کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اگست,2022)—ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی کلرسیداں میں بڑی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث نوجوان ملزم گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کلرسیداں میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم عبید الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے چائلڈپورنوگرافی سے متعلق متعدد ویڈیوز بھی برآمد کر لی گیں۔ ملزم عبید الرحمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سائبر کرائمز ونگ نے مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, August 2022)- FIA Cybercrime Circle Rawalpindi major operation in Kallar Syedan, A young man accused involved in child pornography was arrested. According to details, the cybercrime circle, Rawalpindi in a raid in Kallar Syedan arrested Obaid-ur-Rehman ,The accused was involved in sharing child pornography material. According to the preliminary investigation, several videos related to child pornography were also recovered from the mobile phone of the accused. A case has been registered against the accused Ubaid-ur-Rehman under the PICA Act and the Cyber Crimes Wing has started investigating the case.
سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کی سرکوبی کے لیئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیاہے,سی پی او راولپنڈی
A special cell has been established to suppress those who spread hatred on social media, CPO Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اگست,2022)—سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و اکابرین کے کاروان امن کی کہوٹہ،چوکپنڈوری(کلرسیداں)مندرہ اور گوجرخان میں آمد۔کاروان امن میں قاضی عبدالرشیدربانی،علامہ شوکت جعفری، علامہ قاسم ایوب، علامہ اظہار بخاری، زاہد کاظمی، سید چراغ الدین شاہ، سیف اللہ سیفی، مولانا اقبال رضوی، ظہور الٰہی قادری،علامہ کوثر عباس قمی اور دیگر جید علماء اکرام و اکابرین ہمراہ تھے۔ کاروان کی کہوٹہ آمد پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،علامہ عبدالشکور، حافظ عثمان عثمانی، آصف ربانی قریشی، علامہ ظہور سمیت ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر،ایس ایچ اوز مظہر سجاد،شیخ محمد نواز اور دیگرپولیس افسران نے کارواں کا استقبال کیا۔اس موقع پرکلرسیداں چوک تک امن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علمائے اکرام نے امن وامان کے قیام کے سلسلے میں راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ملک پاکستان میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو قائم کرسکتے ہیں۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ علماء کرام محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی،اتحاد و یگانگت کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کی سرکوبی کے لیئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیاہے جہاں سے حالات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈویژنل خطیب علامہ اقبال مدنی نے کہا کہ علمائے اکرام محبت رواداری اور بھائی چارے کے حسینی پیغام کو عام کریں۔علامہ سید چراغ الدین شاہ نے کہا کہ اہلبیت اور صحابہ کرام امت کے لیئے نقطہ اتحاد ہیں یہ نبیﷺ کے علوم کے معارف ہیں۔علامہ عبدالرشید نے کہا کہ ہمارے مقدسات مشترک ہیں کچھ لوگوں کو منافرت کا چورن بیچنا ہوتا ہے ایسے لوگ تمام مسالک میں پائے جاتے ہیں مگر ہم اپنی اجتماعیت کے ذریعے ان کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔پیر سید اظہار حسین بخاری نے کہا کہ حسین وفا اور یزید جفا ہے آج فکر حسین علیہ اسلام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،پروفیسر عتیق الرحمان،صاحبزادہ عثمان غنی،قاری ظہور الٰہی قادری،مولانا خالد حسین عباسی،مولانا ادریس ہاشمی،کلرسیداں سے راجہ ازرم حمید سیالوی،مفتی زاھد یوسف،ثاجی ریاست حسین،ذیشان اعوان،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،فرمان علی حیدری،ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر،حافظ ظہور نقیبی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں انجمن تاجراں کلرسیداں کے زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد،شیزاد احمد بٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
پٹرول کے نرخوں میں حالیہ مہینوں میں دوبار کمی کے باوجود کسی بھی روٹ پر کرایوں میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوسکی
Despite the two reductions in petrol prices in recent months, fares on any route have not been reduced even by a single rupee
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اگست,2022)—پٹرول کے نرخوں میں حالیہ مہینوں میں دوبار کمی کے باوجود کسی بھی روٹ پر کرایوں میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوسکی سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے من مانے کرایے وصول کرنے والوں کے سہولت کار بن چکے ہیں۔ کلرسیداں سے جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی 45 کلومیٹر کا کرایہ 250 روپے،کلرسیداں کے گاؤں بناہل سے پیرودھائی 71 کلومیٹر کا کرایہ 530 روپے وصول کیا جاتا ہے۔کلرسیداں سے روات22کلومیٹر کا کرایہ اے سی کوسٹر 70 روپے اور ٹویوٹا ویگن سروس میں 80 روپے وصول کیا جاتا ہے۔کلرسیداں سے چوآخالصہ 9 کلومیٹر کا کرایہ 80 روپے،کلرسیداں سے دوبیرن کلاں 13 کلومیٹر کا کرایہ بھی 80 روپے وصول کیا جاتا ہے۔بنائل سے کلرسیداں 26 کلومیٹر کا کرایہ 280 روپے لیا جا رھا ہے،اے سی کوسٹر میں کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کا کرایہ 140 روپے تو ٹویوٹو ویگن سروس میں کلرسیداں سے ضلع کچہری کا کرایہ 160 روپے لیا جاتاہے اسی طرح کلر سے منگلورہ تین کلومیٹر کا کرایہ 50 روپے وصول کیا جا رھا ہے۔ کلرسیداں سے بھلاکھر،سکوٹ،ممیام سمیت تمام ذیلی روٹوں پر من مانے کرائے وصول کیئے جاتے ہیں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی،کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس،پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ شاہ خاکی اور چوکپنڈوری اس لوٹ مار کے خلاف کبھی حرکت میں نہیں آتے یہ صرف یہاں آنے والی کسی نئی گاڑی کی تلاش میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کرائے سیکرٹری آر ٹی اے نہیں بلکہ مقامی ٹرانسپورٹر ازخود مقرر کرتے ہیں جسے سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے درست سمجھتے ہیں۔روزانہ سفر کرنے والوں کا کوئی پرسان احوال نہیں وہ گاڑیوں کے سٹاف کے رحم و کرم پر ہیں کلر کے گاؤں بناہل سے راولپنڈی کا کرایہ راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی عام مسافر گاڑیوں سے بھی زیادہ وصول کیا جاتا ہے اور اس دیدہ دلیری کا کسی بھی ادارے نے کبھی نوٹس نہ لیا مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت پٹرول ڈیزل کے نرخوں کے مطابق کرایوں کی شرح مقرر کرے تاکہ مافیا کی لوٹ مار سے مسافروں کی جان بخشی ہوسکے۔
موسلا اور مسلسل بارشوں سے علاقہ بھر میں امرود کی فصل کیڑا پڑنے سے تباہ ہو گئی
Due to heavy and continuous rains, the guava crop in the whole region was destroyed due to pest infestation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اگست,2022)—موسلا اور مسلسل بارشوں سے علاقہ بھر میں امرود کی فصل کیڑا پڑنے سے تباہ ہو گئی گھروں اور باغات میں امرود کی تیار فصل میں وسیع پیمانے پر کیڑے پڑ چکے ہیں ادہر محکمہ زراعت کلر سیداں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت محمود اعوان نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امرود کی فصل پر فروٹ فلائی کا شدید حملہ ہو چکا ہے اس کے متاثرہ پھل کو کھلے مقامات پر پھینکنے سے وبا میں مزید تیزی آتی ہے اس کا واحد حل تو یہ ہے کہ تمام لوگ متاثرہ پھل کھلی جگہوں پر پھینکنے کی بجائے زمین میں گڑھے کھود کر تلف کریں بظاہر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں کہ گرمیوں کی فصل لینے کی بجائے اسے ابتدا میں ہی جھاڑ دیا جائے تاکہ سردیوں میں اس سے دوگنا زاھد پھل حاصل کیا جاسکے بار بار اسپرے کے استعمال سے بھی پھل زہریلا ہو سکتا ہے لہذہ مناسب یہی ہے کہ کاشتکار زمیندار گرمیوں کی بجائے سردیوں کے پھل کو ہی استعمال کریں۔
موہڑہ پھڈیال کی پندرہ لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پلی تباہ ہو گئی
Morra Phadiyal newly built mini bridge collapses
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اگست,2022)—برسات کی حالیہ بارشوں نے تعمیراتی کام کا بھی بھانڈا پھوڑا ڈالا چند ماہ قبل ہی عثمان بزدار حکومت میں کلرسیداں بلدیہ کی حدود موہڑہ پھڈیال کی پندرہ لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پلی تباہ ہو گئی جبکہ چند برس قبل سہوٹ بگیال روڈ پر پلی کی تعمیر کی گئی تھی چند ایام قبل بھی اس کا چھت منہدم ہو گیا اس طرح کے واقعات ہمارے ناقص معیار تعمیر کا کھلا ثبوت ہیں جن کی کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔
جولائی میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1004 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جار ی
In July, while taking action against traffic irregularities, challan tickets were issued to 1004 vehicles
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اگست,2022)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک رورل ابرار سرور قریشی کی زیر نگرانی انچارج کلر سیداں ٹریفک پولیس انسپکٹرز قاضی سعید رسول اور عبدالجمید نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ ماہ جولائی میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1004 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جار ی کر کے ان سے مجموعی طور پر دو لاکھ 81 ہزار 850 روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔