DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Usman Ali of Nandna Jatal sentenced to 22years for child pornography and blackmail
نندنہ جٹال چوکپنڈوری, پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے نوجوان ملزم کو سزا سنا دی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—کلر سیداں پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے نوجوان ملزم کو سزا سنا دی،ملزم عثمان علی سکنہ نندنہ جٹال چوکپنڈوری کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے سنائی۔واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزاسنائی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی لیگل وانوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 07, August, 2022)- Effective investigation of Kallar Syedan police, the honorable court sentenced the young accused who blackmailed a child by making an indecent video, accused Usman Ali of Nandana Jatal. Chauk Pindori was sentenced to a total of 22 years in prison and a fine of 22 lakh rupees by District and Sessions Judge Muhammad Tanveer Akbar. The case of the incident was registered in the year 2021 in Kallar Syedan police station on the complaint of the victim’s father. The Kallar Syeddan police charged the accused with solid evidence, in view of which the honorable court sentenced the accused. SSP Investigation Ghazanfar Ali Shah while praising the legal and investigation teams said that the Rawalpindi police rape of women and children is a zero-tolerance policy and is being followed.
الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں تشکیل دے دیں
The Election Commission has created new constituencies
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں تشکیل دے دیں،قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کو واپس این اے 51 مری اور قانون گو حلقہ ساگری کو این اے 52 گوجرخان میں شامل کردیا گیا۔چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخاب سے ساگری قانون گوئی اور کلرسیداں کی تین یونین کونسلیں بھی باہر کردی گئیں۔اسی طرح سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں موجود کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی چھ یوسیز کو مری سے منسلک کردیا گیا اس طرح شاہد خاقان عباسی اور صداقت علی عباسی کے حلقہ سے قانون گو حلقہ ساگری کو نکال کر گوجرخان سے منسلک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب کو الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں جاری کردی ہیں یاد رہے کہ چند ماہ قبل معروف مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ کئی دھائیوں سے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ مری کے حلقے میں شامل تھا اسے گزشتہ الیکشن میں گوجرخان میں شامل کرکے ذیادتی کی گئی اسے واپس مری سے منسلک کیا جائے۔چیف الیکشن کمیشنر نے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کو گوجرخان سے الگ کرکے این اے 51 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ سے منسلک کردیا۔اب این اے 52 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں تحصیلوں پر مشتمل کو گا جبکہ قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے الگ کرکے این اے 52 گوجرخان سے منسلک کردیا گیا جبکہ چوہدری نثار علی خان کا حلقہ اب مورگاہ کوٹھہ کلاں دھمیال گورکھپور اڈیالہ چونترہ چکری اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہو گا۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے صوبائی حلقہ بندیوں میں ایک بار پھر کلرسیداں کو دو حصوں میں تقسیم کرکے اس کی مرکزیت کو ختم کردیا ہے۔ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو قومی اسمبلی میں گوجرخان سے الگ کرکے مری میں اور صوبائی نشست پر اس کے سات پٹوار سرکلز دھمالی،کنوہا،ٹکال،چوآخالصہ،منیاندہ،پنڈورہ ہردو اور سموٹ کو گوجرخاں کی نشست سے منسلک کردیا گیا اس طرح نئی حلقہ بندیوں میں ہیوی ویٹ امیدواروں کے حلقے بھی بدل گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ کی اپنی یوسی گف(کلرسیداں)پی پی دس سے پی پی سات کہوٹہ میں شامل کردی گئی،پی ٹی آئی کے رہنما کرنل شبیر اعوان،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود اور ٹی ایل پی کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال اب کلر سیداں کہوٹہ سے الگ کرکے گوجرخان کی صوبائی نشست میں شامل کر دیئے گئے جبکہ چوہدری نثار علی خان کا حلقہ اب مورگاہ کوٹھہ کلاں دھمیال گورکھپور اڈیالہ چونترہ چکری اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہو گا اور ان کے صوبائی حلقہ سے کلرسیداں کی تین اور ساگری قانون گوئی کو نکال دیا گیا البتہ بسالی اور ملحقہ علاقے بدستور اسی حلقہ میں شامل رہیں گے۔
راجہ خرم پرویز کا جبہ دھمالی میں ایک اجتماع سے خطاب
Raja Khurram Parvez’s address to a gathering in Jabba Dhamali
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے کہا کہ ملک میں آئین دستور جمہوریت اور شخصی آزادیوں کے لئے سب سے ذیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں ہم نے ہمیشہ اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے گاؤں جبہ دھمالی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق کونسلر ملک محمد رفیق،ملک جھنڈا اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔راجہ خرم پرویز نے کہا کہ ہم نے عوامی اقتدار کو مضبوط بنانے کے لیئے اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو با اختیار بنایا ہم نے گلگت بلتستان اور پختون خیر خواہ کو اس کی شناخت دی۔راجہ شاہ رخ پرویز نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد بلاامتیاز لوگوں کی خدمت ہے راجہ پرویز اشرف قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔تقریب سے سابق ناظم الحاج غلام ظہیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔
چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی کو فتح جنگ تبدیل کرکے مخدوم احمد بلال کو کلرسیداں کا نیا چیف آفیسر تعینات کیا گیا
Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar Nowshahi transferred to Fateh Jang and Makhdoom Ahmad Bilal is appointed as the new Chief Officer of Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—کلرسیداں انتظامیہ میں تبدیلیاں،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی کو فتح جنگ تبدیل کرکے مخدوم احمد بلال کو کلرسیداں کا نیا چیف آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلرسیداں کے تحصیلدار راجہ عامر مسعود کا تبادلہ بھی فح جنگ کردیا گیا فتح جنگ سے محمد سعید نوازکو تبدیل کرکے تحصیلدار جنڈ تعنیات کیا گیا ہے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے محرر قاضی امجد محبوب کو سیاسی بنیادوں پر مری تبدیل کردیا گیا پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی انہیں حکومت ملتے ہی کلر سے راولپنڈی تبدیل کردیا تھا جو بعد ازاں پھر کلر پہنچ گئے تھے۔حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمایت کی تھی جس کی پاداش میں انہیں مری تبدیل کردیا گیا۔قاضی امجد محبوب نے کہا کہ لوگ بھاری رقم خرچ کرکے مری جاتے ہیں مجھے پی ٹی آئی نے مفت میں مری ٹرانسفر کیا ہے میری سروس کے صرف چھ ماہ باقی ہیں ادہر بلدیہ کلر کے سب انجینئر حسنین کا تبادلہ بھی مری کردیا گیا۔
سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں منتقل کرکے سرکاری رقوم کا حساب لیا جائے۔ر صوبیدار میجر عبدالرزاق
Sub-engineer and contractor should be arrested and transferred to Adiala Jail to account for the government funds, Subaidar Major Abdul Razaq
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—مسلم لیگ چوآ خالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ چند برس قبل سہوٹ بگیال روڈ پر بھاری لاگت سے تعمیر کی جانے والی پلی کے چھت کی حالیہ بارشوں میں منہدم ہو جانے کی فوری تحقیقات کی جائے اور اس سے قبل متعلقہ محکمہ کے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں منتقل کرکے سرکاری رقوم کا حساب لیا جائے۔
نصیر اختر بھٹی کی والدہ محترمہ نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Naseer Akhtar Bhatti’s mother passed away at the age of ninety years
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—پیپلز پارٹی کلر سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی کی والدہ محترمہ نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آج بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے ڈھوک بھٹیاں نزد گورنمنٹ کالج گوجرخان روڈ ادا کی جائے گی۔
چوہدری انتظارعلی کی والدہ کھندوٹ نلہ مسلماناں میں سپرد خاک
Mother of Ch intezar Ali passed away in Khandot, Nala Musalmana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—چوہدری انتظارعلی کی والدہ کھندوٹ نلہ مسلماناں میں سپرد خاک۔نماز جنازہ میں تحصیلدار (ر)راجہ عبدالحمید، سابق ناظمین کیپٹن (ر) محمد اشرف اور حاجی غلام ظہیر،صوفی حنیف راجہ، ملک بشارت،ارشد بھٹی،راجہ اصغر،راجہ ظفر، اصغر کیانی،حافظ منور حسین،ماسٹر شبیر،حاجی رشید، نمبردار مشتاق،چوہدری سجاد علی،چوہدری گلتاسب،محبوب بھٹی اور سیاسی و سماجی حلقوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
برطانیہ کے شہر نارتھمپٹن میں مقیم سہوٹ بگیال کے عبدالرشید بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Abdul Rashid Bhatti of Northampton, UK passed away in Sahot Baghyal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اگست,2022)—برطانیہ کے شہر نارتھمپٹن میں مقیم سہوٹ بگیال کے عبدالرشید بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ سہوٹ بگیال میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی یاد رہے کہ عبدالرشید بھٹی آج کل لیسٹر سے آنے والے اخلاق حسین بھٹی کے فرزند تیمور اخلاق بھٹی کی شادی کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے تھے