کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اگست,2022)—اتوار کے روز کلرسیداں کے قریب بٹاہڑی اور چوآ خالصہ میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے آج بروز پیر چوآخالصہ سے چار جلوسوں کے علاوہ پیر گراٹہ سیداں،دھمالی، اور سکوٹ سے بھی جلوس علم برآمدہوں گے۔تفصیلات کے مطابق دن کے وقت کلر سیداں کی نواحی بستی بٹاہڑی سے غلام عباس کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی بٹاہڑی میں اختتام پذیر ہوا جبکہ چوآ خالصہ میں شیخ کلب عباس جعفری کے گھر سے جلوس مہندی برآمد ہوا جو دربار حسینی چوآ خالصہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ آج بروز پیر کلرسیداں کے پانچ قصبات سے جلوس علم برآمد ہوں گے۔دن گیارہ بجے چوآخالصہ میں سید قربان حسین شاہ اور سید صارم حسین شاہ کے گھروں سے جلوس علم برآمد ہوں گے جو دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔رات گئے محبوب علی شاہ کالونی اور حیدری کالونی سے بھی جلوس علم برآمدہوں گے جو سحری کے وقت دربار حسینی چوآ خالصہ اختتام پزیر ہوں گے۔دن تین بجے پیر گراٹہ سیداں میں مظہر حسین کے گھر سے جلوس برآمد ہو گا جو امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔ شب آٹھ بجے دھمالی سے جلوس برآمد ہو گر دربار حسینی دھمالی میں اختتام پزیر ہوگا، سکوٹ میں شب گیارہ بجے جلوس علم برآمد ہو گا جو امام بارگاہ قصرآل عمران میں اختتام پزیر ہو گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, August 2022) – On Sunday, mourning processions took place in Batahari and Choa Khalsa near Kallar Syedan, apart from four processions from Choa Khalsa today Monday, Pir Grata Saydan, Dhamali, and Skot also will take place. According to the details, during the day, a procession took place from the house of Ghulam Abbas from Batahari, a suburb of Kallar Syedan, which passed through the designated routes and ended at Darbar Hussaini Batahari, while Sheikh Kalb Abbas Jafari in Choa Khalsa. Mehendi procession was carried out from the house of Darbar Hussaini Choa Khalsa and it ended by reaching Darbar Hussaini Choa Khalsa. Today, Monday, Alam procession will be carried out from five towns of Kallar Syedan. Late at night, processions of will also come from Mahboob Ali Shah Colony and Haidari Colony, which will end at Darbar Hussaini Choa Khalsa. A procession will take place from the house of Mazhar Hussain, which will end by reaching Imam Bargah Qasr Bani Hashim At 8 o’clock in night, the procession will leave Dhamali and end at Darbar Hussaini Dhamali.
مقامی نوجوان تاجر شیخ مثیم تمار کربلا میں روضہ مولا حضرت غازی عباس علمدارپر خادم کی حثیت سے پرسہ دینے کے لیے عراق روانہ ہو گئے
A local young businessman, Shaikh Musaim Tamar, left for Iraq as a servant at the Mausoleum of Maula Hazrat Ghazi Abbas Alamdar in Karbala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اگست,2022)—مقامی نوجوان تاجر شیخ مثیم تمار کربلا میں روضہ مولا حضرت غازی عباس علمدارپر خادم کی حثیت سے پرسہ دینے کے لیے عراق روانہ ہو گئے ہیں۔ان کا تعلق چوآخالصہ سے ہے جن کا گزشتہ برس حضرت غازی عباس علمدار کے روضہ پر بحیثیت خادم تقرری ہوئی تھی یہ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کے بھانجے بھی ہیں۔
کلرسیداں میں کنکورڈیا کالج کی افتتاحی تقریب
Inauguration Ceremony of Concordia College
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اگست,2022)—معروف عالم دین علامہ مفتی محمد اکبر اویسی نے کہا ہے کہ معرکہ کربلا کے موقع پر عذاب کا نہ اترنا رحمت خداوندی نے روکا یہی نبی ﷺکا فیضان ہے نبیﷺ کی بعثت سے کرہ ارض پر عذاب کا اترنا بند ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں کنکورڈیا کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا روز محشر انصاف طلب کریں گے اور اس کے عوض امت رسول کی شفاعت مانگیں گے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی معرفت کے لیئے علی علیہ اسلام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔آل رسول ﷺکی محبت میں مرنے والے کو بھی مقام شہادت ملتا ہے۔ نبی ﷺ کے کندھوں کی سواری کا شرف بھی حسین کو ہی ملا یہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہوں گے حسین فاتح عشق ہیں۔پرنسپل ادارہ محمد طارق اعوان نے کہا کہ کنکورڈیا کالج بیکن ہاؤس کا ذیلی ادارہ ہے کلر میں اس کے قیام سے تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا ہو گا کلاسیں 15 ستمبر سے شروع ہوں گی۔کنکورڈیا روائتی تعلیم عام کر رھا ہے 150 سے زیادہ اس ادارے کی برانچیں قائم ہیں بچوں کو کامیاب انسان بنائیں گے ہم اپنے بچوں کو خود پڑھائیں گے انہیں شام کی ٹیوشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے کلرسیداں میں اسکالر شپ کے لیئے پچاس نشستیں مختص کی ہیں ہونہار طلبہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔
پوٹھوارکے ماحول میں خواتین اساتذہ کا احتجاج میں شریک ہونا کوئی عام بات نہیں ہے۔انجینئر قمراسلام راجہ
It is not common for women teachers to participate in protests in Pothwar environment. Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اگست,2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے راولپنڈی کے سیاستدانوں اور وکلا سمیت تمام مکاتب فکر کے دوستوں سے گذارش ہے کہ آج ہمارے ہزاروں سرکاری و پرائیویٹ خواتین اور مرد اساتذہ سڑکوں پر ہیں۔ یہ وہ ہیں جنھوں نے ہم سب کو اپنی انگلی رکھ کر پڑھنا اور قلم پکڑ کر لکھنا سکھایا، آپ آج ڈاکٹر،انجینئر،افسر،تاجر جو کچھ بھی ہیں انہی کے طفیل ہیں۔ آپ سب قوم کے ان معماروں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں، یہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں مانگ رہے،اضافی چھٹیاں بھی نہیں مانگ رہے صرف اپنے لیئے ایک پرسکون علمی ماحول مانگ رہے ہیں اور راولپنڈی میں تیسری مرتبہ تعینات ہونے والے ایک ایسے کرپٹ افسر سے نجات مانگ رہے ہیں جس کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ پوٹھوہار کے ماحول میں خواتین اساتذہ کا احتجاج میں شریک ہونا کوئی عام بات نہیں ہے۔پوٹھوار کی ہماری بہنیں اور بیٹیاں اگر اذیت میں ہیں تو اس کی کچھ وجوہات ہیں اور کچھ سیاسی لوگ ایک مشہور زمانہ بدنام کی حمایت میں ہیں تو اس کی بھی کچھ وجوہات ہوں گی۔ یہ اس معاشرے اور اس سماج پر استاد کا حق ہے کہ اس کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں تمام صاحب الرائے طبقات اور بالخصوص نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ سیاسی جماعت سے باہر آ کر میرے ان الفاظ کے ساتھ ہم آواز ہو کر کہیں ” استاد کو عزت دو”۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اگست,2022)—پیپلزپارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی کی والدہ کو ڈھوک بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں محمود شوکت بھٹی،محمد افضل کھوکھر،چوہدری ظہیر محمود،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ضیارب منہاس،ہارون ہاشمی، قمر ایاز،ذین العابدین،شیخ حسن سرائیکی،نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری تنویر اختر شیرازی،عاصم مختار مغل،چوہدری اشفاق،عابد زاہدی،الحاج غلام ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اگست,2022)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے معروف نعت خواں طارق عزیز چشتی کے گھر جا کر کواحقین سے ان کے اچانگ وفات کر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔