کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اگست,2022)—کلرسیداں میں پانی کی فراہمی تاحال مکمل نہ ہوسکی ہے اندرون شہر پانی کے حصول نے بھی ایک مسئلہ کی سی کیفیت حاصل کر لی ہے دوسری جانب ٹینکر مالکان نے بھی پانی کے نرخوں میں اضافہ کرکے فی ٹینکر پندرہ سو روپے کی وصولی شروع کر رکھی ہے جبکہ بلدیہ کلرسیداں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چند ایام قبل نالہ کانسی میں شدید طغیانی سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی تھی بلدیہ اس کی بحالی کے لیئے سرگرم ہے روزانہ کی بنیاد پر لائن کی ویلڈنگ کا کام جاری ہے اور پوری کوشش ہے کہ آج بروز بدھ اسے مکمل طور پر بحال کرکے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے ۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 03, August 2022)- The supply of water in Kallar Syedan has not been completed till now. water tanker drivers are increasing the water rates, they have started collecting 1500 rupees per tanker, while the Kallar Syedan Municipality, when contacted, said that a few days ago, the water supply was stopped due to a severe flood in Nalla Kansi, and the Municipality is working to restore it. The welding work of the line is going on on a daily basis and every effort is being made to restore it completely by Wednesday.
کوہسار ٹورزم ہائیوے کا خواب حقیقت کی جانب گامزن ہے ہمارا ٹورازم ہائیوے کا منصوبہ پوری آب و تاب سے خواب کی تعبیر بن رہا ہے-صداقت علی عباسی
The dream of Kohsar Tourism Highway is on its way to reality, Sadaqat Ali Abbassi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اگست,2022)—پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ کوہسار ٹورزم ہائیوے کا خواب حقیقت کی جانب گامزن ہے ہمارا ٹورازم ہائیوے کا منصوبہ پوری آب و تاب سے خواب کی تعبیر بن رہا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے مری جلسے کے وعدے کے مطابق مری کو کوٹلی ستیاں کے ذریعے کہوٹہ اور کلر سیداں سے ملا کر جی ٹی روڈ تک ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز پر اس منصوبے کا اعلان اور اس پرتیزی سے عملدرآمد ہم منتخب نمائندوں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔کلرسیداں اور کہوٹہ کے 32 کلومیٹر حصے پر پوری رفتار سے کام جاری ہے جو اگلے چار ماہ میں کام مکمل ہو جائے گا۔دسمبر 2022 میں مکمل کارپٹڈ سڑک ہائیوے کی تمام سہولیات کے ساتھ مقامی آبادی کی خدمت کیلئے موجود ہوگی جو کبھی اس علاقے کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتخب نمائندوں کا وژن ہے یہ منصوبہ ایک عام روڈ نہیں ہے بلکہ علاقے کی تقدیر بدلنے کا پورا ایک معاشی پیکیج ہے۔ٹورازم کوریڈور پر درجنوں نئے سیاحتی مقامات بنا کر نہ صرف ملک کے سیاحوں کو ایک متبادل تفریح فراہم کریں گے بلکہ علاقے میں کاروبار اور روزگار کا انقلاب آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں اور منتخب نمائندوں نے پچھلے 35 سالوں میں اس خطے کے سیاحتی پوٹینشل کو مقامی لوگوں کی روزگار اور آمدنی میں ڈھالنے کا کوئی وژن اور سوچ نہ رکھتے تھے جسکی وجہ سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی سے محروم رہا اور اس بارے میں تین دھائیاں بالکل ضائع کردیں۔ روزگار اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں خاندان راولپنڈی اسلام آباد کی طرف ہجرت کرکے اکثریتی علاقے کو ویران کر گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تاریخی فیصلہ دے کر عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے
The Election Commission of Pakistan has exposed the real face of Imran Khan to the public by giving a historic decision in the prohibited funding case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اگست,2022)—مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،سابق رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود اور راجہ افتخار پکھڑال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تاریخی فیصلہ دے کر عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے جس کے بعد عمران خان کا حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گرا ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابل تردید ثبوتوں کیساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈر ر اوربیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا حب الوطنی کا بت آج اپنے ہاتھوں پاش پاش ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا باشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے آج کے تاریخی فیصلے کے بعد پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ پارٹی عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے فوری مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لانچ کیا گیا،اس پوری پارٹی کے لوگوں کے ہاتھ دوسروں کی جیبو ں میں ہیں۔انہوں نے شیخ رشید کی جانب سے جاری بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا ہے تو پھر پی ٹی آئی کی طرف سے چیخ و پکار کیوں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دس ہزار روپے نہ لینے پر نااہل کیا گیا،ہمارا موقف ہے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان میں معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے،یہاں تو کئی مقصود چپڑاسی چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اور اسرائیلی بھی فنڈز دینے میں شامل تھے،یہ بات جو سامنے آئی ہے،اس کے مضمرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے ثابت ہوا کہ پاکستان کے آئینی ادارے نے فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میں اگر زرا سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ پارٹی عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے الگ ہو جائیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ درست نہیں ہے،پی ٹی آئی کا فیصلہ تو ہو گیا اب دیگر سیاسی جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد ہونا چاہئے
Election Commission of Pakistan’s decision is not right, PTI’s decision has been taken, now other political parties should also take their decision soon
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اگست,2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ درست نہیں ہے،پی ٹی آئی کا فیصلہ تو ہو گیا اب دیگر سیاسی جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد ہونا چاہئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اوور سیز پاکستانیوں کو معیشت کی ریڑھ ہی ہڈی سمجھتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن سمجھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے،آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شروع دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں،ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے،اس کیس میں کسی قسم کی فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔جو لوگ فارن فنڈنگ کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہے،فیصلے کے بعد انہیں مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب سیاسی حریف بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند خاندان حرام کا پیسہ استعمال کر کے سیاست کرتے ہیں۔پیسے کے بغیر سیاست نہیں ہوتی مگر عمران خان نے اس مشکل چیز کو عوام کی طاقت سے توڑا۔پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ لینے کا کیس بنا کر قوم کیساتھ سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں ان سب سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں جو اس انتظار میں بیٹھے تھے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی اور اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے فارن ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ کر کے عمران خان کوبے نقاب کردیا ہے
The Election Commission has exposed Imran Khan by deciding on foreign prohibited funding
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اگست,2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ کر کے عمران خان کوبے نقاب کردیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے متفقہ فیصلے میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ پی ٹی آئی پر ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام درست ثابت ہوا اسے غیر ملکی بھاری فنڈنگ کرتے رہے یواے ای بھارت امریکہ سے فنڈنگ کیوں لی گئی عمران خان اس کا حساب دیں مخالفین کو چور چور کرنے والے عمران خان کی اپنی کئی چوریاں بے نقاب ہو چکی ہیں ان کا بیان حلقی بھی جھوٹا ثابت ہونے پر عمران خان صادق و آمین نہیں رہے ان کی اصلیت آج قوم پر عیاں ہو گئی ہے۔