DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Lucky Star Kallar Syedan win All Pakistan football championship held in Udhwala village
آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ بشندوٹ کے گاؤں ادھوالہ میں لکی سٹار کلرسیداں نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اگست,2022)— آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ بشندوٹ کے گاؤں ادھوالہ میں اختتام پزیر،36 ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ لکی سٹار کلرسیداں اور ینگ سٹار کلرسیداں کے مابین کھیلا گیا میچ شروع ہوتے ہی سمیع اللہ بھٹی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ میچ کے آخری لمحات میں ینگ سٹار کے تنویر ہوپا نے گول کرکے میچ کو برابر کر دیا بعد ازاں فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے ہوا جس میں لکی سٹار نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی،پورے ٹورنامنٹ میں شہباز علی بھٹی،سمیع اللہ بھٹی،شاہزیب بھٹی اور سیماب علی سونو چھائے رہے شہباز بھٹی فائنل کے مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔




