روات ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،05،اگست,2022) پیر ودھائی روڈ پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خاتمے کے بعد ڈی اور سی کلاس ٹرانسپورٹ اڈے بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بیس سال سے قائم سات اڈے ختم کیے گئے۔ ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نیو موٹر ٹرانسپورٹ،ایم ایس لقمان ٹریول،نیشنل ٹرانسپورٹ ویز، ڈان کوچ،نیو دربار ٹریول، آفریدی ٹریول اور ایک نامعلوم اڈے کے خلاف ایف آئی آر دی گئی۔ ادھر پانچ منظور شدہ ڈی اور سی کلاس سٹینڈکو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اڈوں میں دو 1995، ایک 1999، ایک 2003اور ایک 2004سے کام کررہا ہے جن میں سیف وے ٹریول سروس،پاکیزہ ٹریول، کرسٹل لائنز، نیو شاہین ٹریول اور نیو دربار ٹریول شامل ہیں۔ پیر ودھائی روڈ کو ہر قسم کے نجی اڈوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Rawat ; (Pothwar.com, 05, August, 2022) After the elimination of illegal transport bases on Pirwadhai Road, it has been decided to eliminate D and C class transport bases as well. Seven bases established for twenty years have been eliminated. FIRs were registered against transport bases. According to sources, an FIR was filed against New Motor Transport, MS Luqman Travel, National Transport Ways, Don Coach, New Durbar Travel, Afridi Travel and an unknown base. Meanwhile, it has also been decided to abolish five approved D and C class stands. Among these bases, two operating since 1995, one in 1999, one in 2003 and one in 2004, they include Safeway Travel Service, Pakeeza Travel, Crystal Lines, New Shaheen Travel and New Durbar Travel. It has been decided to clear Pirwadhai Road from all kinds of private bases.