DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Waheed Akhtar Qureshi returned home safely after performing Hajj

وحید اختر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بخیریت وطن واپس پہنچ گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اگست2022)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے چھوٹے بھائی وحید اختر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بخیریت وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے چھوٹے بھائی وحید اختر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ سے گذشتہ روز بخیریت وطن واپس پہنچ گئے اہر پورٹ پر سے ان کو ان کے بھائیوں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، اختر قریشی،وسیم قریشی اور خاندان کے دیگر افراد عزیز و اقارب نے پر تباک استقبال کیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے کثیر تعداد میں قریبی ساتھیوں، دوستوں نے وحید اختر قریشی کو حج کی ادائیگی پر مبارکبادپیش کی اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت درجہء قبولیت عطا فرمائیں آمین

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7th August 2022)
Dr. Muhammad Arif Qureshi’s younger brother Waheed Akhtar Qureshi returned home safely after performing the Hajj. After performing Hajj, he returned home safely from Makkah and Madinah. He was welcomed by his brothers Dr. Muhammad Arif Qureshi, Akhtar Qureshi, Waseem Qureshi, and other family members. A large number of close associates and friends of Muhammad Arif Qureshi have congratulated Waheed Akhtar Qureshi on performing Hajj.

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اگست2022)
مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر رہنماء و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن عبدالمجید مغل سرپرست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ سانحہ ہیلی کاپٹر،ہر آنکھ اشکبار،قوم سوگوارہے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیا ہے اور انکی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا یہ حادثہ بڑا قومی سانحہ ہے قوم ان بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و عوام کی جان مال کی حفاظت کیلیے اپنی جانوں کو قربان کردیا بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی گہرے دکھ اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی و مال کا نقصان ہوا اور فصلوں، مکانوں وغیرہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ کی جانب توجہ دیں اور توبہ استغفار کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button