DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; RWMC Sanitation Arrangements in Channi AC Road and other Neighbourhood’s praised

آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے کہوٹہ چھنی اے سی روڈ اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اگست2022)
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سپروئیزرخرم شہزاداور ندیم کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ چھنی اے سی روڈور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جو کہ لائق تحسین ہیں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او محمد نبیل کی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی کی خصوصی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سپروئیزرخرم شہزاداور ندیم نے اپنے ورکروں کے ہمراہ گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ چھنی اے سی روڈور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جس معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف، ملک عبدالقیوم، ملک عبدالباسط،ملک عبد الوہاب،ملک عبد القدیر اور دیگرعوامی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 August 2022)
Under the supervision of RWMC Kahuta supervisor Khurram Shahzada and Nadeem, excellent cleaning arrangements were made yesterday from 5 am to evening in Kahuta Channi AC Road and other neighborhoods, which is worthy of praise. Former councilor Haji Malik Abdul Rauf, Malik Abdul Qayyum, Malik Abdul Basit, Malik Abdul Wahab, Malik Abdul Qadir and other public circles have appreciated their efforts.

پی ٹی آئی رہنماؤں کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا ہمراہ سینئر رہنماء غلام مرتضیٰ ستی کے حلقے کے مختلف یوسیزز کا دورہ

PTI leaders Col (Rtd) Muhammad Shabbir Awan along with Ghulam Murtaza Satti visited various UCs in the constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اگست2022)
پی ٹی آئی رہنماؤں کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا ہمراہ سینئر رہنماء غلام مرتضیٰ ستی کے حلقے کے مختلف یوسیزز کا دورہ الیکشن میں ساتھ دینے والے ووٹروں،سپورٹروں کا شکریہ اداکیا اور کہا انشاء اللہ حق و سچ کی فتح ہو گئی عوام نے جو اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے وہ میں ساری زندگی نہیں بھلا سکتاحلقے کی عوام کی دعاؤں سے انشاء اللہ بہتری آئے گئی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماؤں کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے ہمراہ سینئر رہنماء غلام مرتضیٰ ستی کے حلقے کے مختلف یوسیزز کے دورے کے موقع پر اپنے ووٹروں، سپورٹروں، پی ٹی آئی کارکنوں، ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے الیکشن میں ساتھ دینے والے ووٹروں،سپورٹروں کا شکریہ اداکیااور کہا کہ جیتی نشست سے انہیں محروم کیا گیا وہ اس ناانصافی کے لیئے ایک بار پھر ہائی کورٹ جا رہے ہیں میں ہارا نہیں ہوں مجھے دھاندلی سے ہروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ 236 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے بعد 3800 کی برتری سے الیکشن جیت رہے تھے کہ آر ایم سسٹم کو بند کردیا گیا میں نے ریٹرننگ آفیسر سے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں مجھے ساتھ بٹھا لیں تو ان کا جواب تھا کہ ہمارے پاس کرسی تک رکھنے کی بھی جگہ نہیں اس کے بعد کمرے کو اندر سے مقفل کرلیا گیا اور رات ڈیڑھ بجے مجھے 49 ووٹوں سے ہروا دیا گیاانشاء اللہ ایک مرتبہ پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاہے آج پیشی ہے انشاء اللہ انصاف ملے گا۔

چودھری پرویزالٰہی پنجاب کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔سردار ارشد مجید

Chaudhry Parvez Elahi will play his full role in the construction and development of Punjab. Sardar Arshad Majeed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اگست2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واثق قیوم عباسی کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے اس انتخاب سے ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری جماعت ہے جو مخلص اور اہل ورکروں کی معاشی و سماجی حیثیت کو نہیں بلکہ قومی خدمت کے جذبے کو معیار بنا کر نچلی سطح سے اپنے ورکروں کو مین لائن میں لا رہی ہے۔ یہی وہ اصل تبدیلی ہے جس کا ہماری لیڈر شپ پرچار کر تی ہے اور یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے ماضی میں بھی پنجاب کے عوام کی خدمت کی اور مستقبل میں بھی پنجاب کی تعمیر وترقی پرویز الہی ہی کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے پنجاب اسمبلی میں اکثریت نے چوہدری پرویز الہی ووٹ دیکر کامیاب کروایا اور بعدازاں عدالت عظمی نے بھی انکی جیت پر مہر تصدیق ثبت کی ہم امید کرتے ہیں کہ ماضی کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی پنجاب کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button