Kahuta; Muharram Peace March of Rawalpindi Police and District Peace Committee arrive in Kahuta
سی پی اوراولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس اور ضلعی امن کمیٹی کا محرم الحرام امن مارچ کہوٹہ پہنچ گیا۔
Raja Imran ZamirAugust 4, 2022
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،05اگست2022) —سی پی اوراولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس اور ضلعی امن کمیٹی کا محرم الحرام امن مارچ کہوٹہ پہنچ گیا۔ راولپنڈی پولیس افسران اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و اکابرین قاضی عبدالرشید،علامہ شوکت جعفری، علامہ قاسم ایوب، علامہ اظہار بخاری، زاہد کاظمی، سید چراغ الدین شاہ، سیف اللہ سیفی، مولانا اقبال رضوی، ظہور الٰہی قادری،علامہ کوثر عباس قمی اور دیگر کاروان امن کی کہوٹہ آمدپر ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزاطاہرسکندر، پولیس افسران، ممبر ضلعی و تحصیل امن کمیٹی قاری محمدعثمان عثمانی،علامہ ظہور نقیبی،علامہ ادریس ہاشمی،علامہ عبدالصبورسیفی،آصف ربانی قریشی،ڈاکٹرمحمدعارف قریشی سمیت دیگرنے کاروان امن کے شرکاء کااستقبال کیا۔ امن واک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی کہوٹہ مرزاطاہرسکندرنے کہا کہ علمائے کرام اور اکابرین کے تعاون کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ خلاف ورزی پرکاروائی ہوگی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس امن وامان کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ علماء امن کمیٹی ان کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم سب مل کر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں گے۔ آخر میں نیشنل بنک تا کلرچوک کہوٹہ تک امن واک کی گئی۔ جس میں پولیس افسران، علمائے کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 05 August 2022) — According to the vision of CPO Rawalpindi Syed Shahzad Nadeem Bukhari, Muharram Peace March of Rawalpindi Police and District Peace Committee reached Kahuta. Rawalpindi police officers and scholars from all schools of thought Qazi Abdul Rasheed, Allama Shaukat Jafri, Allama Qasim Ayub, Allama Izhar Bukhari, Zahid Kazmi, Syed Chiraguddin Shah, Saifullah Saifi, Maulana Iqbal Rizvi, Zahoor Elahi Qadri, On the arrival of Allama Kausar Abbas Qumi and other peace caravans, SDPO, Mirza Tahir Skandar, police officers, members of district and tehsil peace committee Qari Muhammad Usman Osmani, Allama Zahoor Naqibi, Allama Idris Hashmi, Allama Abdul Saboursifi, Asif Rabbani Qureshi, Dr. Mohammad Arif Qureshi and others were welcomed the participants of Caravan Peace. Addressing the ceremony organized in connection with the Peace Walk, DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar said that we are deeply grateful for the cooperation of the Ulemas that they are standing by our side to maintain peace and order during Muharram. He expressed his determination that he will ensure the implementation of the code of conduct and SOPs during Muharram. Violation will be dealt with. On this occasion, the scholars expressed their views and said that the Rawalpindi Police is playing an important role in establishing peace and order, Together we will establish exemplary peace during Muharram. Finally, a peace walk was held from National Bank to Kallar chowk Kahuta. In which citizens belonging to different schools of thought including police officers, scholars participated.
پاک فوج کے شہدائے لسبیلہ کے لیے دعائیہ تقریب امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر)وسیم جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت
Prayer held for the martyrs of Pakistan Army helicopter crash victim was attended by political and social figures
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست 2022) پاک فوج کے شہدائے لسبیلہ کے لیے دعائیہ تقریب امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر)وسیم جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تقریب کا اہتمام صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے اپنے آفس میں کیا تھا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کے زیر اہتمام پاک فوج کے شہدائے لسبیلہ کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ، ممتاز سیاسی و سماجی رہنماڈاکٹر عارف قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،سابق سٹی کونسلر و رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالروف،نمبردار راجہ ندیم رشید، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کہوٹہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کہوٹہ سردار مسعود،نمبردار راجہ فیصل لیاقت،رضوان گل کیانی،راجہ خورشید عالم،حشمت غوری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان معزز تاجران کی بھر پورشرکت اس موقع پر تمام شر کاء نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی اور تمام شہیدا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
سردار مظہر اقبال پی ٹی آئی کی واثق قیوم عباسی سے ملاقات
Sardar Mazhar Iqbal meeting with PTI’s Wasiq Qayyum Abbasi
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست 2022) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان شخصیت سردار مظہر اقبال پی ٹی آئی کی واثق قیوم عباسی سے ملاقات بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان شخصیت سردار مظہر اقبال نے کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ سے تعلق رکھنے والے واثق قیوم عباسی سے ملاقات کی اور ان کو بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتحب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واثق قیوم عباسی ایک نوجوان اور عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہچانے میں ہمیشہ صف اول میں رہے اور عملی کام کیا انکو ڈپٹی سپیکر بنانا ایک احسن فیصلہ ہے جس پر چیئرمین PTI عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ واثق قیوم عباسی پنجاب بھر کی طرح اپنے حلقے اور پھر خاص کر اپنے آبائی علاقہ کہوٹہ کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے اس موقع پر واثق قیوم عباسی کو مبارکبادپیش کی۔
جابر کیانی آف کلیال اپنے دوستوں کے ہمراہ شعیب ستی سر کارکے گھر آمد
Jaber Kayani of Kalial along with his friends came to the house of Shoaib Satti Sarkar
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست 2022) تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال اپنے دوستوں کے ہمراہ شعیب ستی سر کارکے گھر آمد۔ضمانت اور جیل سے رہائی پر مبارکبا دپیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے ہمراہ اپنے دیگردوستوں سید نبیل شاہ ٹٹھی سیداں،تیمور ستی کوٹلی یوسی ہوتھلہ کے اپنے دوست اور پی ٹی آئی کی سر کردہ ورکر شعیب ستی سر کارکے گھر کے اور ان کو ضمانت اور جیل سے رہائی پر مبارکبا دپیش کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذاتی مخالفتوں کو پارٹی کا نام آگے رکھ کہ بدلے نہ لیے جائیں مخالفت ڈٹ کر کریں لیکن منافقت نہ کریں کیونکہ مخالفت جرات مند دلیر اور خاندانی لوگ کرتے ہیں لیکن منافقت بزدلوں کی پہچان ہے۔
تعزیت
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست 2022) تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ ہیلی کاپٹر کے شہداء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ضلع لسبیلہ کے نواحی علاقے میں پاک آرمی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہونے کے المناک سانحہ میں کورکمانڈر بلوچستان جنرل سرفراز علی خان‘ڈی جی کوسٹ گارڈ سمیت دیگراعلی فوجی افسران کی شہادت پر انتہائی گہرے رنج وغم اور دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملک کی تاریخ کا بہت بڑاسانحہ ہے جس پر پوری قوم غمزادہ اورسوگوار ہے۔انہوں نے کہاکہ کورکمانڈر بلوچستان جنرل سرفرازعلی ایک نڈراور پیشہ ورانہ پاک فوج کے اعلیٰ جنرل تھے ان کی بلوچستان میں قیام امن اورصوبے کی تعمیروترقی اورخوشحالی کے خدمات بھلانا مشکل ہیں فضائی حادثے میں شہید فوجی افسران بلوچستان متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے اپنی مثالی خدمات سرانجام دے رہے تھے اپنے فرائض کی ادائیگی کیدوران مادر وطن پر شہید ہوگئے شہداء کی ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔