharram at Qasr Aal Imran in Chani Bazar, the assembly and mourning was held in Chani Bazar. Alam Ghazi Abbas (a.s.) and Zul-Janah were also taken out. The staff of MC Kahota also continued to perform their duties diligently. The staff of MC Kahota made the best cleaning arrangements while the ambulance of THQ Kahuta was also present.
حلقہ پی پی سیون میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی ہدائت پر دی ہیں
Votes have been given to the PML-N candidate in PP7 Constituency on the instructions of Raja Muhammad Zaffar ul Haq
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے حالیہ ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی ہدائت پر دی ہیں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سابق صدر مشرف کے دور میں پارٹی کو مشکل وقت میں سہارا دیا وزارت عظمی کی آفر کو ڈھکرا کر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے وفاکی لاج نبھائی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے تمام کارکن، ورکر کل بھی اپنے قائدین چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق اورسابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ان کے ساتھ ہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی اور قائد عوام میاں محمد نواز شریف عوام کے درمیان موجود ہونگے۔
حضرت بابا چلیاں والی سرکار ؒموہڑہ وینس کنوہاعرس 13اگست2022
Urs Mubarak to take place In Morra Vaince, Kanoha on 13th August
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2022)
حضرت بابا چلیاں والی سرکار ؒموہڑہ وینس کنوہاکے عرس کے سلسلے میں 13اگست2022بروزہفتہ شام5بجے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس،راجہ عدنان محسن اور راجہ تسخیر وینس کے زیر اہتمام (تماچے دار)کبڈی میچ کا انعقاد کیا جار ہا ہے جس کا انعام 6لاکھ روپے اور ٹرافیز ہو نگے میچ میں ملک کے نامورکھلاڑی سہیل انور گوندل اور جاوید جٹو کی ٹیمیں شر کت کریں گئی جبکہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ خرم پرویز،بریسٹر راجہ شاہ رخ پرویز، چیئرمین راجہ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز،راجہ طلال خلیل اور راجہ بابو ظفر اقبال مہمان خصوصی ہونگے۔
ڈیر ہ مشتاق شاہ سٹی میں یوم عاشور عقیدت و احترم کے ساتھ منایا گیا
Ashura Day was celebrated with devotion and respect in Dera Mushtaq Shah City
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2022)
ڈیر ہ مشتاق شاہ سٹی میں یوم عاشور عقیدت و احترم کے ساتھ منایا گیا نجم سپر سٹور پر سبیل بی بی سکینہ ؑاور سبیل شہزادہ علی اصغر ؑ کا خصوصی انتظام کیا گیا نجم سپر سٹورکے مالک معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے لنگر حسینیؑ کا بھی خصوصی انتظام کیا سینکڑوں کی تعداد میں افراد کو لنگر کھلایا گیا اور شہدائے کربلا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر سید نجم الحسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ امام حسینؑ پوری امت کا امام ہے لہٰذا غم حسین ؓ میں پوری امت شامل ہے حق کے لیے جینا اور حق کی خاطرمرنا امام حسین ؓ سے محبت کا بہترین طریقہ ہے، کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی اور حق ہمیشہ کے لیے سربلند ہو گیا ہے اور باطل ہمیشہ کی طرح بینام و بے توقیر ہوا۔ صبر، جدوجہد اور ایثار و قربانی درس کربلا ہے جس ایک مومن کو اپنے کردار کے لازمی جز بنانا چاہیے۔