DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The construction of the 123km state of the art single free tourism highway has been accelerated

ضلع راولپنڈی کی چاروں پہاڑی تحصیلوں کہوٹہ، مری، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کو ملانے والی 123کلومیٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ سنگل فری ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا کام تیز کردیا گیا

کہوٹہ: (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،03اگست,2022)— تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضی، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے فوری بعد ضلع راولپنڈی کی چاروں پہاڑی تحصیلوں کہوٹہ، مری، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کو ملانے والی 123کلومیٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ سنگل فری ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ پر 4ارب 27کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ فیز ون چوک پنڈوری تا بیور 32کلومیٹر روڈ کاکام چالیس فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ پہلے فیز پر مجموعی طور پر 1ارب 11کروڑ خرچ ہونگے۔ بیور سے براستہ پنجاڑ نڑھ،پنج پیر دوسرے فیز پر اگست میں کاکام شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضی، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زیر تکمیل ٹورازم ہائی وے کے کام کا جائزہ لیا اور ایف ڈبلیواو حکام سے بریفنگ لی۔ انہو ں نے بتایا کہ اس روڈ کے دونوں طرف 25نئے سیاحتی مقامات ہونگے۔ جن میں اونچے۔ سنگلاخ، پہاڑ، خوبصورت قدرتی آبشاریں،صاف شفاف پانی کی ندیاں، سیر گاہیں،چیئرلفٹ، منی ڈیمز بھی بنائے جائیں گے۔ مکمل سنگل فری روڈ کے اطراف تمام اراضی کمرشل ڈکلیئر جبکہ مری نتھیا گلی، گلیات،آزاد کشمیر جانے کا متبادل راستی بھی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاروں پہاڑی تحصیلوں کو ملانے والی ٹور ازم ہائی وے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہمارا ٹورزم ہائی وے کا منصوبہ پوری آب و تاب سے خواب کی تعبیر بن رہا ہے۔ عمران خان صاحب کے مری جلسے کے وعدے کے مطابق مری کو کوٹلی ستیاں کے ذریعے کہوٹہ اور کلر سیداں سے ملا کر جی ٹی روڈ تک ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز پر اس منصوبے کا اعلان اور اس پرتیزی سے عملدرآمد ہم منتخب نمائندوں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں اور کہوٹہ کے 32 کلومیٹر حصے پر پوری رفتار سے کام جاری ہے جو اگلے چار ماہ میں کام مکمل ہو جائے گا۔ دسمبر 2022 میں مکمل کارپیڈ سڑک ہائی وے کی تمام سہولیات کے ساتھ مقامی آبادی کی خدمت کیلئے موجود ہوگی جو کبھی اس علاقے کا خواب تھا۔ ہم منتخب نمائندوں کا وژن ہے یہ منصوبہ ایک عام روڈ نہیں ہے بلکہ علاقے کی تقدیر بدلنے کا پورا ایک معاشی پیکیج ہے۔ٹورزم کوریڈور پر درجنوں نئے سیاحتی مقامات بنا کر نہ صرف ملک کے سیاحوں کو ایک متبادل تفریح فراہم کریں گے بلکہ علاقے میں کاروبار اور روزگار کا انقلاب آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں اور منتخب نمائندوں نے پچھلے 35 سالوں میں اس خطے کی سیاحتی پوٹینشل کو مقامی لوگوں کی روزگار اور آمدنی میں ڈھالنے کا کوئی وژن اور سوچ نہ رکھتے تھے۔ جسکی وجہ سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی سے محروم رہا اور اس بارے میں تین دھائیاں بالکل ضائع کردیں۔ روزگار اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں خاندان راولپنڈی،اسلام آباد کی طرف ہجرت کرکے اکثریتی علاقے کو ویران کر گئے۔ انشائاللہ ہم لوگ ان علاقوں کی نہ صرف رونق واپس لائینگے بلکہ روزگار اور کاروبار کے لیئے واپس ہجرت کر کے گئے لوگوں کو بھی واپس لائینگے۔اس میگا منصوبے کے علاوہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کے منصوبے بھی درجنوں منصوبے زیر تکمیل ہیں جنکی بدولت علاقے میں لوگوں کی واپسی ممکن بنائی جائیگی۔ ہمارا دعوی ہے کہ 35 سال یہاں سے منتخب ہونیوالے نمائندے سب اکھٹے ہوکر بھی ساڑے تین سالہ ترقیاتی کاموں کامقابلہ نہیں کر سکتے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zameer, 03 August 2022)- Central leaders of Tehreek-e-Insaf, resigned Member of National Assembly Sadaqat Abbasi, former Chairman Rawalpindi Development Authority Tariq Murtaza, MPA Major (R) Latasab Sati have said that Immediately after the change of government in Punjab, the construction of the 123-km state-of-the-art single free tourism highway connecting the four hill tehsils of Kahuta, Murree, Kotli Sattian and Kallar Syedan of Rawalpindi district has been accelerated.

منتخب ممبران اسمبلی اور تحصیل انتطامیہ کی غفلت کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلاقات کا سامنا

People of the area are facing serious difficulties due to the lack of street lights

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2022)
منتخب ممبران اسمبلی اور تحصیل انتطامیہ کی غفلت کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلاقات کا سامناچوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ جبکہ ایٹمی تحصیل کہوٹہ کی سڑکیں کھنڈرات 74 سال ہو گئے علاقے کے مسائل حل نہ ہو سکے سٹریٹ لائٹس کی زد میں تقریبا 24 لاکھ روپے منظور ہوئے تو جو خرد برد کا شکار ہو گئے مغرب کے بعد نمازیوں بچوں بوڑھوں کو شدید پریشانی کا سامنا جبکہ آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اگر بات کی جائے تو کہوٹہ ڈیفنس روڈز ہوں یا شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں سابقہ و موجودہ نمائندگان نے سوائے لالی پاپ کے اس علاقے کو کچھ نہ دیا اسی طرح کہوٹہ کے کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولت پانی سے محروم خواتین میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں جو 20 فیصد لوگ پانی سے مستفید ہو رہے ہیں وہ بھی گندہ نالے کا پانی پی رہے ہیں جس سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں کہوٹہ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا وزرائے اعظم نے یہاں کے دورے کیے جبکہ اس حلقہ کے سابقہ ایم این اے وزیر اعظم بھی رہے مگر کچھ نہ دیا اسی طرح مستعفی ایم این اے نے بھی بہت وعدے کیے مگر وفا نہ ہوئے عوام علاقہ بے اعلی حکام کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کپ سٹریٹ لائٹس کرپشن کی شفاف انکوائری کروائی جائے جبکہ دیگر سہولیات مہیا کی جائیں

سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں

Ex MNA Ghulam Murtaza Satti praised

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2022)
نوجوان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربیالمعروف انتی راجہ (سویزئرلینڈ)نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی شعیب ستی سرکار کی ضمانت منظور ہونے اور رہائی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور قائد کوہسار سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،وکلاء کی تمام ٹیم پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ان بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پل پل ان کا ساتھ دیا ہے ہم قائد کوہسار سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبو ت پیش کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button