Kahuta; Punjab Teachers Union and government teachers protest outside the Kahuta Assistant Commissioner’s office.
نائب صدر پی ٹی یوضلع راولپنڈی راجہ تیمور اخترکی قیادت میں پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور سرکاری اساتذہ کاکہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2022) نائب صدر پی ٹی یوضلع راولپنڈی راجہ تیمور اخترکی قیادت میں پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور سرکاری اساتذہ کاکہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرپٹ سی او اعظم کاشف کی تبدیلی اور گزشتہ روز راولپنڈی ہونے والے احتجاج میں پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کی جبکہ سی او اعظم کاشف نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے گئے کہوٹہ کے 96 فیصد گرلز و بوائز گورنمنٹ سکول بند دفاتر میں تالے اورمٹور چوک سے اے سی آفس تک ریلی اور دھرنا دیا گیا ریلی کے شرکاء نے اعظم کاشف نامنظور۔کرپٹ سی ای او نامنظور کے فلک شگاف نعرے مارے گے۔ایپکا و ٹیچر یونین کے رھمناوں نے آج مورخہ 6اگست کو بنی گالا جانے کے لیے شرکا کو آگاہ کیا۔ بروز ہفتہ بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ ہمارے اساتذہ کی رہائی اور سی او راولپنڈی کی تبدیلی تک سکولوں میں تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے پنجاب بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی سی او کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ کہوٹہ اے سی آفس کے باہر میل فی میل اساتذہ اور پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نائب صدر PTU ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر، راجہ اشراق، فصیل قدرت اللہ، راجہ مسعود،عاطف ستی، ہمایوں کیانی، سدرہ جبین، اشتیاق احمد، ناصر شہزاد کہا کہ راولپنڈی میں کرپٹ سی او کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس گردی کی گئی اور ہماری معزز اساتذہ پر تشدد کیا گیا اور گرفتار بھی کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بروز ہفتہ بنی گالہ میں احتجاج مظاہرہ کریں گے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو یونین کی کال پر احتجاج کے لیے باہر نکلے کرپٹ نا اہل سی او کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ سی او کی تبدیلی، اساتذہ کی رہائی تک سکولوں میں تالہ بند اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مرد و خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کرپٹ نا اہل سی او اعظم کشف نا منظور نا منظور کے نعرے جبکہ پولیس گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے گئے یاد رہے کہ کہوٹہ کے 96 فیصد گرلز و بوائز گورنمنٹ سکول بند دفاتر میں تالے اورمٹور چوک سے اے سی آفس تک ریلی اور دھرنا دیا گیا ریلی کے شرکاء نے اعظم کاشف نامنظور۔کرپٹ سی ای او نامنظور کے فلک شگاف نعرے مارے گے۔ایپکا و ٹیچر یونین کے رھمناوں نے آج مورخہ 6 اگست کو بنی گالا جانے کے لیے شرکا کو آگاہ کیا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 6 August 2022) Under the leadership of Vice President PTU District Rawalpindi Raja Taimur Akhtar, officials of the Punjab Teachers Union and government teachers protested outside the Kahuta Assistant Commissioner’s office against the change of the corrupt CO Azam Kashif and the police torture and arrest in the protest held in Rawalpindi yesterday. Leaders of APCA and teachers union informed the participants to go to Bani Gala on 6th August today. On Saturday, we will hold a protest in Bani Gala, while announcing a lock-down and pen-leaving strike in schools until the release of our teachers and the change of CO Rawalpindi. A protest was held against the appointment of CO while outside the Kahuta AC office. On this occasion, Vice President PTU District Rawalpindi Raja Taimur Akhtar, Raja Ashraq, Faseel Qudratullah, Raja Masood, Atif Satti, Humayun Kayani, Sidra Jabeen, Ishtiaq Ahmed, Nasir Shahzad said that during the protest against the appointment of corrupt CO in Rawalpindi, police brutality was done and our respected teachers were tortured and arrested. He said that they will hold a protest in Bani Gala on Saturday. They salute the teachers who came out to protest on the call of the union. The corrupt and incompetent CO is being imposed on us. While a large number of male and female teachers participated on this occasion and chanted slogans of corrupt incompetent CO Azam Kashf na Manzoor na Manzoor. It should be remembered that 96 percent of Kahuta’s girls’ and boys government school offices were locked and a rally and dharna was held from Mator Chowk to AC office. Leaders of EPCA and Teachers Union informed the participants to go to Bani Gala today on August 6.
الیکشن کمیشن کی جانبداری کے خلاف کہوٹہ سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک ریلی
A rally of Pakistan Tehreek-e-Insaaf workers from Kahuta against the bias of the Election Commission
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2022) الیکشن کمیشن کی جانبداری کے خلاف کہوٹہ سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک ریلی سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوئی کارکنان پہلے مستعفیٰ MNA صداقت علی عباسی کے دفتر گئے جہاں سے مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے آئے کارکنان سے صداقت علی عباسی نے خطاب کیا اور وہاں سے صداقت علی عباسی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ایف 9 پارک گئے جہاں پر کارکنان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ا س موقع پر سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم عمران خان کی جدوجہد کا مقصد اپنی ذات کی بجائے ملک اور عوام کو گھمبیر چیلنجز سے چھٹکارا دلا کر خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے، واضح پالیسی اور درست سمت نہ ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر معیشت سست روی کا شکار ہو چکی ہے، اگرملک کی معیشت کو بچانا ہے تو صاف اور شفا ف انتخابات کے ذریعے فریش مینڈیٹ کو آنے دیا جائے۔ عمران خان نے اپنے عزم کی وجہ سے پہلے بھی بڑی بڑی رکاوٹوں کو عبور کیا ہے انشاء اللہ عمران خان عوام کی طاقت سے دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے اور ملک کے تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گئی۔
سیکرٹری یوسی بیور سید شہزاد حسین شاہ کے زیر اہتمام 5 اگست کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ” یوم استحصال ” کے نام سے ریلی نکالی گئی
Organized by Secretary UC Beaver, Syed Shehzad Hussain Shah, a rally was held in the name of “Exploitation Day” to stand in solidarity with our Kashmiri brothers on the occasion of August 5
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2022) سیکرٹری یوسی بیور سید شہزاد حسین شاہ کے زیر اہتمام 5 اگست کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ” یوم استحصال ” کے نام سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سیکرٹری یوسی بیور سید شہزاد حسین شاہ نے کی جبکہ ریلی میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی ریلی میں موجود شرکاء نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کا پیغام دینے والی تنظیمں اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کیو ں نظر نہیں آ رہے جو ظلم و بربریت انڈیا نے مظلوم کشمیرویوں پر کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے کشمیری بھائیوں کے حصولے بلند و بالا پہاڑوں کی طرح بلند آسمان سے باتیں کر رہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنیں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2022) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء راجہ شکیل کیانی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ سانحہ ہیلی کاپٹر،ہر آنکھ اشکبار،قوم سوگوارہے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیا ہے اور انکی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا یہ حادثہ بڑا قومی سانحہ ہے قوم ان بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و عوام کی جان مال کی حفاظت کیلیے اپنی جانوں کو قربان کردیا بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی گہرے دکھ اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی و مال کا نقصان ہوا اور فصلوں، مکانوں وغیرہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ کی جانب توجہ دیں اور توبہ استغفار کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں آمین۔
میدان کربلاء میں حق و باطل کافلسفے واضح ہوا
The philosophy of right and wrong became clear in the field of Karbala
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2022) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میدان کربلاء میں حق و باطل کافلسفے واضح ہواکربلا کے میدان میں حق و باطل کے فلسفے کو واضح اور صاف طور پر پیش کیا گیا اور اصحاب حسینی ؑ نے باطل نظام و نظریئے کے خلاف عظیم جہاد کے ذریعے یزیدی فکر کو ہمیشہ کیلئے نابود کیا۔جبکہ کربلاء کے میدان میں ایک مختصر سا لشکر اپنے سے کئی گناء بڑے لشکر سے ٹکرایا اور اس جنگ میں اسلام دشمن قوتوں کو شکست فاش ہوئی اور خانوادہ رسالت ﷺ کے جوانوں نے میدان کربلاء میں وہ کارنامے اور جرات کے فلسفے کو پیش کیا جسکو دیکھ کر پوری دنیا دنگ رہ گئی ان مجاہدین نے فتنہ و فساد اور اسلام و خدا کی دشمنی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا اور جن قوتوں نے اسلام سے انحراف کیا ان کے چہروں کو بے نقاب کیا اور واضح کیا کہ اسلام پر مر مٹنے کا جذبہ مسلمانوں میں آج بھی موجود ہے۔