DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Renowned naat khwan Tariq Aziz Chishti passed away in village Porana Saroha
معروف نعت خوان طارق عزیز چشتی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب پرانا سروھا میں ادا کی گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—معروف نعت خوان طارق عزیز چشتی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب پرانا سروھا میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،علامہ محمد اقبال قریشی،راجہ ازرم حمید سیالوی،علامہ غلام مصطفی سیالوی،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،حافظ یاسین لنگڑیال،عاطف اعجاز بٹ،مولانا نور عالم،راجہ ندیم احمد،چوہدری ظہیر محمود،شیخ حسن ریاض،شیخ اشتیاق،راجہ ظفر محمود،رعاطف اعجاز بٹ،زین العابدین عباس،جنید بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،عرفان فانی،خان امجد،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری توقیر اسلم،ملک محمد فیاض،خالد بزمی،چوہدری سعید ڈاورہ، چوہدری بشارت حسین،سید حامد علی شاہ،سردار وسیم،ماسٹر محمد ظہیر،مسعود بھٹی،سید جنید عباس شاہ،راجہ طارق سلیم،حافظ کامران حشر،وقاص کاشی کے علاؤہ علمائے کرام نعت خوان حضرات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, August 2022)- Renowned Naat Khan Tariq Aziz Chishti passed away. The funeral prayer was offered at Porana Saroha near Kallar Syedan, in which Muslim League-N Member Punjab Assembly Raja Sagheer. Ahmed, Allama Muhammad Iqbal Qureshi, Raja Azram Hameed Sialvi, Allama Ghulam Mustafa Sialvi, Hafiz Mansoor Zahoor Langriyal, Hafiz Yasin Langriyal, Atif Ejaz Butt, Maulana Noor Alam, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Zaheer Mehmood, Sheikh Hasan Riaz, Sheikh Ishtiaq, Raja Zafar Mehmood, Ratif Ijaz Butt, Zainul Abedin Abbas, Junaid Bhatti, Subidar Ghulam Rabbani, Irfan Fani, Khan Amjad, Sheikh Sulaiman Shamsi, Chaudhry Toqeer Aslam, Malik Muhammad Fayyaz, Khalid Bazmi, Chaudhry Saeed Dawra, Chaudhry Basharat Hussain, Syed Hamid Ali. Shah, Sardar Waseem, Master Muhammad Zaheer, Masood Bhatti, Syed Junaid Abbas Shah, Raja Tariq Saleem, Hafiz Kamran Hashar, Waqas Kashi, besides the scholars, Naat Khawan, and dignitaries of the region participated in large numbers.
اکرام اللہ کلرسیداں کے پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا
Ikram ullah drowned in Phalina Dam of Kallar Syeddan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—18سالہ نوجوان اکرام اللہ کلرسیداں کے پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم تحصیل انچارج حارث فاروق کی زیر نگرانی جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو نکال کر 16 منٹ تک CPR جاری رہا لیکن نوجوان کی سانسیں بحال نہیں ہو سکیں نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ ولد میر سلام عمر 18 سال کوہاٹ کا رہائشی تھا لواحقین کے مطابق وہ دن کے وقت نہانے کے لیئے پھلینہ ڈیم پر گیا تھا جہاں وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے ریٹائرڈ پی ٹی آئی باغ علی انتقال کر گئے
Retired PTI teacher Bagh Ali of Government Higher Secondary School Choa Khalsa passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے ریٹائرڈ پی ٹی آئی باغ علی انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ شہر میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود،راجہ وحید یونس ستی ایڈوکیٹ، سید راحت علی شاہ،شیخ کلب عباس جعفری،شیخ سعید احمد،ایم اسحاق حیدری، راجہ عمیر کیانی،بابو نور الہی نوری لنگڑیال، قاضی سہیل افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں اور گردونواح میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے سے جانوروں کی کثیر تعداد میں ہلاکتیں جاری ہیں
A large number of animals are dying due to the outbreak of lumpy skin disease in and around Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے سے جانوروں کی کثیر تعداد میں ہلاکتیں جاری ہیں اور محکمہ امور حیوانات وبا کی شدت میں بھی ستو پی کر سویا ہوا ہے یہ کسی کی مدد کے لیئے پہنچ رھا ہے نہ ہی کسی کو کوئی مشورہ دے رہا ہے اس کے پاس ویکسین نام کی کوئی شے بھی نہیں ہے زمیندار اپنے طور پر جانوروں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں اس کے باوجود مویشیوں کی ہلاکت کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رھا موہڑہ دھیال تل خالصہ سمیت دیگر دیہات میں لمپی سکن کی وبا میں پوری شدت کے ساتھ تیزی آ رہی ہے مگر اس سارے عمل میں کلرسیداں میں محکمہ امور حیوانات کی کارکردگی سفر بلکہ شرمناک حدوں کو چھو رہی ہے اس دارے کا یہاں کے زمینداروں کو کوئی فایدہ بھی نہیں پہنچ رھا زمینداروں نے موجودہ صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشہ جاوید کا ڈینگی کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان۔
Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed announced emergency measures for dengue protection
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشہ جاوید کا ڈینگی کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان۔انہوں نے محکمہ صحت،تعلیم اورلوکل گورنمنٹ کی ایک ہنگامی میٹنگ ڈینگی سے تحفظ کے سلسلہ میں کال کی اور ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر کے حوالے سے محکمہ جات کی سابقہ کارکردگی سنی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا. جس میں ڈینگی بچاؤ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز اور متعلقہ جگہیں سربمہر کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی آگاہی کے لیے رواں ہفتہ سے محکمہ جات کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔ یاد رہے کہ اب تک ڈینگی بچاؤ ہدایات کی خلاف ورزی پر 21 افراد کو ہزاروں روپے کے جرمانہ جات اور کل 4 ایف آئی آرز بھی درج کرائی جا چکی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تحصیل بھر کو ڈینگی فری قرار دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ اس بابت کسی بھی ادارے یا شعبے کی کسی کوتاہی غفلت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کلرسیداں میں سستے آٹے کی فراہمی مکمل بند ہونے سے نادار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے
People are facing severe difficulties due to shortage of flour supply in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے بعد سے کلرسیداں میں سستے آٹے کی فراہمی مکمل بند ہونے سے نادار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے مقامی تاجر نصیر اختر بھٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں میں 490 روپے میں دس کلو آٹا روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہوتا ہے فلور ملز کی جانب سے کلرسیداں میں سستے آٹے کی فراہمی پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے ساتھ ہی بند کردی گئی جس سے دیہات سے لوگ سارا آٹا خریدنے روزانہ کلرسیداں آتے ہیں اور سارا دن منتظر رہنے کے بعد شام کو کھلی مارکیٹ سے دو کلو آٹا خرید کر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں یہ صورتحال غریب اور کم آمدنی والوں کے لیئے بڑی ہی تکلیف دہ ہے انہوں نے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی سے مطالبہ کیا کہ وہ کلرسیداں سمیت تمام علاقوں میں سستے آٹے کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں۔
سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی کورونا میں مبتلا ہو گئے
Former Chairman UC Narh Bilal Yamin Satti has contracted Corona and is admitted in hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اگست,2022)—سابق صوبائی وزیر محمد یامین ستی کے فرزند سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی کورونا میں مبتلا ہو گئے طبیعت ذیادہ خراب ہونے پر انہیں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں کرنٹائن میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔